فہیم
لائبریرین
رمضان سے بس چند دن پہلے بننے والا پروگرام کہ ، اسلام آباد کا چکر لگا آیا جائے رمضان کی آمد آمد کے باعث ملتوی ہوکر عید کے بعد پر جا ٹھہرا۔
لیکن شومئی قسمت کہ عید کے بعد بھی کچھ معاملات، مصروفیات اور طبیعت کی ناسازگی کے باعث وہ پروگرام اب آئندہ کے لیے کچھ یوں ہے کہ !
"پیوستہ رہ کچن سے۔۔۔۔امیدِ کباب رکھ" (اقبال سے معذرت کے ساتھ) جیسی صورتحال سے دو چار ہے۔
اب ظفری بھائی کے بننے والے اس پروگرام پر عمل در آمد نہ ہوسکا اور پھر بھائی کی واپسی کی اڑان بھرنے کا دن بھی بس چند دن کا مہمان رہ گیا تو ظفری بھائی نے اِک آخری خواہش کے طور پر ایک آخری ملاقات کا دل بنایا کہ ! "اب جدائی کے سفر کو مرے آسان کرو"
اب ظاہر ہے یہ ملاقات محفل کی ہر دلعزیز اور نفیس شخصیت سیما آپی کے بنا کہاں ملاقات کے درجے تک پہنچے والی تھی سو سیما آپی کو ظفری بھائی کا یہ پیغام پہنچایا گیا اور حسبِ توقع سیما آپی نے فوراً ہی نہ صرف ملاقات کی حامی بھرلی بلکہ سارے انتظامات بھی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ذمہ لے لیے
اور اس طرح ملاقات کے لیے مورخہ 20 اپریل 2024 بروزِ ہفتہ بمقام کراچی جیم خانہ بوقتِ صبح 9 بجے کا پروگرام طے پا گیا۔ کیونکہ بروز اتوار 21 اپریل کو ظفری بھائی نے یہاں سے پرواز کر جانا تھا۔
ملاقات کے لیے ہم نے فاخر بھائی کو بھی مطلع کیا اور انہوں نے آنے کی ارادہ بھی ظاہر کیا۔ لیکن والدہ کی طبعیت کی ناسازگی کی بنا پر ان کی آمد نہ ہوسکی۔
ہماری دعا ہے اور آپ سب سے بھی دعاؤں کی درخواست ہے کہ ان کے لیے دعا کیجئے وہ آئی سی یو میں ایڈمٹ ہیں۔ اللہ پاک انہیں مکمل اور پوری طرح صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین
اس لیے ملاقات میں بس سیما آپی، ظفری بھائی اور ہمارے علاوہ اقبال بھائی (ظفری بھائی کے چھوٹے بھائی صاحب) شامل ہوسکے۔
دوران ملاقات سیما آپی اور ظفری بھائی نے گفتگو کو ساتھی بنایا اور اقبال بھائی نے خاموشی کو۔ اب چونکہ دونوں ہی مؤنث ہیں اور ہمارے لیے نامحرم تو ہم نے زیادہ ساتھ کھانے کا دیا ۔ یعنی کم کلام اور زیادہ طعام پر توجہ مرکوز رکھی
ویسے گفتگو کے موضوعات میں محفل، سوشل ورک، ادب و شاعری، مطالعے اور کتابوں کی چوائس، گھریلو معاملات اور کچھ حد تک سیاست بھی شامل تھی۔
ملاقات چونکہ بہت زیادہ طویل نہیں تھی۔ اس لیے زیادہ موقع نہیں مل پایا اور پھر ظفری بھائی کو بھی یہاں سے جانے سے پہلے کچھ کام نپٹانے تھے سو آئندہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار لیے یہ مزیدار اور خوشگوار ملاقات انجام پذیر ہوئی