رب کا حکم

ع عائشہ

محفلین
ایک بوڑھی خاتون نے ریڈیو اسٹیشن فون کیا کہ وہ کئی دنوں سے بهوکی ہے اورکتنے ہی دن سے صرف سوکھی روٹی اور پانی پر گزارا کر رہی ہے اور کہا کہ اللہ کی راہ میں اسے کچھ کهانے کے لئیے دیا جائے....
ایک منکر خدا بهی اس کی گفتگو سن رہا تها اور اس کو ایک مذاق سوجها
اس نے کهانے پینے کی اشیاء خریدیں اور اس بوڑهی عورت کا پتہ معلوم کرکے اپنے نوکر سے کہا کہ جا کر اس بوڑهی عورت کو دے آؤ.
اور جب وہ پوچھے کہ کس نے بهیجا ہے تو بتانا یہ شیطان کی طرف سے تحفہ ہے.....
وہ بوڑھی عورت اتنے زیادہ کهانے کا سامان دیکھ کر بهت خوش ہوئی
اور جلدی جلدی اپنے گهر کے کونے میں وہ سامان رکهنے لگی.
ایسے میں نوکر نے پوچھا کیا آپ معلوم نہیں کرنا چاہیں گی کہ یہ سامان کس نے بهیجا ہے؟؟
یہ سن کر بڑھیا بولی......
"مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ کس نے بهیجا ہے
مگر اتنا معلوم ہے کہ جب میرے رب کا حکم آتا ہے
تو شیطان بهی حکم کی تعمیل کرتا ہے"!!!!

(کاپی پیسٹ)
 
Top