رقصِ شرر۔ ع واحد، تجاویز۔تبصرے

الف عین

لائبریرین
ع واحد یعنی عبدالواحد اصل میں رشتے میں میرے ماموں ہیں، لیکن بھائی کہلانا پسند کرتے ہیں۔ واحد بھائ کی یہ کتاب پچھلے سال ہی شائع ہوئ تھی جب وہ لندن میں ہی مقیم تھے۔ اور انھوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ اسے انٹر نیٹ پر فراہم کیا جائے لیکن پاکستان میں کہیں کمپوزنگ ہوئ تھی اور اس کی سافٹ کاپی نہیں مل سکتی تھی۔ اب میں نے اسے اجرتاً ٹائپ کروا لیا ہے۔ واحد بھائ ایک زمانے میں اشتراکی تھے۔ اور اب بعد میں پکے مسلمان ہو گئے ہیں۔ لندن میں مستقل رہائش کے باوجود ملازمتوں کے سلسلے میں افریقہ اور سعودی عرب بھی رہ چکے ہیں۔ آج کل اپنی منہ بولی بیٹی کے ساتھ استنبول ترکی میں قیام ہے۔
 
Top