دسویں سالگرہ رائے شماری 2015: پسندیدہ شیف

آپ کا پسندیدہ شیف کون ہے؟

  • ماہی احمد

    Votes: 10 66.7%
  • لئیق احمد

    Votes: 5 33.3%
  • ایکس بوائے

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    15
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
کم از کم کھانے کے حوالے سے رائے بغیر کھائے نہیں دی جا سکتی۔
تصویر ہو تو دیکھ کر موازنہ کر لیں ، شعر ہو تو پڑھ لیں، ساز و آواز کا معاملہ ہو تو سماعت مقیاس ہے ،
ایک خوشبو ، اور دوسرا کھانا ، ان کا فیصلہ کیسے کیا جائے ؟
 
دیکھیے کیا آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ان میں سے کون سی خوشبو بہترہے ؟

اگر فیصلہ کرنا دشوار ہو تو ان کے اجزاء ترکیبی بھی بیان کر دیں جائیں گے ۔

اگر اس کے بعد بھی فیصلہ کرنا دشوار ہو، تو وہ طریقہ کار بھی یہاں لکھا جا سکتا ہے جس کے تحت یہ خوشبو تخلیق کی گئی ہے ۔

یہ لیجیئے۔ اس کے بعد میرے نقطہ نظر کو سمجھنے میں آسانی ہوگی :LOL::p:p:p:p:p:LOL::LOL:

perfumes1.jpg
 
ماہی احمد احمد سے پسندیدہ شیف کے مقابلے میں شکست فاش کھانے کے بعد دل میں خیال آیا کہ
ع ۔
دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف
اپنی ہی چھوٹی بہن سے ملاقات ہو گئی​
سچ تو یہ ہے کہ میں نے کبھی سوچا نہ تھا کہ میں کبھی پسندیدہ شیف کے مقابلے میں بھی اتر سکتا ہوں۔ اور پانچ ووٹ بھی لے سکتا ہوں۔ بہر حال یہ پانچ ووٹ دینے والوں کا تہ دل سے مشکور ہوں
 
Top