رقص کر رقص (علی زریون)

غیر متفق


زندگی اور بندگی بالکل درست قوافی ہیں۔ ایطائے خفی کو عیب نہیں مانا جاتا۔ البتہ ایطائے جلی جس میں لفظی اور معنوی تکرار موجود ہو اسے عیب مانا جاتا ہے
دگی کو ردیف کا حصہ کہہ دیں(یا وصل خروج اور مزید)۔ اصل قوافی ہونگے بن اور زن اب ب پر زبر ہے اور ز پر زیر ہے۔ یہاں ایطائے خفی نہیں بلکہ اختلاف توجیہہ ہے جو جائز نہیں ہے۔
 

ابن رضا

لائبریرین
دگی کو ردیف کا حصہ کہہ دیں(یا وصل خروج اور مزید)۔ اصل قوافی ہونگے بن اور زن اب ب پر زبر ہے اور ز پر زیر ہے۔ یہاں ایطائے خفی نہیں بلکہ اختلاف توجیہہ ہے جو جائز نہیں ہے۔
اس قافیے پر پہلے کافی مواد موجود ہے محفل میں۔ زندگی اور بندگی میں اصل لفظ زندہ اور بندہ ہیں جو کہ بحرطور ہم قافیہ ہیں اس لحاظ سے زندگی اور بندگی بھی ہم قافیہ ہیں ۔

”زندگی“ اور ”بندگی“ ہر اعتبار سے ہم قافیہ ہیں۔۔
 
آخری تدوین:
اس قافیے پر پہلے کافی مواد موجود ہے محفل میں زندگی اور بندگی میں اصل لفظ زندہ اور بندہ ہیں جو کہ بحرطور ہم قافیہ ہیں اس لحاظ سے زندگی اور بندگی بھی ہم قافیہ ہیں ۔
اعجاز عبید صاحب نے اسی لڑی میں کہا کہ یہ ہم قافیہ نہیں ہیں . اور میں ان سے اتفاق کرتا ہوں. مزمل شیخ بسمل صاحب نے جو مثالیں اس سلسلے میں دیں ان میں حرف روی سے پچهلے حرف کی حرکت مشترک تهی جیسا بندگی اور زندگی میں نہیں ہے. بہرحال یہ میری اپنی رائے ہے.
 

ابن رضا

لائبریرین
اعجاز عبید صاحب نے اسی لڑی میں کہا کہ یہ ہم قافیہ نہیں ہیں . اور میں ان سے اتفاق کرتا ہوں. مزمل شیخ بسمل صاحب نے جو مثالیں اس سلسلے میں دیں ان میں حرف روی سے پچهلے حرف کی حرکت مشترک تهی جیسا بندگی اور زندگی میں نہیں ہے. بہرحال یہ میری اپنی رائے ہے.
آپ ایسی قدغن اپنے اوپر لگانے کے لیے آزاد ہیں تاہم اس سے علمِ قافیہ کے مروجہ قوانین نہیں بدلیں گے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محاسن-و-معائبِ-سخن.11177/page-2#post-344856
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
بے معنویت ہماری زندگیوں میں تو آئی سو آئی، افسوس ہے کہ فن بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکا۔ میں نے دیکھا ہے کہ نثر بالعموم اور نظم بالخصوص نحو کی پابندیوں سے معرا ہوتی چلی گئی ہے۔ اس آزادی نے بیانیے کی لغویت کو وہ ترقی دی ہے کہ دوسالہ بچوں کی باتیں زیادہ مربوط معلوم ہوتی ہیں۔

ہجر کے سوگ میں روئی ہوئی آنکھوں کی جلن اور چبھن اور پاؤں سے باندھی ہوئی دشت و بیاباں کی مسافت کی تھکن کو کھولنے کا کیا مطلب ہے؟
اگر کھولنے کا لفظ اگلی سطر سے متعلق ہے تو پھر ان کا تعلق کس سے ہے؟ پہلی دو یا تین سطور سے؟ کیسے؟

تو گویا کاسنی رنگ میں بھیگے ہوئے خوابوں کے بدنوں کے ضیق النفس کا علاج یہ ہے کہ قاری سانس لے؟

دل کی فراوانی کیا بلا ہے؟ اس کو دیکھنے کے لیے تنہائی سے باہر آنا پڑتا ہے؟ کیوں؟

خون میں اتارنا کیا محاورہ ہے؟ کون بولتا ہے ایسے؟

پوری نظم کا مرکزی خیال اور معنیٰ خیز ترین ٹکڑا!
---
کوئی مجھے سمجھائے گا کہ اس خوش آہنگ نظم کا لفظی ورزش کے سوا کیا مقصد ہے؟
علی زریون نہایت قادرالکلام شاعر ہے۔ مجھے خوف ہے مشاعرے اسے برباد کر کے چھوڑیں گے۔
اس نظم سے کہیں زیادہ لطف آپ کا مذکورہ بالا کلام پڑھ کر ملا۔
 

لاریب مرزا

محفلین
راحیل بھائی حیرت کی ریٹنگ بھی ہونی چاہیئے، میں آج تک لاریب کو ایک منچلا نوجوان سمجھتا رہا جو اپنی ڈی پی پر لڑکیوں کی تصویر لگاتا ہے ۔۔۔:D:D:D
اور انتہائی حیرت انگیز کی درجہ بندی بھی ہونی چاہیے کیونکہ ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ آپ نے ہمارا تعارف پڑھ کے ہمیں دو دفعہ خوش آمدید کہا ۔ خاصہ کمزور حافظہ ہے آپ کا؟؟ :?
 
لاریب مرزا آپ کے نام کو لیکر آپ کی شخصیت کے متعلق جس قسم کا ابحاث مختلف لڑیوں میں دیکھنے کو ملی ہیں، آپ الگ سے ایک لڑی بنا دیں۔ بہت دلچسپ امر ہے۔ احباب دلچسپی سے شرکت بھی کریں گے اوربہت سی دلچسپ باتیں بھی سامنے آئیں گی۔
 
آخری تدوین:

عباد اللہ

محفلین
لاریب مرزا آپ کے نام کو لیکر آپ کی شخصیت کے متعلق جس قسم کا بحائث مختلف لڑیوں میں دیکھنے کو ملی ہیں، آپ الگ سے ایک لڑی بنا دیں۔ بہت دلچسپ امر ہے۔ احباب دلچسپی سے شرکت بھی کریں گے اوربہت سی دلچسپ باتیں بھی سامنے آئیں گی۔
شاید ابحاث
 

لاریب مرزا

محفلین
لاریب مرزا آپ کے نام کو لیکر آپ کی شخصیت کے متعلق جس قسم کا ابحاث مختلف لڑیوں میں دیکھنے کو ملی ہیں، آپ الگ سے ایک لڑی بنا دیں۔ بہت دلچسپ امر ہے۔ احباب دلچسپی سے شرکت بھی کریں گے اوربہت سی دلچسپ باتیں بھی سامنے آئیں گی۔
ہمارا خیال ہے کہ محفلین کے پاس اور بہت سا مفید مواد ہے زیرِ بحث لانے کو ، اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ مشورے کا شکریہ بھائی!!
:)
 

محمد فہد

محفلین
13450112_657369394410535_1311647810473134786_n.jpg

چراغ تو اپنے اندر ہی ہوتے ہیں لیکن ہم دوسروں سے روشنی مستعار لینے کےدرپے ہوتے ہیں۔۔۔۔ وہاں سے بھی مل جائے تو انہی بعض کے اندھیروں سے جن سے اپنے چراغ کو بجھایا ہوتا ہے، مستعار لیئے ہوئے چراغوں کو بھی بجھانے کی کوشیش کرتے ہیں ۔۔۔جب اندھیروں سے محبت ہوجائے تو روشنی کی ہلکی سی کرن بھی چبھتی ہے اور یہی چبھن ہمارے قول و فعل میں جھلکتی ہے ۔۔۔۔۔
 
Top