روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جاسم محمد

محفلین
یہ طے کرتا ہے کہ کسی ملک کی کرنسی اپنے ٹریڈنگ پارٹنرز کے مقابلہ میں کتنا بڑھ رہی ہے یا گر رہی ہے۔ اسے سو کے اردگرد رہنا چاہئے۔ ن لیگ کے دور میں یہ ۱۲۰ تک پہنچ گیا تھا
شکریہ

اس میں اور "اصلی" ایکسچینج ریٹ میں اتنا فرق کیوں؟
 
جاسم محمد

محفلین

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 176 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.27 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ فوٹو : فائل

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.27 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ فوٹو : فائل
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 176 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کا اضافے دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں قیمت 174.20 روپے ہوئی تاہم کچھ ہی دیر بعد مزید 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت 174.37روپے کی سطح پر آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی گئی اور یہ اضافہ 1.82 روپے تک جا پہنچا جس کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 176 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید 1.27 روپے کے اضافے سے 174.19 روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.20 روپے کے اضافے سے 176.50 روپے پر بند ہوئی تھی۔
 
یہ تو اب
routine matter
ہوگیا ہے- اور لوگوں نے حیران ہونا چھوڑ کے پریشان ہونا شروع کردیا ہے- جبکہ ہمارے بینک دولت پاکستان کے گورنر صاحب تو اسے لوگوں کے لیے فائدہ مند قرار دے چکے ہیں- وہ سمجھتے ہیں کہ سارے پاکستانی ڈالر کماتے ہیں
 
ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طریقہ سے کنٹرول کرنا بھی کوئی درست پالیسی نہیں ہے۔ بینکار سیما علی اس بات کو کنفرم کر سکتی ہیں
 
علی وقار

محفلین
ڈالر کے کنٹینر سے ٹکڑ کھا کر آنسہ معیشت بی بی کی حالت نازک ہے اور ہوش اب تک ٹھکانے پر نہ آنے پائے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ڈالر کے کنٹینر سے ٹکڑ کھا کر آنسہ معیشت بی بی کی حالت نازک ہے اور ہوش اب تک ٹھکانے پر نہ آنے پائے ہیں۔
امیر ممالک: ڈالر سستا ہوگیا ہماری برآمداد مہنگی ہو رہی ہیں اب ہم کیا کریں؟
غریب ممالک: ڈالر مہنگا ہوگیا ہماری برآمداد سستی ہونے کے باجودکسی جوگی نہیں اب ہم کیا کریں؟
 
امیر ممالک: ڈالر سستا ہوگیا ہماری برآمداد مہنگی ہو رہی ہیں اب ہم کیا کریں؟
غریب ممالک: ڈالر مہنگا ہوگیا ہماری برآمداد سستی ہونے کے باجودکسی جوگی نہیں اب ہم کیا کریں؟

اسی تبدیلی کے لیے تو کپتان آیا تھا- لیکن اب یہ کہنا کہ ہم کیا کریں مناسب نہیں ہے-
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آج گاڑیوں کی ریوائزڈ قیمتیں دیکھیں ۔ڈھائی تین لاکھ روپے بڑھ گئیں چند ماہ قبل کی قیمتوں سے ۔
مثلا کرولا ساڑھے بتیس سے ساڑھے چونتیس وغیرہ
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستانی حکومت ارطغرل اردگان کی نقل کر رہی ہو گی۔ ذرا ترکی لیرا کی قیمت دیکھیں
اردغان نے بھی انٹرسٹ ریٹ زور زبردستی بہت کم رکھا ہوا ہے پاکستان کی طرح۔ اس لئے دونوں ممالک کی کرنسی مار کھا رہی ہے
 
زیک

مسافر
آج گاڑیوں کی ریوائزڈ قیمتیں دیکھیں ۔ڈھائی تین لاکھ روپے بڑھ گئیں چند ماہ قبل کی قیمتوں سے ۔
مثلا کرولا ساڑھے بتیس سے ساڑھے چونتیس وغیرہ
یہ ہوتے ہیں شیخ! رہتے سعودیہ میں اور گاڑی پاکستان میں خریدنے کے لئے پر تول رہے ہیں
 
حکومتی ترجمانوں کے مطابق اس شدید مہنگائی میں بھی کاروں اور موٹر سائکلوں کی ریکارڈ سیل ہوئی ہے :)
 
Top