رہنمائ کا طالب

Dr Ajab

محفلین
چند اشعار بھیج رہا ہوں ۔رہنمائ کا طالب ہوں۔

ہیں یہ آقا کی نگری کے گل ،دیکھ لو
بھر دی خوشبو سے دنیا یہ کل، دیکھ لو

آزما تم بھی تو لو پڑھ کے صلِ علٰی
عیب میرے تو جاتے ہیں دھل ،دیکھ لو

آپ کی ذات سے روشنی ہے جڑی
نعت سے دل کی شب جائےکھُل، دیکھ لو

صرف اپنے نہیں ،کہتے ہیں غیر بھی
حق کی شمع نہ ہو گی یہ گُل، دیکھ لو

ہر مسلماں کا پختہ یقیں ہے عجب
آپ کی بات جنّت کی مُل، دیکھ لو

امید ہے آپ ضرور رہنمائ فرمائیں گے۔دعا گو
عجب
 

الف عین

لائبریرین
مجھے تو زمین ہی پسند نہیں آئی اس کی، قوافی میں فعل کا مصنوعی استعمال لگتا ہے اور روانی بہت متاثر ہوتی ہے
شمع کا درست تلفظ ع پر جزم کے ساتھ ہے
مُل لفظ سے میں واقف نہیں شاید پنجابی کا لفظ ہو
میرا مشورہ ہے کہ ردیف قافیہ بدل کر پھر سے کہیں نعت
 

Dr Ajab

محفلین
سر جی ملُ کامطلب ہے(شراب)۔ فرہنگ تلفظ مر تبہ شان الحق حقی ( نامور شاعر ، محقق ،ادیب)مقتدرہ قومی زبان پاکستان کے مطابق شمع کے شَمَع شَمع دونوں تلفظ درست ہیں ۔باقی آپ کا کہنا سر آنکھوں پر
 

الف عین

لائبریرین
سر جی ملُ کامطلب ہے(شراب)۔ فرہنگ تلفظ مر تبہ شان الحق حقی ( نامور شاعر ، محقق ،ادیب)مقتدرہ قومی زبان پاکستان کے مطابق شمع کے شَمَع شَمع دونوں تلفظ درست ہیں ۔باقی آپ کا کہنا سر آنکھوں پر
میں تو متفق نہیں شمع کے بارے میں
مل کس زبان کا لفظ ہے؟ کیا یہ بھی حقی صاحب کی فرہنگ میں ہے؟
 

Dr Ajab

محفلین
با لکل سر جی حقی صاحب کی مرتب کردہ فرہنگ ( فرہنگ ِ تلفظ ) میں صفحہ نمبر 892 پر لفظ مُل موجودہے۔ر فرہنگِ آصفیہ میں صفحہ نمبر 395 جلد چہارم میں بھی موجودہے فارسی زبان کا
 

Dr Ajab

محفلین
آپ کی رہنمائ کا منتظر

ہیں یہ آقا کی نگری کےگل دوستو
بھر دی خوشبو سے دنیا یہ کل دوستو


آزما تم بھی لو پڑھ کے صلِ علٰی
عیب میرے تو جاتے ہیں دھل ،دوستو

آپ کی ذات سے روشنی ہے جڑی
نعت سے دل کی شب جائےکُھل دوستو

صرف اپنے نہیں ، غیر کہتے ہیں سب
حق کی شمع نہ ہو گی یہ گُل، دوستو

ہر مسلماں کا پختہ یقیں ہے یہی
آپ کی بات جنّت کی مُل، ددستو
 
Top