رنگ کرنے سے کیا ہوتا ہے ؟

ہمارے گھروں میں بہت سی چیزیں ہوتی ہیں لوہے کی جنہیں ہم اگر سال میں ایک بار لازمی رنگ کردیں یا کم سے کم آئل گریسنگ وغیرہ لگادیں تو اِن چیزوں کی زندگی بڑھ سکتی ہے ۔ اور دیکھنے میں بھی بھلی معلوم ہوگی۔آپ گھر کو بھی ایک سال میں ایک بار رنگ کرواسکتے ہیں ۔ ویسے یہ وقت عید سے پہلے بھی بہتر ہے عید پر ہر چیز نئی معلوم ہوگی ۔
car-paint-606ea2fcc2469.jpg
 
سید عمران

محفلین
ہمارے ایک انتہائی غیر مصرف شدہ بھیا بھی زمانہ قدیم کی نسبت پانے کے سبب کچھ نیا بننے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں...
اس زور آزمائی کے نتیجہ میں ان کی ایڑی گھس گئی اور چوٹی اڑ گئی مگر نتیجہ لاحاصل رہا...
اب وہ یہ استفسار کر رہے ہیں کہ اپنے آپ کو ایسے کون سے رنگ میں رنگا جائے کہ زمانہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہوجائے کہ بھیا آپ نے خوب رنگ دکھایا!!!
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارے گھروں میں بہت سی چیزیں ہوتی ہیں لوہے کی جنہیں ہم اگر سال میں ایک بار لازمی رنگ کردیں یا کم سے کم آئل گریسنگ وغیرہ لگادیں تو اِن چیزوں کی زندگی بڑھ سکتی ہے ۔ اور دیکھنے میں بھی بھلی معلوم ہوگی۔آپ گھر کو بھی ایک سال میں ایک بار رنگ کرواسکتے ہیں ۔ ویسے یہ وقت عید سے پہلے بھی بہتر ہے عید پر ہر چیز نئی معلوم ہوگی ۔
car-paint-606ea2fcc2469.jpg
گاڑی پہ آئل لگائیں یا گریس؟
خاص طور پہ باہر جاتے ہوئے۔
اور خاص طور پہ جنوبی پنجاب کے ان دنوں میں جب ہر طرف خوب گرد و غبار والی ہوائیں ہیں۔ ویسے تیل لگائیں یا گریس۔۔۔ اوپر رنگ اب خود بخود ہی ہو جائے گا جب شام میں واپسی ہو گی۔
 
عبدالقدیر! غم زدہ مت ہوں۔ آپ کی پیاری نیت پہ شبہ کیا ہی نہیں جا سکتا۔ ماشاءاللہ! آپ نیک نیتی سے فائدے کی باتیں شریک کرتے ہیں۔ اصل میں گاڑی کی تصویر دیکھی تو پرزوں وغیرہ کی بجائے اوپری سطح نظر آ رہی تھی۔ تصور کیا کہ ساری گاڑی کے اوپر کپڑا یا برش لے کے تیل /گریس کی تہہ بچھائی جائے تو کیا ہو گا؟
اوپر سے ہمارے شہر میں اس وقت بھی خوب ہوا چل رہی ہے۔
 
بہت بہت شکریہ آپ کے خلوص کا
اصل میں پوری گاڑی پر تیل یا گریس نہیں لگانی چاھئیے بلکہ جہاں جہاں زنگ لگا ہوا ہو یا زنگ لگنے کا خدشہ ہو وہاں پر لگایا جاتا ہے ۔
اور رنگ تو ایک سال میں ایک بار گھر کے لئے ٹھیک ہی ہے ۔
گاڑی تو میں کہتا ہوں کہ ہر پانچ سال بعد تبدیل کردینی چاھئیے ۔(مطلب کے پرانی گاڑی دے کر نئی گاڑی لے لی جائے)
 
سید عمران

محفلین
گاڑی تو میں کہتا ہوں کہ ہر پانچ سال بعد تبدیل کردینی چاھئیے ۔(مطلب کے پرانی گاڑی دے کر نئی گاڑی لے لی جائے)
ہماری کئی دوست ایسا کرتے ہیں. جب دل بھر جاتا سال دو سال بعد دوسری گاڑی لے لیتے ہیں...
کچھ اپرچونیٹی بھی دیکھتے ہیں. گاڑی کے اچھے دام لگے بیچ کر دوسری لے لی، پھر تیسری. سو آن!!!
 
Top