واصف روشنی، کائنات کی خوشو

روشنی ‘ کائنات کی خوشبو
چار سُو حُسنِ ذات کی خوشبو
فاصلے وقت کے سمٹتے ہیں
جب مہکتی ہے رات کی خوشبو
دل کی گہرائیوں سے جب نکلے
پھیلتی جائے بات کی خوشبو
آدمی کو عدم سے لاتی ہے
عالمِ شش جہات کی خوشبو
تا قیامت رہے گی شرمندہ
کربلا میں فرات کی خوشبو
اک تعفّن غرور کی دنیا
عاجزی میں نجات کی خوشبو
اپنے اپنے مزار میں واصف
اپنی اپنی صفات کی خوشبو
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب سچ کی خوشبو سے مہکتا انتخاب
حق مغفرت فرمائے ۔۔آمین
واصف علی واصف بلاشبہ کمال اوصاف کی حامل ہستی ۔۔
ان کے کلام میں کہیں بھی غیریت نہیں ملتی ۔ بس اپنا پن ہی صدائیں دیتا ہے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
اک تعفّن غرور کی دنیا
عاجزی میں نجات کی خوشبو
اپنے اپنے مزار میں واصف
اپنی اپنی صفات کی خوشبو

کمال لوگ کمال باتیں
شریک کرنے کا شکریہ
 

الشفاء

لائبریرین
سبحان اللہ۔۔۔
اعلیٰ انتخاب۔۔۔

اپنے اپنے مزار میں واصف
اپنی اپنی صفات کی خوشبو۔۔۔
واہ۔۔۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
بہت عمدہ
تا قیامت رہے گی شرمندہ
کربلا میں فرات کی خوشبو

اک تعفّن غرور کی دنیا
عاجزی میں نجات کی خوشبو

اپنے اپنے مزار میں واصف
اپنی اپنی صفات کی خوشبو
 
Top