رومانوی خیال

رومانوی خیال
میرا جی چاہتا ہے کہ میں تم میں گم ہو جاؤں، ایسے کہ جیسے مجھے رستہ بھول گیا ہو
"اچھا" :)
بلکہ میں رستہ بھول جاؤں، اگر باہر نکلنے کی کوشش بھی کروں تو نہ نکل پاؤں بلکہ اندر ہی اندر گھومتے ہوئے تم سے ہی ملتا رہوں
کتنا رمانوی خیال ہے :)
ہے نا :) جب پہلی دفعہ میرے ساتھ ایسا ہوا تب ہی مجھے لگا کہ یہ تو بہت رومانوی خیال ہے :)
ہاؤ سویٹ !! کب ایسا ہوا تھا، پہلی دفعہ ؟
جب پہلی دفعہ میں رستہ بھول گیا تھا اپنے شہر میں، تب ہی مجھے یہ خیال آیا تھا کہ کتنا رومانوی خیال ہے، اپنے ہی شہر میں رستہ بھول جانا، رستہ بھول گیا لیکن اپنے ہی شہر میں ہوں، نئی گلیاں نئے رستے لیکن اجنبی نہیں ہیں ، ہے تو میرا ہی شہر، کتنا رومانوی خیال ہے نا !
اچھا تو پھر تمہارا لاہور ذہن پر سوار ہے !
جی چاہتا ہے جلدی سے چھٹیاں ہوں اور ہم لاہور چلیں
چھٹیاں ہونگی تو ہم ضرور منانے جائینگے مگر لاہور نہیں
لاہور کیوں نہیں :(
مجھے نہیں ملنا اپنی سوتن سے!!

از لئیق احمد
 
آخری تدوین:
[QUOTE ="لئیق احمد, post: 1696457, member: 7885"]جو بھی بیوی کی توجہ میں حصہ دار بنے گا "سوتن" ہی کہلائے گا :p[/QUOTE]
بلاشبہ ایسا ہی ہے۔
میں سسپنس رسالے کا باقاعدہ قاری تها۔ شادی کے تقریبا دو ہفتے بعد نیا شمارہ آیا تو بمشکل 10 منٹ تک ہی پڑهائی ہو سکی۔
تب سے اب تک سسپنس نے اپنا ایک مستقل قاری مسلسل کهویا ہوا ہے:p
 
[QUOTE ="لئیق احمد, post: 1696457, member: 7885"]جو بھی بیوی کی توجہ میں حصہ دار بنے گا "سوتن" ہی کہلائے گا :p
بلاشبہ ایسا ہی ہے۔
میں سسپنس رسالے کا باقاعدہ قاری تها۔ شادی کے تقریبا دو ہفتے بعد نیا شمارہ آیا تو بمشکل 10 منٹ تک ہی پڑهائی ہو سکی۔
تب سے اب تک سسپنس نے اپنا ایک مستقل قاری مسلسل کهویا ہوا ہے:p[/QUOTE]
لیکن ہم بہانے بہانے سے کمپیوٹر کے لئے ٹائم نکال لیتے ہیں :sneaky:
 
بلاشبہ ایسا ہی ہے۔
میں سسپنس رسالے کا باقاعدہ قاری تها۔ شادی کے تقریبا دو ہفتے بعد نیا شمارہ آیا تو بمشکل 10 منٹ تک ہی پڑهائی ہو سکی۔
تب سے اب تک سسپنس نے اپنا ایک مستقل قاری مسلسل کهویا ہوا ہے:p
لیکن ہم بہانے بہانے سے کمپیوٹر کے لئے ٹائم نکال لیتے ہیں :sneaky:[/QUOTE]
یعنی اک لہوڑ اور بهی ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
آئے ہائے۔۔۔
لہوڑ کو سوتن بنا ڈالا۔ کوئی خیال کڑیں بهاء جی
۔۔
جو بھی بیوی کی توجہ میں حصہ دار بنے گا "سوتن" ہی کہلائے گا :p

:)

ویسے ہمارے حسن محمود جماعتی بھائی کا کہنا تو یہ ہے کہ لاہور سے محبت کے پیچھے بھی کوئی اور ہی ہے۔ :)
 
لاہور باغوں کا شہر مشہور ہے، تو کیا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ لاہور میں زیادہ تر محبتیں باغوں میں پروان چڑھتی ہیں :)
جنہوں نے "لسٹ" کو "لو" کا نام دے دیا حقیقت میں رومانس اور محبت کو دنیا میں رسوا کر دیا
 

زیک

مسافر
لاہور باغوں کا شہر مشہور ہے، تو کیا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ لاہور میں زیادہ تر محبتیں باغوں میں پروان چڑھتی ہیں :)
یہ تو شوق شوق کی بات ہے۔ میرا ایک دوست ہے جو سکیئنگ اور رومانس کا شیدائی ہے۔ کچھ سال پہلے اس نے ویلنٹائن ڈے پر برفیلے پہاڑ پر ویڈنگ واؤز رینیو کرنے کا پلان بنایا جس کے بعد میاں بیوی اکٹھے سکی کرتے نیچے جاتے۔ بیوی کو سکیئنگ پسند نہ تھی اس نے ویٹو کر دیا
 
Top