"رچناوی زبان"

اچھااااا! :eek:

ہم تو اب تک آپ کو پنجاب کا ہی سمجھتے تھے لیکن افسوس کہ آپ تو تین پانی کم نکلے۔ :):D:p
ریڈکلف ایوارڈ اور پھر ہمارے مبینہ صنعتی انقلاب کے کتابی ہیرو جنرل ایوب 'خان' کی مہربانیاں ہیں۔ چھوڑئیے, بات کہیں اور نکل جاوے گی۔ :)
 
ظفر اقبال کو تو ہم پھر بھی رعایت دیتے ہیں کہ وہ شاعری میں نئے نئے تجربے کرتے رہتے ہیں اور ایسے ہی تجربے کرنے والے کچھ نہ کچھ لوگ ضرور موجود ہونا چاہیے۔
ذرا یہ پڑھیں پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ میں اس کو ڈفر اقبال کیوں کہتا ہوں
ظفر اقبال یا ڈفر اقبال
 

محمداحمد

لائبریرین
زبان بہت وسیع معنی میں استعمال ہوتا ہے، یہاں گفتگو پنجابی کے لہجوں پر ہو رہی ہے۔ واہ کینٹ کی زبان اردو ہے سو وہ یہیں سیکھی، انگریزی کی اچھی شدھ بدھ بھی واہ کے تعلیمی معیار اور پروفیشنل لائف میں اس کے لگاتار استعمال کی وجہ سے ہے لیکن میرا بولنا سمجھنا، لکھنا، پڑھنا لفظ روانی پر پورا نہیں اترتا۔ پنجابی تو پھر مادری زبان ہے اور اس سے محبت بھی بہت ہے۔ اگر صحیح معنوں میں کسی زبان میں روانی کہوں تو شاید کوئی ایک بھی نہیں لیکن اگر مقابلتاً بات ہو تو کانا راجہ ضرور کہلوا سکتا ہوں۔

نہیں!

کسر نفسی اپنی جگہ، لیکن آپ کی اپنی شخصیت اور محفل میں گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ مقامی ثقافت اور پنجاب کی دھرتی میں آپ کی جڑیں کافی گہری ہیں۔ انسان وہی اچھا ہوتا ہے جو اپنی مٹی سے جڑا ہوتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ذرا یہ پڑھیں پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ میں اس کو ڈفر اقبال کیوں کہتا ہوں
ظفر اقبال یا ڈفر اقبال

بڑے بڑے مضامین دیکھ کر میری سانس رُک جاتی ہے ۔ حالانکہ میں پڑھنے کا چور بھی نہیں ہوں (یا میں خود ایسا سمجھتا ہوں)۔

ماشاءاللہ ہمارے نین بھائی ، اچھے بڑے مضامین جھٹ سے پڑھ جاتے ہیں اور پھر لمحوں میں ہی اُس پر اپنے زبردست تبصرے بھی کر دیتے ہیں۔ میں تو اکثر حیران ہوتا ہوں۔ :) :) :)
 

ابو ہاشم

محفلین
آفتاب اقبال صاحب "خبر ناک، زار، دار وغیرہ" والے ایک بار جانگلی لہجے پر اپنا فلسفہ جھاڑ رہے تھے اور یہ بھی فرما رہے تھے کہ جانگلی اور جنگلی میں فرق روا رکھنا ضروری ہے، افسوس ان کی بات غور سے سنی نہیں۔ :)
شاید یہ کہ رہے ہوں کہ 'جنگلی' عام لفظ ہے جبکہ 'جانگلی' جنگل میں رہنے والے آدمی کو کہا جاتا ہے۔ جیسے 'ننگا' عام لفظ ہے اور 'نانگا' = ننگا رہنے والے آدمی
 
Top