روٹی کپڑا اور مکان

Rrahi

محفلین
نظم
روٹی کپڑا اور مکان
***
روٹی کپڑا اور مکان
کچھ بھی نہیں ان کا امکان
اس سے پہلے فوجی غنڈہ
بھاگا کھا کے پاکستان
اُس سے پہلے شیر نے بھی
نگلی اپنی آدھی جان
کیوں دیتے ہیں ہم سب ووٹ
کیا ہم سب ہیں بے ایمان
اوپر نیچے چھینا جھپٹی
اندر سے ہم ہیں سنسان
اپنی دھرتی پر کیوں لوگو
بھوک سے مرتے ہیں انسان
چلتی گاڑی چڑھ جاتی ہے
کچلے جاتے ہیں ارمان
بے شرمی کی حد کیا ہوگی
اب ہم بنتے نہیں انجان
کس کو دیں الزام یہاں
کوئی نہیں ہم میں نادان
نوچا خوب، لگا کے نعرہ
جیوے جیوے پاکستان
 
راہی بھائی!
سلام مسنون!
اردو محفل میں آپ کونہایت مسرت سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
اچھی نظم پیش کی ہے آپ نے، داد قبول کیجیے
 
صاحب ! اتنی تلخی مناسب نہیں۔تلخ مضامین کو شیریں لہجے میں بیان کریں گے تو زیادہ زور پیدا ہو گا،سخن ور صاحب کے مشورے پر بھی غور کیجیےا
 

مغزل

محفلین
روز باشید بخیر راہی صاحب، محفل میں خوش آمدید، کلام میں تمام لوازم ہیں بس شاعرانہ لہر کی کمی ہے ۔ اور کہیں کہیں جیسا کہ بتایا گیا کہ بحر کی بھی۔ بہر حال آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا، سلامت رہیں
 
Top