1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

جمال احسانی رہنا نہیں اگرچہ گوارا زمین پر

صائمہ شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 17, 2012

  1. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    رہنا نہیں اگرچہ گوارا زمین پر
    لیکن اِک آدمی ہے ہمارا زمین پر

    طُرفہ کہ رمِ گریہ و زاری بھی اُٹھ گئی
    مشکل تو پہلے ہی تھا گزارا زمین پر

    بھٹکے ہوؤں کو راہ دِکھانے کو کم نہیں
    ٹُوٹے ہوئے دِیے کا کنارا زمین پر

    اس کی نظر بدلنے سے پہلے کی بات ہے
    میں آسمان پر تھا، ستارا زمین پر

    باقی تو جو بھی کچھ ہے اضافی ہے سب یہاں
    اِک آنکھ ہے اور ایک نظارا زمین پر

    دیکھا نگاہ بھر کے مجھے اس نے پھر جمال
    روشن کیا چراغ، دوبارا زمین پر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 1
  2. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    اس کی نظر بدلنے سے پہلے کی بات ہے
    میں آسمان پر تھا، ستارا زمین پر
    واہ بہت خوب انتخاب ہےصائمہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    شکریہ مدیحہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت خوب
    بھٹکے ہوؤں کو راہ دِکھانے کو کم نہیں
    ٹُوٹے ہوئے دِیے کا کنارا زمین پر
    واہ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,647
    موڈ:
    Lurking
    خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    شکریہ
     
  7. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    آپ سے گزارش ہے اگر زمین پر نہیں رہنا تو ناسا سے رابطہ کریں شاید ان کو کسی سپیس مشن کے لیے وائلنٹئیر کی ضرورت ہو :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  9. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    مجھ جیسے کلسٹروفوبک والنٹیر ہوے تو اللہ ہی حافظ ہے ناسا کا بھی اور مشن کا بھی سپیس سوٹ میں ہی روح پرواز کر جاے گی :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  10. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    او جی کچھ نہیں ہوتا آپکو سیدھا تھوڑی سپیس شٹل میں بٹھائیں گے پہلے مکمل ٹریننگ دیں گے ۔ پھر بھی اگر زمین سے تھکی ہیں اور سمندر پر رہنا تو بھی بتا دیں :roll:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  11. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    زمین کے علاوہ کوئی آپشن پریکٹیکل نہیں ہے ورنہ ضرور غور کرتی :grin:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  12. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    اس کا مطلب ہے جس نے یہ غزل لکھی ہے وہ پریکٹیکل ائیڈیاز نہیں رکھتے تھے اس لیے میں شاعری سے دور رہتا ہوں :grin:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  13. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    پھر تو آپ کو شاعر سے دور رہنا چاہئے نہ کہ شاعری سے :grin:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    جیسی کمپنی ویسا پروڈکٹ نکلے گا نا :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  15. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,770
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    لیکن اِک آدمی ہے ہمارا زمین پر​

    واہ کیا بات ہے۔۔۔۔!
     
  16. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    :grin:
    عسکری صاحب کی نظرِکرم رہی تو ایک ناسا میں نہیں تو خلا میں تو ضرور ہو جائے گا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اس کی نظر بدلنے سے پہلے کی بات ہے
    میں آسمان پر تھا، ستارا زمین پر

    باقی تو جو بھی کچھ ہے اضافی ہے سب یہاں
    اِک آنکھ ہے اور ایک نظارا زمین پر​
    واہ واہ واہ چہ خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    :)
    شکریہ فاتح دو اشعار پسند کرنے کی لیے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  19. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    پسند تو ایک ہی آیا تھا مگر دوسرا آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے ساتھ شامل کر دیا۔ :laughing:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  20. سفیر آفریدی

    سفیر آفریدی محفلین

    مراسلے:
    403
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ایک انکهہ ہے اور ایک نظارہ زمین پر
     

اس صفحے کی تشہیر