رمضان المبارک کی آمد آمد ہے

شمشاد

لائبریرین
رمضان المبارک میں تیسرے عشرے کی دعا

اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والا ہے ، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، پس ہمیں معاف فرما دے۔
 
شمشاد

لائبریرین
رمضان المبارک میں

لا الہ الا اللہ کا ذکر کریں ------ یہ افضل الذکر ہے۔
الحمد للہ -------------------- یہ افضل الدُعا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴿١٨٣﴾ البقرہ

ترجمہ : اے لوگو جو ایمان لائے ہو تم پر روزے فرض کر دیے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تا کہ تم متقی بن جاؤ۔
 
زبیر مرزا

محفلین

رمضان المبارک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے اور روزوں کے مقصد تقویٰ کو پانے کے لئے انشاء اللہ ہمیں تیاری کرنی ہے، منصوبہ بندی کرنی ہے۔ تمام حقوق اللہ جن میں نماز، روزہ، زکوۃٰ، ذکر و دعا سب شامل ہیں، ان کو بطریق احسن ادا کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرنا ہے۔ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے نفس کے جو حقوق ہم پر ہیں، ان کا بھی خیال رکھنا ہے اور پھر حقوق العباد کی ادائیگی کا بھی اہتمام کرنا ہے۔ حسن سلوک کے سب سے زیادہ حقدار ہمارے والدین، شوہر، بیوی، بھائی بہن، بچے، دیگر عزیز و اقارب اور پھر مسکین، یتیم اور غریب ہیں۔ حُسن سلوک میں ہمارا بہترین رویہ اندازَ گفتگو، مالی و جسمانی خدمت،ہمدردی، غمخواری اور صدقہ و خیرات کرنا اور دوسروں کو اذیت نہ دینا سب شامل ہیں۔ ان سب کاموں کو اچے طریقے سے ادا کرنے کےلئے اللہ تعالٰی سے بروقت مدد مانگنی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین جکڑ دیئے جاتے ہیں۔ (بخاری و مسلم)
 
شمشاد

لائبریرین
رمضان المبارک میں کثرت سے مانگنے والی عام دعائیں

1) اے اللہ ہمیں ایمان اور ہدایت کامل نصیب فرما۔

2) اے اللہ ہمیں اطاعت کی ایسی توفیق عطا فرما جو ہمیں تیری جنت تک پہنچا دے۔

3) اے اللہ ہمارے عقائد کو درست فرما دے۔

4) اے اللہ ہماری نیتوں کو خالص بنا دے۔

5) اے اللہ ہمیں تقویٰ اور پرہیز گاری عطا فرما اور اپنے علاوہ ہر چیز کا خوف دور کر دے۔

6) اے اللہ ہمارے لیے دین پر عمل کرنا آسان کر دے اور ہمیں دین کے خدمت گاروں میں شامل کر دے۔

7) اے اللہ ہماری نمازوں میں خشوع و خضوع عطا فرما۔

8 ) اے اللہ ہمیں بد اخلاقی، کفر اور نفاق سے اپنی پناہ میں رکھ۔

9) اے اللہ ہمارے دلوں سے حسد، بُغض اور تکبر کو نکال دے۔

10) اے اللہ ہمیں جھوٹ، بدگمانی، بہتان اور بری خواہشات سے بچا۔

11) اے اللہ ہمارے لیے نیکی کرنے کے راستے آسان کر اور وہ کام کرنے کی توفیق عطا فرما جس سے تُو راضی ہو جائے۔

12) اے اللہ ہمارے وقت، زندگی، علم اور عمر میں برکت عطا فرما۔

13) اے اللہ ہماری جان، مال اور عزت کی حفاظت فرما۔

14) اے اللہ کفار اور مشرکین پر مسلمانوں کو غلبہ عطا فرما۔

15) اے اللہ ہمیں دنیا اور آخرت کی بھلائیاں عطا فرما۔

16) اے اللہ ہر حاسد کے حسد اور نظر بد سے بچا۔

17) اے اللہ ہمیں مال کے فتنہ، شرک اور بدعت سے بچا۔

18 ) اے اللہ ہمیں اپنے گناہوں پر نادم ہونے اور توبہ کی توفیق عطا فرما۔

19) اے اللہ ہمیں اپنے شکر گزار بندوں میں شامل فرما۔

20) اے اللہ ہمیں اپنی نعمتوں پر تجھے یاد کرنے اور عبادت کا پورا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔

21) اے اللہ ہمارے والدین پر اپنی رحمتیں نازل فرما اور ہمیں ان کے لیے صدقہ جاریہ بنا دے۔

22) اے اللہ ہمارے تمام فوت شدہ رشتہ داروں اور مسلمانوں کو معاف فرما ، ان کی بخشش فرما اور ان پر رحم فرما۔

23) اے اللہ ہمارے رزق میں کشادگی عطا فرما۔

24) اے اللہ مسلمانوں پر رحم فرما، پاکستان پر رحم فرما، عالم اسلام پر رحم فرما۔

25) اے اللہ بیماروں کو شفا دے، بے اولادوں کو نیک و صالح اولاد دے، قرضداروں کو قرض کی مصیبت سے نجات دے۔

26) اے اللہ اس وقت مسلمان جن مشکلات میں گرے ہوئے ہیں ان مشکلات کو دور فرما، امن عطا فرما، سب کی پریشانیوں کو دور فرما اور جو بدحال ہیں ان کی بدحالی دور فرما۔
 
شمشاد

لائبریرین
اے اللہ اس رمضان اور اس کے فیض و برکات سے ہمیں مالا مال فرما۔

اے اللہ اس رمضان المبارک میں ہمارے تمام اگلے پچھلے گناہ معاف فرما اور ہماری عبادت کو قبول فرما۔

اے اللہ تو ہمارے صدقہ و خیرات کو قبول فرما۔

اے اللہ ہم بے شک تیرے لیے ہی روزہ رکھتے ہیں۔ تو ہمیں اس کا بہترین اجر عطا فرما۔

اے اللہ ہمیں لیلۃ القدر نصیب فرما۔
 
تعبیر

محفلین
جزاك اللہ خيرا نیلم ، اور تعبیر( اب آپ كہيں تنگ ہی نہ آ جائيں:worried: )يہ رمضان كے متعلق ايك اور تحرير ہے جو ميری بہت پسنديدہ ہے۔ ان فيكٹ اس كے كئى فقرے مجھے زبانى ياد ہيں اور ياد آتے ہيں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/دو-روزے.52803/#post-974448
جزاک اللہ خیر بہنا
تنگ کیوں ہونگے بھلا کہ آپ تو ہمیں نیکی کی طرف بلا رہی ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
خاتمہ بالخیر کی دعائیں

اے اللہ ایمان کے ساتھ خاتمہ فرمانا۔

اے اللہ ہمارے عمروں کے آخری حصے کو بہترین حصہ بنا دے اور ہمارے آخری عمل کو بہترین عمل بنا دے۔

اے اللہ ہمارے آخرت کی منزلوں کو آسان کر دے اور اس کی تیاری کی توفیق عطا فرما۔

اے اللہ ہمیں موت کی سختی سے بچانا۔

اے اللہ ہمیں حادثاتی موت سے بچا اور شہادت نصیب فرما۔

اے اللہ ہمیں نماز، روزہ اور ایمان کی حالت میں موت عطا فرمانا۔

اے اللہ نزاع کے وقت زبان سے اشہد ان لا الہ الا اللہ کہنا نصیب فرمانا۔

اے اللہ ہمیں قبر کے عذات سے بچانا۔

اے اللہ روز قیامت ہمیں اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمانا۔

اے اللہ ہمارا نامہ اعمال ہمارے دائیں ہاتھ میں دینا۔

اے اللہ قیامت کے دن ہمیں رسوائی سے بچانا۔

اے اللہ ہمیں قیامت کے دن حوض کوثر سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے پانی نصیب فرمانا اور ان کی شفاعت نصیب فرمانا۔

اے اللہ پُل صراط کا راستہ آسان کر دینا۔

اے اللہ زمین کے اوپر اور زمین کے نیچے ہماری پردہ پوشی فرما اور ہمارے گناہوں کو اپنی رحمت سے ڈھانپ لے۔

اے اللہ تو ہمیں جنت الفردوس کی دائمی خوشیاں عطا فرمانا۔
 
شمشاد

لائبریرین
بچوں کے لیے دعائیں

اے اللہ ہمارے بچوں کو اپنا فرمانبردار بنا اور انہیں ماں باپ کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔

اے اللہ انہیں نفع بخش علم، اچھے اخلاق اور تقویٰ عطا فرما۔

اے اللہ ان کے دلوں میں ایمان کا نور روشن کر اور نہیں شرک، بدعت اور بُری خواہشات سے محفوظ فرما۔

اے اللہ انہیں نیک اور صالح بنا دے اور انہیں بھٹکنے اور پھسلنے سے بچا لے۔

اے اللہ ان کی تمام غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف فرما اور ان کے دلوں کو گناہ سے پاک کر دے۔

اے اللہ انہیں ظاہر اور پوشیدہ بیماریوں سے بچا کر صحت اور عافیت عطا فرما۔

اے اللہ انہیں رزق حلال عطا فرما اور اس پر قناعت عطا فرما اور حرام چیزوں سے بچا۔

اے اللہ انہیں دین کا داعی بنا، انہیں قرآن حفظ کرنے، اس پر عمل کرنے اور غور و فکر کرنے کی توفیق عطا فرما۔

اے اللہ انہیں دنیا کے تمام حادثوں، ظاہری اور پوشیدہ فتنوں سے بچا۔

اے اللہ انہیں بُری صحبت اور بُری عادتوں سے محفوظ فرما۔

اے اللہ انہیں پاک دامن اور نیک ازواج عطا فرما۔

اے اللہ انہیں لوگوں کے نفس اور شیطان کے شر سے بچا کر سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرما۔

اے اللہ انہیں ہر حاسد کے حسد سے بچا کر رکھنا۔
 
شمشاد

لائبریرین
6001663508_d1b5216db2_z.jpg
 
شمشاد

لائبریرین

تعبیر

محفلین
جزاک اللہ شمشاد بھائی
کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہر سال پڑھتی ہوں لیکن پہلے اور دوسرے عشرے میں کنفیوز ہو جاتی ہوں۔
یہ تو میرے ایمان کا حال ہے
 
تعبیر

محفلین
خاتمہ بالخیر کی دعائیں

اے اللہ ایمان کے ساتھ خاتمہ فرمانا۔

اے اللہ ہمارے عمروں کے آخری حصے کو بہترین حصہ بنا دے اور ہمارے آخری عمل کو بہترین عمل بنا دے۔

اے اللہ ہمارے آخرت کی منزلوں کو آسان کر دے اور اس کی تیاری کی توفیق عطا فرما۔

اے اللہ ہمیں موت کی سختی سے بچانا۔

اے اللہ ہمیں حادثاتی موت سے بچا اور شہادت نصیب فرما۔

اے اللہ ہمیں نماز، روزہ اور ایمان کی حالت میں موت عطا فرمانا۔

اے اللہ نزاع کے وقت زبان سے اشہد ان لا الہ الا اللہ کہنا نصیب فرمانا۔

اے اللہ ہمیں قبر کے عذات سے بچانا۔

اے اللہ روز قیامت ہمیں اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمانا۔

اے اللہ ہمارا نامہ اعمال ہمارے دائیں ہاتھ میں دینا۔

اے اللہ قیامت کے دن ہمیں رسوائی سے بچانا۔

اے اللہ ہمیں قیامت کے دن حوض کوثر سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے پانی نصیب فرمانا اور ان کی شفاعت نصیب فرمانا۔

اے اللہ پُل صراط کا راستہ آسان کر دینا۔

اے اللہ زمین کے اوپر اور زمین کے نیچے ہماری پردہ پوشی فرما اور ہمارے گناہوں کو اپنی رحمت سے ڈھانپ لے۔

اے اللہ تو ہمیں جنت الفردوس کی دائمی خوشیاں عطا فرمانا۔
آمین یا رب العالمین
جزاک اللہ بھائی کتنی پیاری دعائیں ہیں
 
ذوالقرنین

لائبریرین
رب اغفر و ا رحم و انت خیر الراحمین
اے میرے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔
 
نیلم

محفلین
رب اغفر و ا رحم و انت خیر الراحمین
اے میرے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔
 
Top