ریاست سوات، تاریخ کا ایک ورق۔۔تبصرہ،تجویز،استفسار

سندباد

لائبریرین
جیہ صاحبہ نے مجھے دعوت دی تھی کہ میں سوات کے بارے میں اپنی لکھی ہوئی کتابیں اردو محفل میں پوسٹ کردوں۔ اس کے بعد قیصرانی صاحب اور استاد محترم جناب اعجاز اختر صاحب نے بھی اس سلسلے میں اصرار کیا تو آج میں اپنی ایک کتاب اردو محفل میں‌ پوسٹ کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ اگرچہ استاد محترم نے کہا تھا کہ میں کتاب کا متن ان کو بھیج دوں۔ کتاب وہ پوسٹ کردیں گے لیکن میں چند دن تک مسلسل کوشش کرتا رہا کہ کسی طرح کتاب کی فائل ای میل کرسکوں لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکا۔ اب میں نے بالآخر این پیج کی فائل یونی کوڈ میں کنورٹ کرلی اور اب یہ کتاب خود پوسٹ کر رہا ہوں۔ چوں کہ یہ ایک ٹینیکل مسئلہ ہے اور اس معاملے میں میری سمجھ زیادہ نہیں‌ ہے اس لئے اگر کہیں کوئی غلطی نظر آجائے تو نشان دہی کے لئے از حد ممنون ہوں گا۔
یہ کتاب میری تحقیق و تالیف ہے اور اس کے حقوق میں اردو محفل کو تفویض کر رہا ہوں۔ ان شاء اللہ میں اپنی دیگر دو کتب بھی اردو محفل میں پوسٹ کرکے سعادت حاصل کروں گا۔

اس سلسلے میں آپ سب ساتھیوں کی گراں قدر تجاویز اور قیمتی آراء کا خیر مقدم کروں گا۔ شکریہ
سند باد
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سند باد ، لائبریری میں خوش آمدید !

بہت خوشی ہوئی آپ کو لائبریری میں دیکھ کر۔ کیا آپ نے متن کے ساتھ تصاویر بھی شامل کی ہیں؟ آپ کے پیغام کی روشنی میں میں یہ سمجھی ہوں کہ آپ کی تالیف (تالیفات؟) کتابی صورت میں بھی شایع ہو چکی ہے (ہیں؟) کچھ اس ضمن میں تفصیل کے لئے آپ سے درخواست ہے ۔ (چند مزید سوالات کے لئے بعد میں زحمت دوں گی۔ )

شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ جناب۔ بے فکر رہیں۔ جب بھی مدد درکار ہو تو بتائیے گا۔ ہم سب حاضر ہوں‌گے انشاء اللہ :)
 
سندباد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

سند باد ، لائبریری میں خوش آمدید !

بہت خوشی ہوئی آپ کو لائبریری میں دیکھ کر۔ کیا آپ نے متن کے ساتھ تصاویر بھی شامل کی ہیں؟ آپ کے پیغام کی روشنی میں میں یہ سمجھی ہوں کہ آپ کی تالیف (تالیفات؟) کتابی صورت میں بھی شایع ہو چکی ہے (ہیں؟) کچھ اس ضمن میں تفصیل کے لئے آپ سے درخواست ہے ۔ (چند مزید سوالات کے لئے بعد میں زحمت دوں گی۔ )

شکریہ
محترمہ سیدہ شگفتہ صاحبہ
لائبریری میں خوش آمدید کا بہت شکریہ
میری تین کتابیں باقاعدہ کتابی صورت میں شائع ہوئی ہیں اور ان کے کئی کئی ایڈیشن نکل چکے ہیں۔ جو کتاب میں پوسٹ کر رہا ہوں، اس میں بہت سی تصاویر تھیں لیکن وہ میں (اگر آپ لوگ ضرورت محسوس کرتے ہو تو) الگ پوسٹ کروں گا۔
 
سندباد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

سند باد ، لائبریری میں خوش آمدید !

بہت خوشی ہوئی آپ کو لائبریری میں دیکھ کر۔ کیا آپ نے متن کے ساتھ تصاویر بھی شامل کی ہیں؟ آپ کے پیغام کی روشنی میں میں یہ سمجھی ہوں کہ آپ کی تالیف (تالیفات؟) کتابی صورت میں بھی شایع ہو چکی ہے (ہیں؟) کچھ اس ضمن میں تفصیل کے لئے آپ سے درخواست ہے ۔ (چند مزید سوالات کے لئے بعد میں زحمت دوں گی۔ )

شکریہ
آپ جو سوالات کرنا چاہیں، اس کے لئے بہ خوشی حاضر ہوں۔
 
جیہ

لائبریرین
بہت خوب سندباد صاحب۔

اور بہت بہت شکریہ کہ آپ میرے کہنے پر اپنی کتاب یہاں محفل پر پیش کر رہے ہیں۔

میں شدت سے منتظر ہوں کہ کب مکمل کرتے ہیں آپ اپنا کام

ایک سوال ذہن میں ہے۔ کیا یہ کتاب پروف شدہ ہے؟ میرا خیال ہے کہ اس پروف ہو چکی ہوگی۔ کیونکہ یہ کتاب شائع ہو چکی ہے اور میں نے پڑھی ہے، اس میں کوئ ایسی خاص غلطی نہیں دیکھی پڑھتے ہوئے
 
سندباد

لائبریرین
جیہ صاحبہ! واقعی اس کی پروف کی ضرورت نہیں رہے گی۔ البتہ جب اس کو میں نے این پیج سے یونی کوڈ میں کنورٹ کیا تو اس میں کچھ الفاظ کی عجیب سی شکل بنی۔ بس ان الفاظ کی درستگی کی ضرورت ہوگی۔ بہر حال کتاب کا جو بھی حصہ میں پوسٹ کروں گا۔ پہلے اس پر ایک نظر ضرور ڈالوں گا لیکن پھر بھی غلطی کا امکان ہوسکتا ہے۔ جس کی نشان دہی آپ سب ساتھی کریں گے۔ میں‌آپ کا شکر گزار ہوں کہ میری یہ کتاب آپ پیلے سے ہی پڑھ چکی ہیں۔
 
سارہ خان

محفلین
لائبریری میں خوش آمدید سند باد ۔۔۔۔۔اور بہت شکریہ آپ کا کہ آپ اپنی کتابیں یہاں پوسٹ کر رہے ہیں ۔۔۔۔وادی سوات پاکستاں کی بےحد خوبصورت وادی ہے ۔۔۔ہمیں اس کے بارے میں جاننا بہت اچھا لگے گا۔۔۔ :)
 
سندباد

لائبریرین
سارہ خان لائبریری میں خوش آمدید کا بہت شکریہ۔ واقعی سوات ایک بہت ہی خوب صورت اور دل کش وادی ہے۔ اسے ایشیاء کا سویٹزرلینڈ بھی کہا گیا ہے۔ اس وقت میں نے سوات کی تاریخ کے حوالے سے اپنی کتاب پوسٹ کی ہے۔ ان شاء اللہ دوسری کتاب سوات کی سیاحت کے بارے میں ایک گائیڈ بک ہوگی جسے ہم سوات کا یک تفصیلی پروفائل بھی کہ سکیں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سند باد بھائی ہماری لائبریری کےممبر بن چکے ہیں، یعنی ان پر بھی ہرا رنگ ڈالا جا چکا ہے۔ براہ کرم مبارکباد کے لیے بھی یہی دھاگہ چلتا رہے کہ سارہ خان ابتدا کرچکی ہیں‌ :)

مبروک
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ راہی کہ اب میں سند باد کہنے کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ اور لائبریری ٹیم میں خوش آمدید۔ کچھ باتوں کے سکسسلے میں میں ذ پ کر دوں گا۔
 
جیہ

لائبریرین
بہت خوب ۔۔۔ بہت خوب سندباد نے اپنی کتاب صرف دو شفٹوں میں پوسٹ کردی ہے۔
[rainbow:a7fc4723f3]بہت مبارک ہو راہی صاحب[/rainbow:a7fc4723f3]

اب قیصرانی شاید اس کتاب کو وکی پر منتقل کردے
 
سندباد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
سند باد بھائی ہماری لائبریری کےممبر بن چکے ہیں، یعنی ان پر بھی ہرا رنگ ڈالا جا چکا ہے۔ براہ کرم مبارکباد کے لیے بھی یہی دھاگہ چلتا رہے کہ سارہ خان ابتدا کرچکی ہیں‌ :)

مبروک
قیصرانی صاحب آپ کی مبارک باد کا بہت شکریہ۔ یہ سب آپ، جیہ اور استاد محترم کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔
 
سندباد

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
شکریہ راہی کہ اب میں سند باد کہنے کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ اور لائبریری ٹیم میں خوش آمدید۔ کچھ باتوں کے سکسسلے میں میں ذ پ کر دوں گا۔
استاد محترم لائبریری ٹیم میں خوش آمدید کہنے کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کی حوصلہ افزائی میرے لئے تقویت کی باعث بنے گی۔ ذپ میں آپ کے ہر استفسار کا خیر مقدم کروں گا۔
 
جیہ

لائبریرین
راہی صاحب آپ اس کتاب کو استاد محترم کو ای میل کردیں ٹکسٹ فارمیٹ میں تاکہ وہ اس کو اپنے سائٹ کتابیں ڈاٹ 4ٹی ڈاٹ کام رکھ دیں

طریقہ یہ ہے ٹکسٹ فائل میں تبدیل کرنے کا:

ان پیج سے تو آپ نے اس فائل کو ورڈ ڈاک میں تبدیل کردیا ہے۔ اس فائل کو ورڈ میں کھول کر سیو ایز میں جاکر پلین ٹکسٹ میں سیو کریں اور اَدَھر انکوڈنگ میں یونیکوڈ(یو ٹی ایف-8 سیلکٹ کرکے سیو کریں
 
Top