رمضان مبارک ۔

kashif zahid

محفلین
رمضان کی آمد آمد ہے سب لوگ کمر کس لین اس بار تو گرمی بہت ہے لیکن مجھے یقین ھے کہ اللہ تعالی اس بار بھی اپنی رحمت کی بارشین برساے گا
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی کی رحمتوں کی "لُوٹ سیل" شروع ہونے میں بس چند ہی دن باقی ہیں۔

انشاء اللہ اچھا ہی گزرے گا یہ ماہ مبارک۔

اس دوران "مردوں کی بیٹھک" میں تمباکو نوشی ممنوع ہو گی۔
 

ساجد

محفلین
شمشاد بھائی ، جب بھی رمضان کا مہینہ آتا ہے تو ایک اداسی اور بے قراری کی کیفیت عود آتی ہے۔ حرمین شریفین کی رونقیں ، افطاریاں ، تراویح کی نمازیں اور دوسرے ممالک سے آنے والے دوستوں ،عزیزوں کے ساتھ نمازوں اور شاپنگ کے لئیے جانا جب یاد آتا ہے تو واقعی اداس کر جاتا ہے۔ اور مملکت خدا داد پاکستان میں بسنے والے مسلمان اس ماہ میں جذبہ ایمانی سے زیادہ جذبہ بے ایمانی سے سرشار دکھائی پڑتے ہیں۔ ملاوٹ ، گرانی ، بلیک مارکیٹنگ عروج پہ پہنچ جاتی ہیں ایسے میں یہاں رمضان کا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے۔
پھر بھی آپ سب کو پیشگی رمضان کی آمد مبارک ہو۔ شمشاد بھائی ، زندگی رہی تو اگلے سال انشاءاللہ رمضان کی دو افطاریاں تو آپ کو ہمیں دینا پڑیں گی۔ ارادہ تو اسی سال تھا لیکن ابھی مکان کی تعمیر کا کام باقی ہے۔
 

kashif zahid

محفلین
رمضان کے آنے کی جتنی خوشی ہوتی ہے اس سے زیادہ جانے کا غم لیکن رمضان مین مزہ پہت آتا ہے صبح سحری کے بعد کرکٹ پھر کام پر اذان کی آواز سنتے ہی مسجد چل پڑنا مسجد مین نمازیون کا رش وہ نماز تراویح کا شوق اور 8 پڑھ کے چپکے سے نکل جانا سچ اللہ نے اس مہینے مین بہت برکت رکھی ہے ہر چیز وافر ہوتی ہے بس اللہ پاک ان لوگو کو ہدایت دے جو اس ماہ مبارک مین مہنگائ کاسبب بنتے ہین
 

dehelvi

محفلین
صحیح روایات میں منقول ہے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کا انتظار رجب کے مہینے ہی سے شروع کردیا کرتے تھے، (یعنی اس قدر اہتمام تھا)۔ اوردعا فرمایا کرتے تھے:
اللہم بارک لنا فی رجب وشعبان وبلغنا رمضان۔ مسند الإمام أحمد (1/259)
اے الله! رجب اور شعبان میں همیں برکت عطا فرما اور همیں رمضان تک پهنچا۔
الله تعالٰی هم سب کو بھی رمضان کا اهتمام واحترام نصیب فرمائے۔ آمین
 
Top