رقعاتِ بیدل یعنی بیدل کے خطوط (فارسی) ڈاؤنلوڈ کریں۔

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ قبلہ۔ ویسے ڈاؤن لوڈ تو آپ کروا دیں گے مگر انہیں پڑھائے گا کون؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ قبلۂ من اس تعویذ کیلیے، حکم دیجیئے گھول کر پینا ہے یا گلے میں لٹکانا ہے، پڑھا تو جائے گا نہیں :)

لیں جی! جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے۔ حضور بس اسے آپ بھی ہماری طرح بوسۂ عقیدت دے کر رکھ چھوڑیں۔
;)
 

محمد وارث

لائبریرین
درست کہا حضور :)

کون کافر فارسی جانتا ہے، فارسی شاعری کی بات اور ہے، صحیح پڑھی وہ بھی نہیں جاتی لیکن سب سے پہلے میں شعر یا کلام کی بحر متعین کرتا ہوں اور اس سے پچھتر فیصد مشکل حل جاتی ہے، بحر خود ہی بتا دیتی ہے کہ کسی لفظ کا صحیح تلفظ کیا ہے اور کہاں اضافت لازمی ہے، جو اکثر ان کتب میں نہیں ڈالی جاتی، اور پھر اسکا مطلب ڈھونڈنا بھی آسان ہو جاتا ہے اور یوں شعر کا مطلب بہت حد تک واضح ہو جاتا ہے!

فارسی نثر کون پڑھے گا پیر صاحب :)
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ سخنور صاحب ، میرے لیے ایسا ہی ہے جیسے ’’ مرغے کو ہیرا مل جائے اور وہ چونچ مار کر کہے ، اے کاش تیری جگہ دانہ ہوتا ‘‘
 
Top