رہنمائی برائے تعلیم

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین
ماشاءاللہ اردو محفل پر اکثریت اعلی تعلیم یافتہ ہے ۔
مجھے اپنے بچے کی تعلیم کے لیئےکچھ رہنمائی کی ضرورت ہے
امید ہے کہ توجہ سے نوازتے دعاؤں میں شامل ہوں گے ۔
میرا بچہ اس وقت ایف ایس سی پری انجییئرنگ کے سال دوم کا طالب علم ہے ۔
سال اول کا رزلٹ ابھی اناؤنس نہیں ہوا ۔
کچھ ایسی گائیڈ لائن چاہتا ہوں کہ اسے کسی ایسی راہ لگاؤں کہ
دو چار سال میں وہ میرا بازو بن گھر کی ذمہداری سنبھالا کرے ۔
اور ساتھ میں اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ۔
 
محمدصابر

محفلین
میٹرک میں حاصل کردہ نمبرز کی تفصیل مل سکتی ہے؟
اس کے اپنے رجحان کی تفصیل مل سکتی ہے؟
وہ کہاں سے تعلیم حاصل کر رہا ہے؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایف ایس سی پری انجینئرنگ کے بعد تو کسی انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جاتا ہے چار سالہ انجینئرنگ کے لئے۔
میں نے خود ایف ایس سی پری انجیئنرنگ کی ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
میٹرک میں حاصل کردہ نمبرز کی تفصیل مل سکتی ہے؟
اس کے اپنے رجحان کی تفصیل مل سکتی ہے؟
وہ کہاں سے تعلیم حاصل کر رہا ہے؟
محترم بھائی بہت شکریہ آپ نے توجہ سے نوازا ۔
جزاک اللہ خیراء
میٹرک سائنس گروپ 662 نمبر
آج کل سپیریئر کالج سیالکوٹ میں ایف ایس سی سال دوم کا طالب علم ہے ۔
پڑھنے لکھنے میں کچھ زیادہ دھیان نہیں دیتا ۔
پڑھنے کا کہو تو کہہ دے گا میں پڑھ چکا ہوں ۔
نائنتھ میں رزلٹ توقع سے کم رہا ۔ ورنہ ہر کلاس میں نمایاں کامیابی حاصل کرتا رہا ۔
ضدی اور غصے بھری طبیعت ہے اور چیزوں کو خراب کرنا پھر ان کو ٹھیک کرنا ۔

ایف ایس سی پری انجینئرنگ کے بعد تو کسی انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جاتا ہے چار سالہ انجینئرنگ کے لئے۔
میں نے خود ایف ایس سی پری انجیئنرنگ کی ہے۔
ماشاءاللہ
یہ چار سالہ انجینئر نگ کے بعد ملازمت کے کیا اور کہاں کہاں مواقع ہوتے ہیں ۔
اگر کچھ تفصیل لکھ دیں تو بہت شکریہ
 
دوست

محفلین
ایسوسی ایٹ انجینئر
کمپیوٹر ہارڈ وئیر یا سافٹویر
ٹیکسٹائل ڈیزائننگ یا اس قبیل کا کوئی کورس
نیٹ ورکنگ، ویب سائٹ ڈیزائننگ وغیرہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایف ایس سی پری انجینیرنگ کے بعد صرف انجینیرنگ فیلڈ ہی میں مواقع نہیں ہیں۔ اس کے بعد کمپیوٹر سائنس بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور آئی سی ایم اے وغیرہ کا بھی سوچا جا سکتا ہے۔
 
سید ذیشان

اور اگر بیسک سائنسس(میتھس، فزکس) کی طرف رجحان ہے تو اس میں بی ایس سی اور ایم ایس سی کی جا سکتی ہے۔ قائداعظم ینیورسٹی اور نسٹ اسلام آباد اس کے لئے اچھی درسگاہیں ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ کس فیلڈ میں انجنئیرنگ کی ہے۔
محترم zeesh بھائی کون سی فیلڈ بہتر رہتی ہے ۔ ؟
ایسوسی ایٹ انجینئر
کمپیوٹر ہارڈ وئیر یا سافٹویر
ٹیکسٹائل ڈیزائننگ یا اس قبیل کا کوئی کورس
نیٹ ورکنگ، ویب سائٹ ڈیزائننگ وغیرہ
محترم دوست بھائی
ان سب میں سب سے بہتر کسے قرار دیں گے ۔ ؟
جزاک اللہ خیراء
ایف ایس سی پری انجینیرنگ کے بعد صرف انجینیرنگ فیلڈ ہی میں مواقع نہیں ہیں۔ اس کے بعد کمپیوٹر سائنس بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور آئی سی ایم اے وغیرہ کا بھی سوچا جا سکتا ہے۔

میرے بھائی مجھے تو ذرا بھی آگہی نہیں ہے اس بارے ۔
 
محمدصابر

محفلین
محترم بھائی بہت شکریہ آپ نے توجہ سے نوازا ۔
جزاک اللہ خیراء
میٹرک سائنس گروپ 662 نمبر
آج کل سپیریئر کالج سیالکوٹ میں ایف ایس سی سال دوم کا طالب علم ہے ۔
پڑھنے لکھنے میں کچھ زیادہ دھیان نہیں دیتا ۔
پڑھنے کا کہو تو کہہ دے گا میں پڑھ چکا ہوں ۔
نائنتھ میں رزلٹ توقع سے کم رہا ۔ ورنہ ہر کلاس میں نمایاں کامیابی حاصل کرتا رہا ۔
ضدی اور غصے بھری طبیعت ہے اور چیزوں کو خراب کرنا پھر ان کو ٹھیک کرنا ۔
آپ کیا کہتے ہیں اس عمر میں ایسی طبیعت کیسے قابو کی جا سکتی ہے؟
ویسے کس قسم کی چیزوں کو خراب کر کے ٹھیک کرتا ہے؟

میٹرک میں نمبرز کم ہوں تو میں لوگوں کو انجینیئرنگ یا میڈیکل میں جانے کا مشورہ نہیں دیا کرتا۔ کیونکہ اس کے بعد کوئی انقلاب ہی اچھے نمبرز دلوا سکتا ہے اور آگے اچھی پوزیشن آ سکتی ہے کہ انجینئرنگ یا میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلہ مل سکے۔ میرا انتخاب ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ہوا کرتا ہے۔جیسا کہ اُوپر شاکر بھائی نے تفصیل دے دی ہے۔
لیکن اگر ایف ایس سی میں بھی نمبرز کم آئیں تو جیسا کہ نبیل بھائی نے کہا کہ کمپیوٹر سائنس یا بزنس ایجوکیشن میں جایا جا سکتا ہے۔ اور بی ایس سی کے بعد ماسٹرز کی طرف بھی جایا جاسکتا ہے اور پھر یہاں ایک انقلاب کی توقع رکھی جائے جو کہ رکھی جا سکتی ہے تو سی ایس ایس بھی کیا جا سکتا ہے۔ اور اگر سارا تعلیمی ریکارڈ 60-65فیصد سے اُوپر ہو تو پھر بھی بہت سے اداروں میں مواقع مل جاتے ہیں۔ اور ماسٹرز کے بعد تو استاد بننے کی شرح بہت زیادہ ہے۔ بعد میں پی ایچ ڈی کی بھی کی جا سکتی ہے۔

کم نمبرز حاصل کرنے والے کچھ لوگ یہاں سے باہر کی مختلف تھرڈ کلاس یونیورسٹیز سے سیلف سٹیڈیز سکیم کے تحت تعلیم حاصل کرنے باہر بھی چلے جاتے ہیں اور وہاں کی ڈگری لے کر یہاں ملازمت کے مواقع بہرحال پیدا ہو جاتے ہیں۔

لیکن صرف ایف ایس سی کے بعد سفارش یا رشوت کے بغیر ملازمت نہیں ہے۔ ہاں اپنا کاروبار ضرور کیا جا سکتا ہے۔

پچھلے دنوں ریڈرز ڈائجسٹ میں کیریئر کونسلنگ پر ایک مضمون شائع ہوا تھا وہ بھی ضرور پڑھیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
برادرم نایاب کوئی ایک فیلڈ دوسری کی نسبت اچھی یا بری نہیں ہوتی ہے۔ ہر فیلڈ میں زیادہ کامیابی حاصل کرنے والے لوگ بھی ہوتے ہیں اور نسبتاً کم کامیاب لوگ بھی۔ ایسوسی ایٹ یا ڈپلومہ انجینیر اگر باصلاحیت ہوں تو وہ ڈگری حاصل کرنے والے انجینیرز کی نسبت کہیں زیادہ کماتے ہیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ بچے کے رجحان کو دیکھ کر اسے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں مدد دی جائے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ماشاءاللہ
یہ چار سالہ انجینئر نگ کے بعد ملازمت کے کیا اور کہاں کہاں مواقع ہوتے ہیں ۔
اگر کچھ تفصیل لکھ دیں تو بہت شکریہ

یہ تو اس پہ منحصر ہے کہ آپ کس فیلڈ میں جاتے ہیں، لوگوں کا ٹرینڈ مکینیکل، الیکٹریکل، سول وغیرہ کی طرف ہوتا ہے، کمپیوٹر کی فیلڈ بھی کافی اچھی ہے، مگر اس کو کم از کم ہمارے علاقے میں اتنا زیادہ پسند نہیں کیا جاتا کیونکہ ایک انسان 4 سال کمپیوٹر انجینئرنگ میں ضائع کرتا ہے، مگر وہی کام ایک ڈپلومہ ہولڈر کر لے تو پھر ایسی انجینئرنگ کا کیا فائدہ۔
میرا کود بھی ارادہ کمپیٹر انجینئرنگ کا تھا، مگر اب سوچتا ہوں تو مکینیکل زیادہ اچھی ہے۔
اور پھر انجینئرنگ کے بعد بی بی اے، ماس کمیونیکیشن، اے سی سی اے، جیسا کہ نبیل بھائی نے بتا دیا ہے، کی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ اور بھی بے شمار فیلڈز ہیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
محترم zeesh بھائی کون سی فیلڈ بہتر رہتی ہے ۔ ؟

محترم دوست بھائی
ان سب میں سب سے بہتر کسے قرار دیں گے ۔ ؟
جزاک اللہ خیراء

میرے بھائی مجھے تو ذرا بھی آگہی نہیں ہے اس بارے ۔

میں آپ کو بتاتا ہوں، یو ای ٹی لاہور میں 19 انجینئرنگ پروگرامز اس وقت پڑھائے جاتے ہیں، سب میں ہی لوگ داخلہ لیتے ہیں،
کسی بھی چیز کا سکوپ آپ خود بناتے ہیں، چاہے آپ ہارورڈ یونیورسٹی، ایم آئی ٹی سے بھی ڈگری لے لیں، اگر آپ خود کسی چیز کو دوسروں تک convey نہیں کر سکتے تو پھر کیسا سکوپ؟
الیکٹریکل، مکینیکل، سول وغیرہ کے لئے UET lahore, uet taxila, nust, giki, pieas زیادہ مشہور ہیں، اپنے احمد بلال بھائی پیاس میں ہی زیرِ تعلیم ہیں۔
کمپیٹر سائنس کے لئے Comsats, Fast زیادہ مشہور ہیں،
بی بی اے کے لئے Lums Lahore کا معیار کافی زبردست ہے۔
جس فیلڈ میں لوگ زیادہ جاتے ہیں، اس کا میرٹ زیادہ ہائی ہو جاتا ہے۔
 
احمد بلال

محفلین
محترم نایاب صاحب۔ یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ آپ اپنے بچے کی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن جب تک فرسٹ ائیر کا رزلٹ نہیں آتا، یہ تجویز کرنا مشکل ہے کہ اسے کس یونیورسٹی میں داخلہ آسانی سے مل سکتا ہے۔ لہذا اس کی پہلی کوشش یہ ہونی چاہئیے کہ انٹر میں کم از کم 800 کے لگ بھگ نمبر حاصل کرے یعنی فرسٹ ائیر میں 400 کے لگ بھگ نمبر اگر آ جائیں تو بہت بہتر ہو گا۔ اب یہ سوال کہ کون سی فیلڈ بہتر ہے یہ ایک تو اس پر منحصر ہے آپ کے بچے کو کیا پسند ہے۔ ویسے میں مندرجہ ذیل مشورے دے رہا ہوں بالترتیب زیادہ سے کم اہمیت کی طرف ۔
1۔ اگر یہ چاہتے ہیں کہ وہ فورا ہاتھ بٹانے والا ہو جائے اور اچھی جگہ پر ایڈجسٹ ہو جائے تو پاک فورسز میں آفیسر بھرتی ہو جائے۔ آئی ایس ایس بی کا ٹیسٹ دلوائیں ۔ اس میں محنت تو کرنی پڑے گی لیکن دو سال میں سیکنڈ لیفٹینینٹ ہو جائے گا۔ ساتھ ساتھ وظیفہ بھی ملتا ہے۔ آرمی اور نیوی دونوں اچھی ہیں۔ نیوی میں میرٹ بھی کم ہے۔ بعد میں پڑھائی بھی جاری رکھ سکتا ہے۔
2۔ 800 تک اگر نمبر آ جاتے ہیں تو انجنئیرنگ میں داخلہے کے روشن چانس ہیں۔ یو ای ٹی یا پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ مل سکتا ہے۔ کمپیوٹر ، سافٹ وئیر یا ٹیلی کام میں انجنئیر نگ کر نے کے بعد آگے بڑھنے کے اچھے مواقع ہیں۔ گو کہ یہ چار سال کا دورانیہ ہو گا لیکن اس میں ساتھ ساتھ ٹیوشن وغیرہ پڑھا سکتا ہے۔ میں خود دو تین سال ٹیوشن پڑھاتا رہا ہوں۔
3۔ اگر مالی حالات اجازت دیتے ہوں تو پرائیویٹ اداروں سے بھی انجنئیرنگ کر سکتا ہے۔ کم از کم 60 فی صد نمبر ہونے چاہئیں۔
اس کے علاوہ بھی اور کئی آپشنز ہو سکتی ہیں جو باقی احباب کہہ رہے ہیں۔
بزنس ایجوکیشن اور بی ایس سی ایم ایس سی بھی اچھی آپشنز ہیں لیکن یہ جلد نتائج مشکل ہی دیتی ہیں۔
اگر بچے کا ذہن تیز ہے تو وہ کسی بھی فیلڈ میں چل سکتا ہے۔ لیکن بہتر یہ ہے اس سے بھی مشورہ کر لیں کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے۔
ضدی ہونا یا چیزوں کو خراب کرنا اس کی ذاتی عادات ہیں اس کا پڑھائی پر اتنا اثرنہیں ہوتا۔ ویسے چیزوں کو خراب کرنا اور پھر ٹھیک کرنا مستقبل کا انجنئیر ہونے کا فال ہے۔
 
احمد بلال

محفلین
محترم zeesh بھائی کون سی فیلڈ بہتر رہتی ہے ۔ ؟

محترم دوست بھائی
ان سب میں سب سے بہتر کسے قرار دیں گے ۔ ؟
۔

گورنمنٹ کی یونیورسٹیز میں جب کوئی جاتا ہے تو اپنی مرضی ختم ہو جا تی ہے۔ ساری آپشنز لکھ دی جاتی ہیں۔ جس میں قسمت سے ہو جا ئے غنیمت سمجھ کے اپنا ذہن اسی طرف بنا لینا چاہئیے۔ کیونکہ میرٹ اتنا ہوتا ہے اور مقابلہ بھی سخت ہوتا ہے۔ ہزاروں داخلے کے خواہش مند ہوتے۔ مرضی صرف ان کی طلتی ہے جو ٹاپر ہوتے ہیں اور ان کا انٹری ٹیسٹ بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔ باقی سب بہتی موجوں کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ انسان مواقع خود بناتا ہے۔ جس فیلڈ میں داخلہ ہو جائے اسے ہی سب سے اچھا سمجھنا چاہئیے اور اسی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔
 
محمد امین

لائبریرین
اسے کہیں کہ وہ پنجاب اور اسلام آباد کی مختلف جامعات جن میں انجینئرنگ، کمپیوٹر، بزنس ایڈمنسٹریشن وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہو ان کی ویب سائٹس دیکھے غور سے۔ ان کے پڑھائے جانے والے پروگرامز پر غور کرے اور پھر اپنے ارد گرد کی دنیا پر، اپنے آپ پر غور کرے کہ اسے کون سی چیز زیادہ لبھاتی ہے۔ میں نے الیکٹرونک انجینئرنگ کی ہے مگر بعد میں مجھے احساس ہوا کہ مجھے سول انجینئرنگ اور اربن پلاننگ زیادہ لبھاتی ہے۔ اور یہ احساس مجھے اپنے ارد گرد کی دنیا پر غور کرنے کے بعد ہوا۔ بہرحال اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا مشکل ضرور ہے مگر جب تک وہ خود کو مستقبل کے بارے میں اچنبھے میں نہیں ڈالے گا اس کے اندر تکنیکی تعلیم کا شوق نہیں پیدا ہوگا۔

جامعات کے نام اور ویب سائٹس کے لیے:

سرکاری:
Universities/DAI’s chartered by Government of the Punjab
S. No
University/DAI Name
Main Campus Location
Website Address
1
Bahauddin Zakariya University, Multan
Multan
www.bzu.edu.pk
2
Fatima Jinnah Women University, Rawalpindi
Rawalpindi
www.fjwu.edu.pk
3
Government College University, Faisalabad
Faisalabad
www.gcuf.edu.pk
4
Government College University, Lahore
Lahore
www.gcu.edu.pk
5
Islamia University, Bahawalpur
Bahawalpur
www.iub.edu.pk
6
King Edward Medical University, Lahore
Lahore
www.kemu.edu.pk
7
Kinnaird College for Women, Lahore
Lahore
www.kinnaird.edu.pk
8
Lahore College for Women University, Lahore
Lahore
www.lcwu.edu.pk
9
University of Agriculture, Faisalabad
Faisalabad
www.uaf.edu.pk
10
University of Arid Agriculture, Rawalpindi
Rawalpindi
www.uaar.edu.pk
11
University of Education, Lahore
Lahore
www.ue.edu.pk
12
University of Engineering & Technology, Lahore
Lahore
www.uet.edu.pk
13
University of Engineering & Technology, Taxila
Taxila
www.uettaxila.edu.pk
14
University of Gujrat, Gujrat
Gujrat
www.uog.edu.pk
15
University of Health Sciences, Lahore
Lahore
www.uhs.edu.pk
16
University of Sargodha, Sargodha
Sargodha
www.uos.edu.pk
17
University of the Punjab, Lahore
Lahore
www.pu.edu.pk
18
University of Veterinary & Animal Sciences, Lahore
Lahore
www.uvas.edu.pk

نجی:
Universities/DAI’s chartered by Government of the Punjab
S. No
University/DAI Name
Main Campus Location
Website Address
1
Beaconhouse National University, Lahore
Lahore
www.bnu.edu.pk
2
Forman Christian College, Lahore (university status)
Lahore
www.fccollege.edu.pk
3
Global Institute, Lahore
Lahore
www.global.edu.pk
4
Hajvery University, Lahore
Lahore
www.hajvery.edu.pk
5
HITEC University, Taxila
Taxila
www.hitecuni.edu.pk
6
Imperial College of Business Studies, Lahore
Lahore
www.imperial.edu.pk
7
Institute of Management Sciences, Lahore
Lahore
www.pakaims.edu.pk
8
Institute of Southern Punjab, Multan
Multan
www.usp.edu.pk
9
Lahore Leads University, Lahore
Lahore
www.leads.edu.pk
10
Lahore School of Economics, Lahore
Lahore
www.lahoreschoolofeconomics.edu.pk
11
Minhaj University, Lahore
Lahore
www.mul.edu.pk
12
National College of Business Administration & Economics, Lahore
Lahore
www.ncbae.edu.pk
13
The GIFT University, Gujranwala
Gujranwala
www.gift.edu.pk
14
The Superior College, Lahore
Lahore
www.superior.edu.pk
15
The University of Faisalabad, Faisalabad
Faisalabad
www.tuf.edu.pk
16
University of Central Punjab, Lahore
Lahore
www.ucp.edu.pk
17
University of Lahore, Lahore
Lahore
www.uol.edu.pk
18
University of Management & Technology, Lahore
Lahore
www.umt.edu.pk
19
University of South Asia, Lahore
Lahore
www.usa.edu.pk
20
University of Wah, Wah
Wah
www.uw.edu.pk

www.hec.gov.pk
 
نایاب

لائبریرین
محترم نایاب صاحب۔ یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ آپ اپنے بچے کی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن جب تک فرسٹ ائیر کا رزلٹ نہیں آتا، یہ تجویز کرنا مشکل ہے کہ اسے کس یونیورسٹی میں داخلہ آسانی سے مل سکتا ہے۔ لہذا اس کی پہلی کوشش یہ ہونی چاہئیے کہ انٹر میں کم از کم 800 کے لگ بھگ نمبر حاصل کرے یعنی فرسٹ ائیر میں 400 کے لگ بھگ نمبر اگر آ جائیں تو بہت بہتر ہو گا۔ اب یہ سوال کہ کون سی فیلڈ بہتر ہے یہ ایک تو اس پر منحصر ہے آپ کے بچے کو کیا پسند ہے۔ ویسے میں مندرجہ ذیل مشورے دے رہا ہوں بالترتیب زیادہ سے کم اہمیت کی طرف ۔
1۔ اگر یہ چاہتے ہیں کہ وہ فورا ہاتھ بٹانے والا ہو جائے اور اچھی جگہ پر ایڈجسٹ ہو جائے تو پاک فورسز میں آفیسر بھرتی ہو جائے۔ آئی ایس ایس بی کا ٹیسٹ دلوائیں ۔ اس میں محنت تو کرنی پڑے گی لیکن دو سال میں سیکنڈ لیفٹینینٹ ہو جائے گا۔ ساتھ ساتھ وظیفہ بھی ملتا ہے۔ آرمی اور نیوی دونوں اچھی ہیں۔ نیوی میں میرٹ بھی کم ہے۔ بعد میں پڑھائی بھی جاری رکھ سکتا ہے۔
2۔ 800 تک اگر نمبر آ جاتے ہیں تو انجنئیرنگ میں داخلہے کے روشن چانس ہیں۔ یو ای ٹی یا پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ مل سکتا ہے۔ کمپیوٹر ، سافٹ وئیر یا ٹیلی کام میں انجنئیر نگ کر نے کے بعد آگے بڑھنے کے اچھے مواقع ہیں۔ گو کہ یہ چار سال کا دورانیہ ہو گا لیکن اس میں ساتھ ساتھ ٹیوشن وغیرہ پڑھا سکتا ہے۔ میں خود دو تین سال ٹیوشن پڑھاتا رہا ہوں۔
3۔ اگر مالی حالات اجازت دیتے ہوں تو پرائیویٹ اداروں سے بھی انجنئیرنگ کر سکتا ہے۔ کم از کم 60 فی صد نمبر ہونے چاہئیں۔
اس کے علاوہ بھی اور کئی آپشنز ہو سکتی ہیں جو باقی احباب کہہ رہے ہیں۔
بزنس ایجوکیشن اور بی ایس سی ایم ایس سی بھی اچھی آپشنز ہیں لیکن یہ جلد نتائج مشکل ہی دیتی ہیں۔
اگر بچے کا ذہن تیز ہے تو وہ کسی بھی فیلڈ میں چل سکتا ہے۔ لیکن بہتر یہ ہے اس سے بھی مشورہ کر لیں کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے۔
ضدی ہونا یا چیزوں کو خراب کرنا اس کی ذاتی عادات ہیں اس کا پڑھائی پر اتنا اثرنہیں ہوتا۔ ویسے چیزوں کو خراب کرنا اور پھر ٹھیک کرنا مستقبل کا انجنئیر ہونے کا فال ہے۔
محترم بھائی جزاک اللہ خیراء
اللہ تعالی زندگی کے ہر مقام پر آپ کا حامی و ناصر ہو آمین
یہ آئی ایس ایس کا ٹیسٹ کیسے اور کہاں ہوتا ہے ۔ ؟
اگر اس بارے مزید تفصیل لکھ دیں تو دعا ہی ہے اپنے پاس ۔
 
نایاب

لائبریرین
اسے کہیں کہ وہ پنجاب اور اسلام آباد کی مختلف جامعات جن میں انجینئرنگ، کمپیوٹر، بزنس ایڈمنسٹریشن وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہو ان کی ویب سائٹس دیکھے غور سے۔ ان کے پڑھائے جانے والے پروگرامز پر غور کرے اور پھر اپنے ارد گرد کی دنیا پر، اپنے آپ پر غور کرے کہ اسے کون سی چیز زیادہ لبھاتی ہے۔ میں نے الیکٹرونک انجینئرنگ کی ہے مگر بعد میں مجھے احساس ہوا کہ مجھے سول انجینئرنگ اور اربن پلاننگ زیادہ لبھاتی ہے۔ اور یہ احساس مجھے اپنے ارد گرد کی دنیا پر غور کرنے کے بعد ہوا۔ بہرحال اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا مشکل ضرور ہے مگر جب تک وہ خود کو مستقبل کے بارے میں اچنبھے میں نہیں ڈالے گا اس کے اندر تکنیکی تعلیم کا شوق نہیں پیدا ہوگا۔
محترم بھائی
جزاک اللہ خیراء
آپ نے بہت محنت سے معلومات فراہم کی ہیں
اللہ آپ کو اس کا اجر دے آمین
ان شاءاللہ کل سے میرا بچہ آپ سب کے ساتھ خود یہاں گفتگو کرتے اپنے مستقبل کی پلاننگ کرے گا ۔
یقین کامل ہے کہ آپ سب روشن علم کی حامل ہستیاں اسے توجہ سے نوازیں گی ۔
ان شاءاللہ
 
Top