رمضان میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ بخاری 1898

محمداحمد

لائبریرین
زنیرہ عقیل صاحبہ! آپ سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی کسی قدر توقف کے ساتھ نئی لڑیاں شروع کریں۔ امید ہے، آپ کا تعاون حاصل رہے گا۔

ویسے فرقان بھائی نئی لڑیوں کے مابین توقف کے پیچھے کیا حکمت ہے؟

نیز یہ بھی بتائی کہ کہ کیا محفل میں اس حوالے سے کوئی قاعدہ قانون بھی ہے؟
 
فرقان احمد

محفلین

احمد بھیا! صرف ایک رکن کی جانب سے بغیر کسی توقف کے مسلسل نئی لڑیوں کا آغاز مناسب معلوم نہیں ہوتا ہے گو کہ اس حوالے سے محفل میں کوئی خاص مروجہ قاعدہ قانون موجود نہیں ہے۔ بہتر طریقہ یہی ہے کہ کوئی رکن نئی لڑی کا آغاز کرے اور اس کے بعد اس لڑی کے حوالے سے دیگر محفلین کا فیڈ بیک جانے۔ مسلسل نئی لڑیوں کے اجراء کے باعث کئی مفید لڑیاں بھی اپنی افادیت کھو بیٹھتی ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد بھیا! صرف ایک رکن کی جانب سے بغیر کسی توقف کے مسلسل نئی لڑیوں کا آغاز مناسب معلوم نہیں ہوتا ہے گو کہ اس حوالے سے محفل میں کوئی خاص مروجہ قاعدہ قانون موجود نہیں ہے۔

مناسب تو نہیں لگتا ۔ لیکن میرے رائے میں اس پر پابندی نہیں ہونا چاہیے۔

جیسے اگر کوئی شخص ہفتے میں ایک آدھ بار ہی محفل پر لاگ ان ہوتا ہے اور وہ ایک یا دو گھنٹے محفل پر رہتا ہے سو اُس کو حق ہے کہ وہ اپنی پوسٹس اسی دورانیے میں شامل کر لے۔

محفل کے شروع کے دنوں میں جب میرے پاس انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہوتا تھا تو میں پسندیدہ کلام میں شامل کرنے کے لئے بہت سی غزلیں ٹائپ کر کے رکھ لیتا تھا ( انٹرنیٹ نہ ہو تب ہی بندہ یہ جی مارنے کا کام کر سکتا ہے۔ :) ) پھر نیٹ کی دستیابی پر میں وہ سب ٹائپ کی ہوئی غزلیں محفل میں شامل کر دیتا تھا۔ جس سے کچھ وقت کے لئے تو یہ گمان ہوتا تھا کہ جیسے محفل پر بس میں ہی قیام پذیر ہوں لیکن کچھ دیر میں محفل کا رنگ بحال ہو جاتا تھا۔

ہاں البتہ محفل میں تصویری عبارتیں پیش کرنے کو شروع سے اچھا نہیں سمجھا جاتا۔
 
پابندی تو اب بھی نہیں ہے تاہم محفلین سے مناسب انداز میں درخواست کر دی جاتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پابندی تو اب بھی نہیں ہے تاہم محفلین سے مناسب انداز میں درخواست کر دی جاتی ہے۔

اتنا سب کچھ ہم نے اسی لئے تو لکھا ہے کہ اس "مناسب انداز میں درخواست" کرنے کے پیچھے کوئی ٹھوس حکمت نظر نہیں آتی۔

جبکہ اس درخواست کے نتیجے میں کئی قباحتیں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے ۔

تاہم یہ ہماری رائے ہے۔ انتظامیہ خود مختار ہے۔
 
ہمیں آپ کی رائے کا احترام ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
درجن بھر تصویری عبارتیں کہیں سے کاپی کر کے یہاں پیسٹ کر دینے کا کیا فائدہ؟

فائدہ نقصان تو پوسٹ کرنے والے اور پڑھنے والوں پر چھوڑ دیجے۔

ہمارا کہنا یہ تھا کہ تحریری شکل میں مواد ہو تو زیادہ اچھی بات ہے اور یہی محفل کی پالیسی رہی ہے۔
 
زنیرہ عقیل

محفلین
درجن بھر تصویری عبارتیں کہیں سے کاپی کر کے یہاں پیسٹ کر دینے کا کیا فائدہ؟

معلومات کے تبادلے سے فائدہ اٹھانے والے اٹھا لیتے ہیں
اور رہی بات کاپی پیسٹ کی تو ہر شخص عالم فاضل مولوی نہیں ہوتا جو اپنی کتابیں اور تحریریں لکھے
اس لیے ہم جیسے طالب علم کاپی پیسٹ کرتے ہیں
 
Top