تاسف ریاست سوات کے آخری ولی عہد پرنس میاں گل اورنگزیب چھیاسی برس کے عمر میں انتقال کرگئے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
پرنس اورنگزیب 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
140803213724_mian-gul-aurangzeb.jpg

ریاست سوات کے آخری ولی عہد پرنس میاں گل اورنگزیب چھیاسی برس کے عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ سیدو شریف میں ان کے رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔
ریاست سوات کے آخری ولی عہد کو شاہی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔
پرنس میاں گل اورنگزیب28 مئی 1928 کو سوات کے شہر سیدو شریف میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1948 میں پاکستانی فوج میں شمولیت حاصل کی اور 1955 میں فوج سے ریٹایرمنٹ لے لی۔
فوج کی سروس کے دوران وہ آرمی چیف جنرل ایوب خان کے اے ڈی سے بنے۔ پرنس میاں گل اورنگزیب فیلڈ مارشل ایوب خان کے داماد بھی تھے۔
پرنس میاں گل اورنگزیب نے 1956 سے 1958 تک مغربی پاکستان اسمبلی میں ریاست سوات کی نمائندگی کی۔ وہ 1971، 1985 اور 1993 میں سوات سے ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے۔
سنہ 1997 سے 1999 تک گورنر بلوچستان رہے۔
وہ دس اگست 1999 سے 24 اکتوبر 1999 تک گورنر خیبر پختونخوا رہے۔
ایوب خان کے بعد جب جنرل یحیٰی خان نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو انھوں نے 1969 میں سوات کو پاکستان میں ایک ضلع کی حیثیت سے مدعم کردیا۔
پہلی بار سوات میں ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل دیگر سرکاری عملے کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top