راہنمائی درکار ہے۔

ملک عاصم

محفلین
السلام علیکم،
محترم اور معزز دوستوں۔
میری رہنمائی فرمادیں۔میں ونڈوز وستا استعمال کر رھا ہوں۔لیکن میرے پاس کچھ عربی کے سوفٹ ویئر جیسے (مکتبہ شاملہ)وغیرہ کے صحیح فونٹ نہیں آرہے تو اس مسئلےکا حل آپ سے مطلوب ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا یہ سافٹ وئر ایکس پی میں مسئلہ نہیں کرتے؟ اگر یونی کوڈ ہوۃ تو بھی مسئلہ تو نہیں ہونا چاہئے، یہ دیکھ لیں کہ بطور اڈمنسٹریٹر انسٹال کریں ممکن ہے کہ کچھ فانٹ بھی انسٹال ہوتے ہوں ہوں اور اس یوزر کو وسٹا فانٹ انسٹال کرنے کی اجازت نہ دیتا ہو، یہ محض گیس کر رہا ہوں، ان عربی سافٹ وئر سے میں واقف نہیں۔
 

ملک عاصم

محفلین
نہیں یہ ایکس پی میں مسئلہ نہیں کرتے،اور میں بطورایڈمنسٹریٹر ہی کیا ہے،جھاں جھاں عربی لکھی ہوتی ہے وھاں پر یہ؟؟؟؟؟سوالیہ نشان آجاتا ہے۔
 

uzairisraeel

محفلین
آپ ایک کام کریں سیٹینگ میں جائیں، ریجنل لینگویج میں ایک آپشن ہوگا ایڈوانس اس میں جاکر عرنی کا انتخاب کریں، اپلائی اور اوکے کرنے کے بعد آپ کا کمپیٹر ری اسٹارٹ ہوگا۔ اور آپ کی پریشانی انشاء اللہ دور ہوجائے گی۔
 
Top