رَس ملائی اسپیشل

توقیر

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:

ان دونوں میں سے آپ کی پسند بتائے۔

تغافل دوست ہوں میرا دماغِ عجز عالی ہے
اگر پہلو تہی کیجے تو جا میری بھی خالی ہے
:lol:
بے کار سی باتیں کرتے ہیں اور کرنا آتا پیارنہیں
مطلب کی ہے ساری دنیا یہاں کسی کو سچا پیار نہیں
:lol:
پیار کروگی :lol:
 
میری تجویز پر اب تک ہمدردانہ غور نہیں کیا آپ نے (کھانا بناؤگی نام بہت مناسب ہے اس وقت) ، اب کیا کہوں نک ایسا رکھا ہے کہ لیتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں کہیں ہاں‌ کہہ دیا تو مفت میں کل کلاں بے وفائی کا الزام مجھ پر آ جائے گا۔

ویسے ابھی میں نے ہجے دیکھیں ہیں آخری پوسٹ میں نک کے، ایسا لگتا ہے کہ فعل مستقبل تمنائی کی مشق جاری ہے ان دنوں اور غلطی سے ایک اور شے ایجاد ہوگئی

فعل مستقبل غیر تمنائی یا فعل مستقبل غیر یقینی (کونسا پسند ہے اس سے ضرور مطلع کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نک لکھنے کی جسارت ذرا مشکل اور خطرناک ہے اس لیے نہیں کررہا :lol: )
 
جس بات کے کہنے سے ڈر رہا تھا وہ سرخیوں میں دوبارہ لکھ دی ہے۔ چپ کر جاؤ‌ ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نظر پڑنے ہی والی ہے کسی کی۔
 

AMERICAN

محفلین
صابری برادرز فوارہ چوک والوں
۔
۔
۔
۔
۔
۔
کی بنی ہوئی رس ملائی کی کیا بات ہے۔ میں نے اب کھانا چھوڑ دی ہے تقریباایک سال ہو گیا لیکن میں‌پہلے بہت زیادہ کھاتا تھا۔آپ بھی کھانا لیکن گھر میں بنا کر
 

حافظ

محفلین
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع صاف رہا - صبح ناشتے کے دوران ابو کا درجہ حرارت منفی دس سینٹی گریڈ سے چار سینٹی گریڈ تک تھا
جبکہ امی کا درجہ حرارت بیس سینٹی گریڈ سے پچاس سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا- ہوا میں خوشگواری کا تناسب صفر رہا - توقع ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ابو پر کہیں کہیں سے پلیٹ اور چمچے گرنے کا امکان ہے - ہوا میں گلدانوں کا
تناسب ستر فیصد رہے گا - ماہرین چھیڑ چھاڑ کے مطابق گھریلو موسم میں اچانک خرابی کی وجہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ابو کا گھر دیر سے آنا بتایا جاتا ہے۔ ۔ ۔ ' ' ' ، ، ، ؟ ؟ ؟
 

ماوراء

محفلین
خوش آمدید حافظ صاحب۔ بھئی، یہ تو کچن کارنر ہے۔ یہاں آپ کو کچن کا حال لکھنا چاہیے تھا۔ موسم کا حال لکھنے کے لیے اس تھریڈ پر آئیں۔ اور ساتھ ہی اپنا تعارف کروانے کے لیے یہاں تشریف لائیے۔

یہاں تو صدیوں سے بےچاری رس ملائی کا حال بیان ہو رہا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
چونکہ پکوان کا یہ عمل کئی نسلوں پہ محیط ہے لہذا اشیاء اور اجزاء میں احتیاط برتیئے گا ۔ آپ کی سہولت کے لیئے اصل ترکیب سرخ رنگ میں تحریر ہے ۔ قارئین سے گذارش ہے کہ اس تر کیب پر کسی قسم کا ایسا قدم جو یقینِ محکم کی حدوں تک جاتا ہو اس کو اٹھانے سے پہلے اس ترکیب کے اگلے مرحلوں کے لیئے اگلی نسلوں کے لیئے وصیت کرنا نہ بھولیئے گا ۔

اشیاء و اجزاء

شفاف کانچ کے دو پیالے (ایک بڑا پیالہ ، ایک چھوٹا )
پکوان کے اس عمل میں صدیوں کے معمولی تعطل کی وجہ سے آپ شفاف کانچ کے دو پیالوں کی جگہ صرف ایک اُس پیالے سے کام چلا سکتے ہیں ۔ جس میں سقراط نے زہر پیا تھا ۔ اب وہ چھوٹا تھا بڑا آپ کو اس سے کیا سروکار ۔ :grin:

ایک یا مختلف رنگوں کے پھول اپنی پسند کے (بہتر ہے کہ مختصر سائز کے پھول ہوں)
پھولوں کی پتیاں
صاف و شفاف پانی
ایک عدد ریفریجیریٹر

مختصر سائز میں گھوبھی اور گیندے کے پھول بہتر رہیں گے ۔ جو ریاحی اور پیلیئے کے امراض میں موافق ہیں ۔
پھولوں کی پتیاں جھڑی ہوئی ہوں تو زیادہ مناسب ہوگا ۔ نہ رہے گا بانس نہ بنے گی رس ملائی ۔
صاف و شفاف پانی کا ملنا سب کو معلوم ہے کہ کتنا مشکل ہے ۔ لہذا لیاری ندی کا کثیف پانی بھی چلے گا کونسی یہ رس ملائی اس جنم میں بن رہی ہے ۔ ؟
ایک عدد ریفریجیریٹر کا خیال چھوڑ ہی دیں تو اچھا ہے کہ اگلا مرحلہ آتے آتے شاید کوئی نئی چیز ہی ایجاد ہوجائے ۔ ;)


طریقہ

شیشے (کانچ) کے بڑے پیالے میں دو سے تین حصے تک پانی بھر لیں ۔
جیسا کہ کہا گیا ہے کہ سقراط والے پیالے سے بھی کام چل جائے گا سو ضروری نہیں ہے کہ دو سے تین حصوں تک پانی رہے ۔ آپ کا ایک ہی گھونٹ میں کام ہوجائے گا ۔ ;)

اب اپنی پسند کے ایک یا مختلف رنگوں کے پھول اور پھولوں کی پتیاں پانی میں ڈال دیں ۔
پسند تو آپ کے پاس اپنی کوئی ہے ہی نہیں ، سو گھوبھی اور گیندے کے پھولوں کی پتیوں ‌ہی سے کام چلائیں ۔ مگر یاد رہے جن امراض کی اوپر نشاندہی کی گئی ہے اس کا علاج بھی پیشِ نظر رہے ۔ کیا پتا آنے والے وقتوں میں کوئی حکیم دستیاب بھی ہو کہ نہیں جو آپ کو ان ثقیل چیزوں سے نجات دلانے میں مدد دے سکے ۔

کانچ کا چھوٹا پیالہ خالی لیں اور بڑے پیالے میں موجود پانی کی سطح پر درمیان میں رکھیں ۔
لیاری ندی کی کثافت ہی اتنی ہے کہ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ سقراط کے پیالے میں پانی کی سطح کا کیا تناسب رہے گا ۔ اس پیالے میں پہلے پانی میں زہر ملا گیا تھا اور اب زہر کے بغیر ہی کام ہونے کی سو فیصد گارنٹی ہے ۔ ;)

اب اس (چھوٹے) پیالے میں کوئی ایسی چیز (جو منجمد ہونے والی نہ ہو) رکھ دیں کہ جس کے وزن سے یہ (چھوٹا پیالہ) بڑے پیالے میں موجود پانی میں تین حصے تک ڈوب جائے ۔ بہتر ہے کہ صرف کنارے باہر نظر آئیں ۔
اس پیالے میں کوئی ایسی چیز جس سے آپ کو یہ احساس ہو کہ یہ رس ملائی آپ کی زندگی میں بن جائے گی ۔ برائے مہربانی نہ رکھیئے گا ۔ کیونکہ اس معاملے میں صرف آپ کی آس و امید ہی منجمد ہونے والی ہے ۔ لہذا اپنا انتظار اس پیالے میں اس طرح رکھیں کہ اس کے سارے کنارے ڈوب جائیں ۔ اور ہوسکے تو دو چار ارمان بھی ساتھ ڈبو دیں ۔ تاکہ اس کی خوشبو آنے والوں پوتوں پوتیوں کو آپ کے انتظار کی شدت یاد دلاتی رہے ۔

اب دونوں پیالوں کو احتیاط سے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔ خیال رہے کہ چھوٹا پیالہ اس طرح سے سیدھا رکھا ہوا ہو کہ پانی جم جانے کے بعد یہ بڑے پیالے کے عین درمیان میں نظر آئے اور اس کے اطراف منجمد پانی میں پھول اور پتیاں ایک ہی تناسب میں آراستہ دکھائی دیں ۔
جیسا کہ ریفریجریٹر کا استعمال شجرِ ممنوعہ کی طرح نا قابلِ استعمال قرار دیا جاچکا ہے سو اس کو کسی ایسے پانی کے گھڑے میں رکھ دیں ۔ جو بعد میں بڑی تعظیم کے ساتھ مٹی میں دفنایا بھی جا سکے ۔ خیال رہے پیالہ کا قبلہ اوپر کی طرف ہی رہنا چاہیئے تاکہ اس کی حسرت زیادہ نمایاں ہوسکے ۔ اب گھوبھی اور گیندوں کے پھولوں کی پتیاں اس گھڑے میں پیالے کے اطراف اس طرح رکھیں کہ کثیف پانی اور پتیوں میں کوئی فرق باقی نہ رہے ۔ اور پھر اس گھڑے کو مٹی میں اس طرح دبائیں کہ جیسے شراب کے گھڑوں کو مٹی میں دبایا جاتا ہے ۔ خیال رہے کہ کوئی ٹُن آپ کی یہ حرکت دیکھ نہ لے ورنہ وہ کچھ اور سمجھ کر اس کو بعد میں نکالنے کی کوشش کرے گا ۔ لہذا اس عمل کا بہترین وقت سوگواری کی کیفیت کا ہے کیونکہ اس دوران آپ سے ہر کوئی دور رہنے کی کوشش کرتا ہے ۔ ;)

ضروری ہدایت:

اگر گھر میں پھول مہیا نہ ہوں تو جان لیں کہ پڑوس میں موجود پھول کام میں لانے کا یہی مناسب ترین وقت ہے
اگر گھر میں یہ پھول مہیا نہ ہوں‌ تو جان لیں کہ پھولوں کے بہانے پڑوسن سے تعلقات بڑھانے کا یہی مناسب ترین وقت ہے ۔ پھر نہ کہیئے گا ہمیں خبر نہ ہوئی ۔ :grin:

( شگفتہ جی سے معذرت کے ساتھ :) )
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

ظفری صاحب آپ نے اتنا دلچسپ لکھا میری ہنسی نہیں رُک رہی اسے پڑھ کے۔۔۔ آپ نے اتنا دلچسپ کیسے لکھا ۔۔۔ لیکن یہ آخری جملہ توآپ نکال ہی دیں اس سے اچھا میرا جملہ ہے جناب !
 

ظفری

لائبریرین
:)

ظفری صاحب آپ نے اتنا دلچسپ لکھا میری ہنسی نہیں رُک رہی اسے پڑھ کے۔۔۔ آپ نے اتنا دلچسپ کیسے لکھا ۔۔۔ لیکن یہ آخری جملہ توآپ نکال ہی دیں اس سے اچھا میرا جملہ ہے جناب !

چلیں کسی بہانے آپ کی سنجیدگی میں تھوڑا سا فرق تو آیا ۔۔ اور سچی بات تو یہ ہے کہ میں آپ سے بات کرتے ہوئے بڑا محتاط رہتا ہوں ۔ :)
بس آپ کی رس ملائی کے مرحلوں دیکھ کر پھر وہی رگ پھڑک گئی جسے محب ہمیشہ دبائے رکھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ خود کو روک نہیں سکا اور جیسا تیسا لکھ دیا ۔ ;)
بے شک جملہ آپ کا ہی اچھا ہے مگر میرے جملے سے معلوم نہیں کتنوں کے اُمید کے چراغ روشن ہوئے ہونگے ۔ کچھ دیر انہیں روشن رہنے دیں ۔ بعد میں حذف کر دونگا ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے آپ اسی بہانے آئے تو،

ایک ریسٹورنٹ کے باہر بورڈ لگا ہوا تھا " آئیے اور جو جی چاہے مفت نوش فرمائیے۔ بِل ہم آپ کے پوتے سے لیں گے۔"

مرزا صاحب یہ پڑھ کر خوشی خوشی اندر گئے اور ڈٹ کر کھایا۔جب باہر آنے لگے تو بیرے نے بِل لا کر سامنے رکھ دیا۔
مرزا صاحب بولے۔ " یہ کیا بھئی، بِل تو میرا پوتا ادا کرئے گا۔"
بیرے نے بڑے ادب سےکہا۔ " وہ تو ٹھیک ہے جناب لیکن یہ بِل تو آپ کے دادا کا ہے جسے آپ نے ادا کرنا ہے۔"

اسی کے پس منظر میں اگلا مرحلہ ابھی آنا چاہیے۔
 

زونی

محفلین
بہت خوب شگفتہ اپ کی رس ملائی کی ریسیپی بہت خوب ھے جلد ہی ٹرائی کر کے رپورٹ دوں گی ;)اور ظفری آپکی ہر ریسیپی میں اس بیچاری پڑوسن کا ذکر ضرور آتا ھے ،آپ نے اس بیچاری کو لیبارٹری تو نہں بنا رکھا اپنے کھانوں کی ترکیبیں آزمانے کیلئے:grin:
 

زونی

محفلین
شکر ہے آپ اسی بہانے آئے تو،

ایک ریسٹورنٹ کے باہر بورڈ لگا ہوا تھا " آئیے اور جو جی چاہے مفت نوش فرمائیے۔ بِل ہم آپ کے پوتے سے لیں گے۔"

مرزا صاحب یہ پڑھ کر خوشی خوشی اندر گئے اور ڈٹ کر کھایا۔جب باہر آنے لگے تو بیرے نے بِل لا کر سامنے رکھ دیا۔
مرزا صاحب بولے۔ " یہ کیا بھئی، بِل تو میرا پوتا ادا کرئے گا۔"
بیرے نے بڑے ادب سےکہا۔ " وہ تو ٹھیک ہے جناب لیکن یہ بِل تو آپ کے دادا کا ہے جسے آپ نے ادا کرنا ہے۔"

اسی کے پس منظر میں اگلا مرحلہ ابھی آنا چاہیے۔




کیا اس واقعے کا کوئی پہلو بھی رس ملائی سے میل کھاتا ھے شمشاد بھائی;)
 
Top