روبی آن ریلز اور لوکلائزیشن

21 نومبر 2008 جاری کئے گئے روبی آن ریلز کے حالیہ ورژن 2.2 کی بہت ساری بہترین خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اب اس میں انٹڑنیشنلائزیشن کی بہترین سپورٹ دستیاب ہے بغیر کسی پلگ ان کے۔

کم از کم اس نئی خصوصیت سے میں بہت ایکسائٹیڈ ہوں کیوں کہ جن کاموں کو کرنے کے لئے مجھے ٹیڑھے میڑھے طریقے اپنانا ہوتے تھے اب وہ اب انتہائی آسان اور سیدھا سادہ ہے۔ میں ان خصوصیات کا مزید جائزہ لے رہا ہوں آور تیزی سے آ رہے نئے رسورسیز کے مطالعے میں مصروف ہوں۔ ان شاء اللہ آنے والی کلاسیز میں اس کو بھی شامل سبق کروں گا۔

کئی احباب کے لئے فی الحال اس خبر کی کوئی اہمیت نہیں حالانکہ مجھے امید ہے کہ جلدی ہی ایسا نہیں رہ جائے گا۔

مزید روبی آن ریلس کی آفیشیل سائٹ یا انٹرنیشنلائزیشن سائٹ کی طرف رجوع کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔ میں نے ابھی تک RoR کو زیادہ گہرائی میں جا کر نہیں دیکھا ہے، لیکن میرا ارادہ ہے کہ روبی آن ریلز کو اردو ویب اپلیکیشنز ڈیویلپ کرنے کے لیے بھی آسان بنایا جائے۔ میں چاہتا ہوں کہ ماڈل ڈیفائن کرتے وقت مطلوبہ ڈیٹا فیلڈز کو اردو ڈیٹا قرار دینا ممکن ہو تاکہ ان کا ویو جنریٹ ہو تو متعلقہ ٹیکسٹ باکسز میں اردو ایڈیٹر پہلے سے شامل ہو۔ اس کے لیے غالباً کسٹم فارم جنریٹر لکھنے کی ضرورت پڑے گی۔ میں آپ کا کورس شروع ہونے کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ اس میں ہی یہ باتیں سیکھ لوں۔
 
جی نبیل بھائی اس طرح کے کنڈیشنل انکلوژن کے لئے فارم ہیلپر لکے جا سکتے ہیں۔ اور انھیں بطور جیم پبلش کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جنریٹر تیار کرنا بھی کوئی زیادہ مشکل کام نہ ہوگا۔ ویسے میرا ارادہ اس سے پہلے اردو ویب پیڈ کی از سر نو تشکیل کا ہے کیوں کہ اس میں کئی مسائل ہیں۔ خاص کر لینکس میں لکھتے ہوئے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شفٹیڈ کیریکٹڑ ٹائپ کرنے کے بعد اگلا کیریکٹر از خود شفٹیڈ ٹائپ ہوتا ہے جسے بعد میں درست کرنا پڑتا ہے۔ مثلا

ٹائپ = ٹآئپ
غیر = غٰر

اسی طرح ں‌ ٹائپ کرنے کے بعد اسپیس کے بجائے زونج لگ جاتا ہے۔

ایک اور مسئلہ سامے آیا ہے کہ جب اردو سے انگلش میں سوئچ کرتے ہیں تو کرسر ایک کیریکٹر آگے بڑھ جاتا ہے۔

غالباً یہ مسائل ونڈوز میں نہیں ہیں۔

اس کے بجائے مجھے indic_web_input-0.3 میں ایسے مسائل نہیں دکھتے لہٰذا اسی کا استعمال کرکے اردو کی سپورٹ‌ ڈالنا بہتر ہوگا۔

خیر اس موضوع پر الگ سے گفتگو کی جا سکتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انگریزی اردو شفٹنگ پر کرسر ونڈوز میں بھی آگے ہوتا ہے۔ شفٹ کے بعد اگلا لفظ بھی شفٹ کے ساتھ اس وقت لکھا جاتا ہے جب آپ کی ٹائپنگ کی رفتار بہت تیز ہو :(

ویسے یہ زونج لگنا کیا ہوتا ہے؟
 
ہا ہا ہا ہا

قیصرانی بھائی یہ زیرو وڈٹھ نان جوائنر zwnj کی بات کر رہا تھا۔ جو عام طور پر shift + space آتا ہے۔
 

اظفر

محفلین
اوہو
یہ دس جنوری والا تو غلط سین ہو گیا ۔ 16 سے میرے سمسٹر ایگزام شروع ہیں جو کہ فروری کی دس تاریخ تک جا سکتے ہیں :(
 
Top