رمضان المبارک کی آمد آمد ہے

شمشاد

لائبریرین
1433 ہجری کے ماہ رمضان کی آمد آمد ہے۔ اللہ تعالٰی کی رحمتوں کی لُوٹ سیل لگنے میں صرف تین ہفتے باقی ہیں۔ تیاری کر لیں کہ اس ماہ مبارک میں رج کے رحمتیں لُوٹنی ہیں۔

ماہ رمضان کا اہم ترین تحفہ "دعا" ہے۔ قرآن مجید میں رمضان المبارک کے احکام و فضائل کو بیان کرتے ہوئے درمیان میں دعا کا ذکر آ جاتا ہے جو ان الفاظ میں ہے :


اور (اے حبیب!) جب میرے بندے آپ سے میری نسبت سوال کریں تو (بتا دیا کریں کہ) میں نزدیک ہوں، میں پکارنے والی کی پکار کا جواب دیتا ہوں جب بھی وہ مجھے پکارتا ہے، پس انہیں چاہیے کہ میری فرمانبرداری اختیار کریں اور مجھ پر پختہ یقین رکھیں تا کہ وہ راہ (مراد) پا جائیں۔

اس آیہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ رمضان اور دعا میں انتہائی گہرا ربط پایا جاتا ہے۔ دعا کی مقبولیت کے قیمتی ترین لمحات اسی ماہ میں رکھے گئے ہیں۔

رمضان کا مہینہ عبادت کا موسم بہار ہے اور دعا کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ "عبادت کا مغز ہے۔" (ترمذی)، اسی بنا پر رمضان شریف میں کثرت سے دعا مانگنے کی تلقین کی گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سنن ابو داؤد میں حضرت سلمان رحمۃ اللہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "تمہارا رب حیا کا پیکر اور صاحبِ عزت و تکریم ہے اور وہ اس بات سے شرماتا ہے کہ بندے کے اٹھے ہوئے ہاتھوں کو خالی لوٹا دے۔"
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اَللَّهمَّ اَنْتَ رَبِّی لاَ اِله اِلاَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِی وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلَی عَهدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْءُ بِذَنْبِی فَاغْفِرْلِی فَاِنَّه لاَ يغْفِرُ الذَّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ ۔

ترجمہ: اے اللہ تو میرا رب ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد و وعدے پر کاربند ہوں اور جو کچھ میں نے کیا اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں مجھے اپنے اوپر تیری نعمت کا اقرار ہے اور مجھے اپنے گناہ کا اقرار ہے تو مجھے معاف کر دے یقینا تیرے سوا گناہوں کو معاف کرنے والا کوئی نہیں۔
بخاری (6306) نسائی (5537)
 

نایاب

لائبریرین
اے اللہ تو میرا رب ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد و وعدے پر کاربند ہوں اور جو کچھ میں نے کیا اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں مجھے اپنے اوپر تیری نعمت کا اقرار ہے اور مجھے اپنے گناہ کا اقرار ہے تو مجھے معاف کر دے یقینا تیرے سوا گناہوں کو معاف کرنے والا کوئی نہیں۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
اَللَّهمَّ اَنْتَ رَبِّی لاَ اِله اِلاَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِی وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلَی عَهدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْءُ بِذَنْبِی فَاغْفِرْلِی فَاِنَّه لاَ يغْفِرُ الذَّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ ۔

ترجمہ: اے اللہ تو میرا رب ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد و وعدے پر کاربند ہوں اور جو کچھ میں نے کیا اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں مجھے اپنے اوپر تیری نعمت کا اقرار ہے اور مجھے اپنے گناہ کا اقرار ہے تو مجھے معاف کر دے یقینا تیرے سوا گناہوں کو معاف کرنے والا کوئی نہیں۔
بخاری (6306) نسائی (5537)
 

شمشاد

لائبریرین
استغفر اللہ، ماؤس کی ذرا سی دائیں سےبائیں کی جنبش بھی کیا گُل کھلا دیتی ہے۔ معذرت چاہتا ہوں ذوالقرنین بھائی۔
 

نیلم

محفلین
رمضان المبارک اور پانچ خصوصیات:
----------------------------------------
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پانچ خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:

”میری اُمت کو رمضان المبارک میں پانچ ایسی خصوصیات دی گئی ہیں جو پہلی کسی بھی امت کے حصہ میں نہیں آئیں:

۱) روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے ہاں مشک کی خوشبو سے زیادہ محبوب ہے۔

۲) روز داروں کے لئے فرشتے استغفار کرتے ہیں حتیٰ کہ وہ روزہ افطار کرلیں۔

۳) اللہ تعالیٰ روزانہ جنت کو مزین کرتے ہیں اور فرماتے ہیں:

”میرے نیک بندوں سے عنقریب آزمائش ختم ہوگی اور وہ تیرے اندر داخل ہوں گے۔“

۴) شیاطین کو بند کردیا جاتاہے، وہ عام دنوں کی طرح لوگوں کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

۵) رات کے آخری پہر لوگوں کی بخشش کی جاتی ہے۔

(مسند امام احمد:۷۸۵۷)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں
مبارک ہو ان سب نفوس کو کہ جنکی حیات میں ایک اور ماہ رمضان المبارک آرہا ہے ۔رمضان صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ تطہیر روح و قلب ہے اور اسکی ایک ایک ساعت کو روح میں اتارنے مطلب قلب المنقلبون ہے.
آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت کو شروع سال سے آخر سال تک رمضان المبارک کی خاطر آراستہ کیا جاتاہے اور خوشبوؤں کی دھونی دی جاتی ہے پس جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے جس کا نام مشیرہ ہے جس کے جھونکوں کی وجہ سے جنت کے درختوں کے پتے اور کواڑوں کے حلقے بجنے لگتے ہیں جس سے ایسی دل آواز سریلی آواز نکلتی ہے کہ سننے والوں نے اس سے اچھی آواز کبھی نہیں سنی۔
حق تعالیٰ شانہ رضوان (جنت کے دروغہ) سے فرماتے ہیں کہ جنت کے دروازے محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں کے لیے کھول دو اور جہنم کے دروغہ مالک سے فرماتے ہیں محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں پر جہنم کے دروازے بند کردو اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کو حکم ہوتا ہے کہ زمین پر جاؤ اور سرکش شیاطین کو قید کرو اور گلے میں طوق ڈال کر دریا میں پھینک دو کہ میرے محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں کو خراب نہ کریں۔

(بشکریہ : ڈاکٹر نگہت نسیم ۔ عالمی اخبار)​
 
جزاک اللہ خیر
آپ کی بات سے میرا بھی یہی حال ہے اب
پلیز رمضان مبارک کے لیے اگر آپ کوئی سلسلہ یہاں شروع کریں تو مجھے بھی بلائیے گا کہ میں نے بھی اس بار بہت اچھی مسلمان بننا ہے
واياك ۔ ايك سلسلہ يہ رہا ، اور شروع كر ليتے ہيں ۔ ميں بھی ہر سال يہی ارادہ كرتى ہوں تعبیر ۔ اس سال بھی ہے ۔ مل كر توبہ كرتے ہيں۔ دراصل رمضان كريم ميں اچھا مسلمان بننا آسان ہو جاتا ہے اصل امتحان اس كے بعد شروع ہوتا ہے ۔اور اس ميں ہر سال فيل ہوتے اب شرم آنے لگی ہے۔
 

تعبیر

محفلین
واياك ۔ ايك سلسلہ يہ رہا ، اور شروع كر ليتے ہيں ۔ ميں بھی ہر سال يہی ارادہ كرتى ہوں تعبیر ۔ اس سال بھی ہے ۔ مل كر توبہ كرتے ہيں۔ دراصل رمضان كريم ميں اچھا مسلمان بننا آسان ہو جاتا ہے اصل امتحان اس كے بعد شروع ہوتا ہے ۔اور اس ميں ہر سال فيل ہوتے اب شرم آنے لگی ہے۔
جزاک اللہ خیر بہنا
جی درست کہا آپ نے
لیکن اس بار کی کوشش میں آپ بھی ہونگی نا میرے ساتھ
لنک کا شکریہ میں آرام سے پڑھونگی آج ادھر ادھر وقت لگا لیا سو یہ پیغام رہ گیا
 

نیلم

محفلین
ابو مسعود غفاری سے روایت ہے کے نبی نے ارشاد فرمایا،''اگر بندوں کو معلوم ہوتا کہ رَمَضان کیا ہے تو میری اُمّت تمنَّا کرتی کہ کاش! پورا سال رَمَضان ہی ہو۔

[ صحیح ابنِ خُزَیمہ، جلد:3 ، صفہ:190 ،حدیث:1886 ]
 

نیلم

محفلین
سعودی عرب میں چاند نظر آگیا .کل پہلا روزہ هو گا
خلیجی ممالک میں اور جہاں جہاں آج رمضان المبارک شروع ہونے والا ہے، وہاں پر موجود تمام دوستوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد۔ اس دعا کے ساتھ اللہ تعالی اس ماہ مبارک کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے اور اپنی بخشش کراونے کی توقیق عطافرمائے۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے باعث برکت اور باعث رحمت ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
رمضان المبارک میں پہلے عشرے کی دعا

اے میرے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رمضان المبارک میں دوسرے عشرے کی دعا

میں اللہ سے تمام گناہوں کی بخشش مانگتا ہوں جو میرا رب ہے اور اُسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
 
Top