رکن کی جمع کیا ہوگی

قیصرانی

لائبریرین
رکن کی جمع اراکین ہے یا ارکان۔ یہ بھی بتائیے گا کہ اراکین کہاں استعمال ہوگا اور ارکان کہاں؟ ممکن ہو تو مثال دے کر واضح کریں
 

ماوراء

محفلین
مثال شاید اسی طرح ہو گی۔

رکن :- محفل کا ایک رکن قیصرانی ہے

ارکان:- قیصرانی، شمشاد، سارہ اور حجاب محفل کے ارکان ہیں۔

اراکین:- محفل کے تمام اراکین بہت اچھے ہیں۔


اگر میں نے غلط بتایا ہے تو پیشگی معذرت۔ :oops:
 

ماوراء

محفلین
273_khush_1.gif
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ ماوراء

لگے ہاتھوں یہ بھی بتاتی جائیں (یا کوئی دوسرے دوست) کہ خبر، خبریں، اخبار اور اخبارات میں بھی کیا یہی تعلق ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
یہ تو سیدھی سی بات ہے

خبر وہ جو اکیلی ہو
جیسے آج کی تازہ خبر منصور عرف قیصرانی کی شادی خانہ سر انجام پائی

خبریں وہ جو ایک سے زیادہ ہوں
جیسے کہ آپ نیوز چینل پر ہیڈ لائنز سنتے ہوں گے

یہی اخبار کا معاملہ ہے
جیسے ایکسپریس یہ خالی اخبار ہوا
اور بہت سارے اخبار
جیسے میں یہ کہوں
کہ کراچی میں 6 اخبارات کافی مشہور ہیں
ایکسپریس، جنگ، ڈان، دی نیوز، قومی اور عوام
 

الف عین

لائبریرین
بھتیجے بھتیجیاں ہی اتنے سیانے ہیں تو چچاؤں کو کودے کی ضرورت تو نہیں نا، بس ایک
ص
لگا دیتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی آخر کو آپ نے استادوں والی بات کی ہے ناں۔ یہ آپ کے ص کی سمجھ نہیں آئی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ص یعنی کہ صاد کرنا، کسی چیز کو قبول کرنا (میرے علم کے مطابق)

شکریہ استاد محترم
 
Top