روز مرہ کے معمولات

طالوت

محفلین
یہ زمرہ بالکل خالی پڑا تھا تو سوچا اپنے روز مرہ کے معمولات بیان کیے جائیں ۔۔

صبح اٹھنا (گرمیوں میں فجر کے وقت اور سردیوں میں عموما فجر کے بعد)
دانت صاف کرنا ۔۔غسل کرنا ۔۔ کپڑے بدلنا۔۔
اور قریبا ساڑھے سات بجے ریسٹورنٹ جانا اور وہاں سے دفتر کے لیے روانہ ہونا ۔۔(ناشتہ دفتر میں)
دن بھر کے ضروری امور نبٹانا ، محفل کے چکر لگانا ۔۔
دن ایک بجے صرف محفل گردی۔۔
دو بجے دو کرسیوں پر ڈھیر ہو جانا ۔۔
عصر کے وقت اٹھنا اور چار بجے سے پھر دفتری امور اور محفل گردی۔۔
اس سارے عرصے کے دوران مختلف اوقات میں سیل فون سے گیت سننا۔۔
ساڑھے سات بجے دفتر سے گھر کو روانگی۔۔
رات کا کھانا کھانا ، (کبھی بنانا پڑتا ہے ، کبھی ریسٹورنٹ تو کبھی گزشتہ روز کا کھانا)
مختلف چینلز سے خبریں سننا ، پی ٹی وی ہوم پر کوئی پرانا ڈرامہ دیکھنا ۔یا کوئی فلم دیکھنا ۔ یا کوئی رسالہ دیکھنا ۔۔
رات بارہ سے ایک بجے کے درمیان دوبارہ دانت صاف کرنا (مہینے میں دو چار بار سگریٹ نوشی کرنا) اور بستر پر نیند کا انتظار کرنا۔۔ اور کرتے رہنا ۔۔
جمعرات کے روز ڈیڑھ بجے دفتر سے گھر کو روانہ ہونا ، کھانا کھانا اور مغرب تک سونا ، پھر کبھی آوارہ گردی تو کبھی کھانے کی کوئی نئی ترکیب آزمانا ۔۔ (باقی معمولات گزشتہ دنوں جیسے) رات تین سے چار بجے تک سونا ۔ صبح صلوۃ جمعہ سے پہلے اٹھنا ، صلوۃ الجمعہ کے بعد ناشتہ کرنا ۔۔ اور پھر سے سو جانا ۔۔ عصر کے وقت اٹھنا ، کپڑے دھونا ، استری کرنا ، اور چینلز کی اکھاڑ پچھاڑ کرتے رہنا یا کچھ ۔۔
------------------------------------
اب آپ کی باری ہے ۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
آج موڈ بہت خراب ہے ۔ باقی تمام دفاتر کی کل چھٹی ہے لیکن ہماری چھٹی کینسل ہوگئی.........:(

اس لیے کچھ لکھنے کو دل نہیں‌چاہ رہا ۔
 

تعبیر

محفلین
ہا آآآآ مسوم زین
ویسے مجھے زین نے بتایا تھا طالوت کہ آُپ کوئی ایسا تھریڈ پوسٹ کرنے لگے ہیں جس میں محفل کے بارے میں ہو گا کہ آج کیا کیا ہوا اور کون کون سے نئے تھریڈز ہیں آج کے لیے
وہ کیوں نہیں شروع کرتے یہاں
 

زین

لائبریرین
آج واقعی مسوم ہوگیا ۔

----------

یاد کرادیتا ہوں طالوت بھائی کو دوبارہ مل کر لکھیں گے دونوں‌
 

زین

لائبریرین
ابھی موڈ کچھ ٹھیک ہوگیا اس لیے کچھ لکھ دیتا ہوں۔


صبح اٹھ کر نماز پڑھنے کے بعد دوبارہ سوجاتا ہوں، پھر اگر کالج جانا ہو تو نو بجے اٹھ جاتا ہوں اور کالج چلا جاتا ہوں وہاں سے آکر ناشتہ کرتا ہوں
دوپہر کے وقت کلب جاکر اخبارات کا مطالعہ کرتا ہوں پھر دفتر ..... اور پھر باہر کوئی پروگرام ہوا تو ٹھیک ورنہ دفتر میں ہی بیٹھ کر کام اور ساتھ ساتھ محفل گردی میں مصروف رہتا ہوں اور یہ سلسلہ رات تک جاری رہتا ہے ۔ دفتر سے فارغ‌ہو کر رات کو گھر جاکر کھانا اور پھر بستر پر جاکر ڈھیر ہوجاتا ہوں

بس یہی کہانی ہے اپنی کی
 

طالوت

محفلین
ہا آآآآ مسوم زین
ویسے مجھے زین نے بتایا تھا طالوت کہ آُپ کوئی ایسا تھریڈ پوسٹ کرنے لگے ہیں جس میں محفل کے بارے میں ہو گا کہ آج کیا کیا ہوا اور کون کون سے نئے تھریڈز ہیں آج کے لیے
وہ کیوں نہیں شروع کرتے یہاں
جی ہاں ارادہ تو ہے کہ محفل میں شروع ہونے والے نئے دھاگوں ، اراکین کی جنگ ، نوک جھونک وغیروغیرہ بیان کیں جائیں ۔۔
لیکن یہ سعادت شاید کسی اور کے حصے میں آئے گی ، اب میں اپنے جگھڑے خود بیان کرتا اچھا لگوں گا بھلا :blush:
ابھی موڈ کچھ ٹھیک ہوگیا اس لیے کچھ لکھ دیتا ہوں۔
صبح اٹھ کر نماز پڑھنے کے بعد دوبارہ سوجاتا ہوں، پھر اگر کالج جانا ہو تو نو بجے اٹھ جاتا ہوں اور کالج چلا جاتا ہوں
کس کے کالج یہ نہیں بتایا :blush:
وسلام
 

زین

لائبریرین
یار آپ نے بھی یہ شمشاد بھائی والے سوال پوچھنے شروع کردیئے ۔ شریف بچہ ہوں اور کدھر جاؤنگا
 

زین

لائبریرین
ابھی انتظار کرتے ہیں‌ اگر ایسا ہوا تو ................
ویسے بھی آج میرا موڈ ہورہا ہے لڑائی جھگڑے کا
:beating::box::boxing:
 

جیا راؤ

محفلین
آج موڈ بہت خراب ہے ۔ باقی تمام دفاتر کی کل چھٹی ہے لیکن ہماری چھٹی کینسل ہوگئی.........:(

اس لیے کچھ لکھنے کو دل نہیں‌چاہ رہا ۔


اوہ۔۔۔۔ یہ ظلم تو میرے ساتھ بھی ہوا ہے۔۔۔ :(
بلکہ اتوار کے سوا ہر چھٹی والے دن ہوتاہے۔۔ یہاں تک کہ عید اور بقرعید والے دن بھی۔۔۔۔۔۔ :(:(
 

زین

لائبریرین
اووہوووووو یعنی آپ بھی ہم مظلموں کی صف میں کھڑی ہیں
آپ کا تو پھر اچھا ہے اتوار کو چھٹی ہوتی ہے ہماری تو وہ بھی نہیں‌
:(
 

تعبیر

محفلین
جی ہاں ارادہ تو ہے کہ محفل میں شروع ہونے والے نئے دھاگوں ، اراکین کی جنگ ، نوک جھونک وغیروغیرہ بیان کیں جائیں ۔۔
لیکن یہ سعادت شاید کسی اور کے حصے میں آئے گی ، اب میں اپنے جگھڑے خود بیان کرتا اچھا لگوں گا بھلا :blush:

وسلام

آپ کے جھگڑے بیان کرنے کے لیے ہم ہیں نا :laugh: کچھ خدمت اور سعادت کا موقع ہمیں بھی تو دیجیے :laugh:

3 بجے آفس گیا اور ساڑھے 4 بجے واپس آگیا۔

بات نوابی ٹھاٹھ نوابی واہ تیری (آپ کی) کیا بات ہے :mrgreen:
 
Top