ریاضی اصطلاحات

جیسبادی

محفلین
کچھ ریاضی اصطلاحات کے معٰنی چاہیے ہیں:


symbolic maths
fractions
numerator
denominator
gcd
lcm
roots
polynomial
variable
rational
irrational
coefficients
simplify
degree
power (of a number) i.e. raised to
sign i.e +/-
factorize/factors


 

جیسبادی

محفلین
عتیق، صرف اردو چاہیے۔ میں نے ریاضی ہمیشہ انگریزی میں پڑھا اس لئے اردو اصطلاحات سے ناواقفیت ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی نے کہا:
کچھ ریاضی اصطلاحات کے معٰنی چاہیے ہیں:


symbolic maths
fractions
numerator
denominator
gcd
lcm
roots
polynomial
variable
rational
irrational
coefficients
simplify
degree
power (of a number) i.e. raised to
sign i.e +/-

کچھ مطالب جو مجھے آتے ہیں وہ بتائے دیتا ہوں:

symbolic maths : علامتی الجبرا
fractions : کسریں
gcd : مشترکہ جزو اعظم
variable : متغیر
rational : صحیح
irrational : غیر صحیح
degree : درجہ
power (of a number) i.e. raised to : کی طاقت
 

جیسبادی

محفلین
شکریہ نبیل۔ میں اپنی اصلی پوسٹ میں الفاظ کا اضافہ کرتا جاؤنگا جیسے جیسے مجھے اصطلاحات کی ضرورت پڑے گی۔
 
میری نظر سے کچھ الفاظ اس طرح گزرے ہیں۔
fractions:‌ کسور
gcd : عادِ اعظم
variable : متغیر
rational: ناطِق
irrational: غیر ناطق
polynomial: کثیر رقمی
lcm :‌ذواضعاف اقل
simplify : ‌یہ کوئی ریاضی کی اصطلاح نہیں ۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ حل کریں یا پھر آسان بنا کر لکھیں۔ (مختصر کریں)
power (of a number) i.e. raised to : “ کی طاقت“
مثلاً :‌ x^4 کو ہم پڑھتے ہیں “‌ x کی طاقت 4“
coefficient: عددی سر
Factorize: تجزی کریں
Factors: اجزائے ضربی
Factor : جزو ضربی
Factorization: تجزی
Numerator: شمار کنندہ
Denumerator: نسب نما
degree:‌ درجہ
+/- : جمع یا منفی ( x=+/-3 کو ہم“ x برابر ہے جمع منفی 3 “ پڑھتے ہیں)
 

دوست

محفلین
روٹ کا یاد نہیں آرہا۔
حل سیٹ پڑھتے تھے دسویں میں۔ روٹ بارہویں میں آکر پڑھا ہے۔ صبح دیکھ کر شاید بتاسکوں مجھے کچھ کچھ یاد آرہا ہے شاید یہ لفظ نویں کی ریاضی میں موجود ہے۔
 
Top