ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
سعود بھیا اپ کے لئے ایک اور حساب کا سوال ۔۔۔

الف 1980 میں ب سے تین گنا عمر میں بڑا تھا ۔۔ لیکن 1984 میں وہ ب سے 2 گنا بڑا تھا ۔۔ کیا اپ بتا سکتے ہیں کہ 1990 میں ب کی کیا عمر ہوگی ؟؟؟
 
سعود بھیا اپ کے لئے ایک اور حساب کا سوال ۔۔۔

الف 1980 میں ب سے تین گنا عمر میں بڑا تھا ۔۔ لیکن 1984 میں وہ ب سے 2 گنا بڑا تھا ۔۔ کیا اپ بتا سکتے ہیں کہ 1990 میں ب کی کیا عمر ہوگی ؟؟؟

1990 میں ب کی عمر 14 برس۔

الف کی سن ولادت: 1968
ب کی سن ولادت: 1976
 
عندلیب

محفلین
اب میرا سوال سعود بھائی۔
وہ کونسے صحابی ہیں جن کے بارے میں اللہ کے رسول نے کہا کے وہ" اہل بیت" یعنٰی میرے گھر والوں میں سے ہیں ؟
 
وجی

لائبریرین
کسی اور کا سوال نہیں آیا تو میں سوال کرتا ہوں‌
اس صحابی کا نام بتائیں جن کی گواہی دو کے برابر مانی جاتی تھی ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے پر یہ شرف ملا تھا ؟؟
 
جیہ

لائبریرین
کسی اور کا سوال نہیں آیا تو میں سوال کرتا ہوں‌
اس صحابی کا نام بتائیں جن کی گواہی دو کے برابر مانی جاتی تھی ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے پر یہ شرف ملا تھا ؟؟

اس صحابی کا نام ہے حضرت ہزیمہ رضی اللہ تعالٰی عنہ
 
کون سے صحابی رسول کو فرشتوں نے غسل دیا؟

(واقعہ بھی بیان کر دیں تو کافی مفید ہوگا کہ بہت ہی ایمان افروز واقعہ ہے!)
 
جیہ

لائبریرین
میں نے تو ہزیمہ ہی پڑھا ہے۔ دیکھیں ڈاکٹر حمید اللہ خان کی کتاب "خطبات بہاولپور" جہاں کم از کم دو جگہ ان صحابی کا ذکر اسی نام کے ساتھ آیا ہے۔ ہوسکتا ہے کتابت کی غلطی ہو۔ واللہ اعلم
 
وجی

لائبریرین
جی جی آپ کا جواب درست مانا جاسکتا ہے نام جو مجھے لگ رہا ہے وہ وہی ہے جو میں نے لکھا ہے ہو سکتا ہے کہ میں غلطی پر ہوں مگر تصدیق کرنی ہوگی اسکی
مجھے پورا نام یاد آگیا ہے حضرت خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ تعالٰی عنہ
 
آجکی آواز

محفلین
السلام علیکم اردو محفل میں پہلی پوسٹ
غسیل المل۔ٰئکہ سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ ہیں
رسول اللہ ص کی پکار پر جنابت کی حالت میں ہی ایک رات کی دلہن کو چھوڑ کر جہاد کے لئے نکل ائے تھے
اور شہید ہو گئے اور فرشتوں نے غسل دیا۔
 
سعود الحسن

محفلین
ایک ہزاروں سال پرانا سوال میری طرف سے، کسی کا جواب سب کو مطمین کر سکے تو ہم بھی مانیں-
مرغی پہلے آئ یا انڈہ ؟؟ :confused:;):shock:
 
فہیم

لائبریرین
ایک ہزاروں سال پرانا سوال میری طرف سے، کسی کا جواب سب کو مطمین کر سکے تو ہم بھی مانیں-
مرغی پہلے آئ یا انڈہ ؟؟ :confused:;):shock:

جہاں تک میری معلومات ہیں
اس کے مطابق دنیا میں پہلے مرغی آئی
واقعہ یہ ہے کہ جب طوفانِ نوح آیا تو اللہ تعالٰی نے حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی پر تمام جانوروں کا ایک ایک جوڑا بھی اتارا تھا۔

اگر غلط کہہ رہا ہوں تو اللہ معاف فرمائے (آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top