جمال احسانی رہنا نہیں اگرچہ گوارا زمین پر

صائمہ شاہ

محفلین
رہنا نہیں اگرچہ گوارا زمین پر
لیکن اِک آدمی ہے ہمارا زمین پر

طُرفہ کہ رمِ گریہ و زاری بھی اُٹھ گئی
مشکل تو پہلے ہی تھا گزارا زمین پر

بھٹکے ہوؤں کو راہ دِکھانے کو کم نہیں
ٹُوٹے ہوئے دِیے کا کنارا زمین پر

اس کی نظر بدلنے سے پہلے کی بات ہے
میں آسمان پر تھا، ستارا زمین پر

باقی تو جو بھی کچھ ہے اضافی ہے سب یہاں
اِک آنکھ ہے اور ایک نظارا زمین پر

دیکھا نگاہ بھر کے مجھے اس نے پھر جمال
روشن کیا چراغ، دوبارا زمین پر
 

عسکری

معطل
آپ سے گزارش ہے اگر زمین پر نہیں رہنا تو ناسا سے رابطہ کریں شاید ان کو کسی سپیس مشن کے لیے وائلنٹئیر کی ضرورت ہو :D
 

صائمہ شاہ

محفلین
مجھ جیسے کلسٹروفوبک والنٹیر ہوے تو اللہ ہی حافظ ہے ناسا کا بھی اور مشن کا بھی سپیس سوٹ میں ہی روح پرواز کر جاے گی :)
 

عسکری

معطل
مجھ جیسے کلسٹروفوبک والنٹیر ہوے تو اللہ ہی حافظ ہے ناسا کا بھی اور مشن کا بھی سپیس سوٹ میں ہی روح پرواز کر جاے گی :)
او جی کچھ نہیں ہوتا آپکو سیدھا تھوڑی سپیس شٹل میں بٹھائیں گے پہلے مکمل ٹریننگ دیں گے ۔ پھر بھی اگر زمین سے تھکی ہیں اور سمندر پر رہنا تو بھی بتا دیں :roll:
 

عسکری

معطل
اس کا مطلب ہے جس نے یہ غزل لکھی ہے وہ پریکٹیکل ائیڈیاز نہیں رکھتے تھے اس لیے میں شاعری سے دور رہتا ہوں :grin:
 

فاتح

لائبریرین
اس کی نظر بدلنے سے پہلے کی بات ہے
میں آسمان پر تھا، ستارا زمین پر

باقی تو جو بھی کچھ ہے اضافی ہے سب یہاں
اِک آنکھ ہے اور ایک نظارا زمین پر​
واہ واہ واہ چہ خوب
 
Top