روزنامہ جنگ کے کالموں پر تبصروں کی سہولت؟

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے نوٹ کیا ہے کہ جنگ کی تصویری سائٹ پر DISQUS کے ذریعے تبصروں کا خانہ موجود ہے، اگرچہ ابھی تک مجھے کسی کا تبصرہ نظر نہیں آیا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ تبصروں کا خانہ تصویری اردو کی سائٹ پر نظر آ رہا ہے جبکہ جنگ کے اپنے ٹیکسٹ ورژن والی سائٹ پر یہ سہولت موجود نہیں ہے۔ کیا کسی دوست نے ابھی تک اس تبصرے کی فیچر کا استعمال کیا ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
جنگ بلاگ پر تو استعمال کیا ہے لیکن کبھی کالمز پر نوٹ ہی نہیں کیا کہ تبصرے کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
ویسے جہاں تک میرا تجربہ ہے کہ جنگ والے تبصرے بھی صرف ہی شائع کرتے ہیں جو ان کے معیار کے ہوں
اگر آپ ذرا تنقیدی ٹائپ کا تبصرہ مار دیں تو میرا نہیں خیال کہ وہ شائع بھی ہو :)
 
ہاں میں نے ایک تبصرہ کیا تھا کہ آپ نے بہت اچھا کیا۔پر میرا خیال ہے یہ تبصرے صرف جنگ کا سٹاف ہی پڑہے گا نا کہ کالم نگار
 
Top