راجھستانی لاپسی (راجھستانی میٹھا )

حجاب

محفلین
[align=right:1b98406abd]راجھستانی لاپسی (راجھستانی میٹھا )

اجزاء۔دلیہ۔ آدھا کلو۔
گُڑ ۔ ایک پاؤ۔
شکر۔3 چھٹانک۔
بادام چِھلے ہوئے۔ایک چھٹانک۔
پستہ۔ایک چھٹانک۔
الائچی ۔5 دانے۔
دودھ ۔آدھا کلو۔
کھویا۔ایک پاؤ۔
کھوپرا (پسا ہوا ) ایک چھٹانک۔
گھی۔ ایک پاؤ۔

ترکیب۔
سب سے پہلے گُڑ کو کوٹ کر اور شکر کو دودھ میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔اتنا پکائیں کہ گُڑ اور شکر اچھی طرح حل ہوجائے۔اب اسے چولہے پر سے اُتار لیں۔اب دوسرا برتن لیں اور اس میں گھی ڈال کر گرم کریں۔جب گھی گرم ہوجائے تو اس میں دلیہ ڈال دیں اور ساتھ چمچ چلاتے رہیں۔اب ایک اور برتن میں 2 کلو پانی گرم کریں۔جب دلیہ کا رنگ بادامی ہو جائے تو اس میں‌کُٹی ہوئی الائچی اور پسا ہوا کھوپرا بھی ڈال دیں اور پانچ منٹ تک چمچ چلائیں پھر اس میں گرم کیا ہوا پانی ڈال دیں اور آنچ ہلکی کردیں۔جب دلیہ تمام پانی جذب کرلے تو اس میں گُڑ اور شکر والا محلول ڈال دیں اور اچھی طرح مِکس کرکے مزید ایک گھنٹہ پکنے دیں آنچ بہت ہلکی رکھیں۔درمیان میں چمچہ چلاتے رہیں ۔اگر دلیہ نہ گلے تو دودھ ڈال دیں ایک پاؤ اور دلیہ گلنے تک پکائیں ۔جب دلیہ گل جائے پانی باقی نہ رہے تو اُتار لیں۔اب اس کو ٹھنڈا کرکے آدھا کھویا مکس کردیں اور ڈش میں نکال کر بادام،پستہ اور باقی آدھا کھویا اوپر سے ڈال کر پیش کریں۔مزیدار راجھستانی میٹھی ڈش تیار ہے۔
[/align:1b98406abd]
 
Top