ذکر ایک پرُ اثر مختصر ملاقات کا

سید عمران

محفلین
ایک پُر اثر ملاقات کئی پُر اثر ملاقاتوں میں بدلنے کو ہے۔

روؤف بھائی۔ ایسا ہو سکتا ہے نا۔۔۔ دعا گو ہیں نا ہمارے لئے؟
یہ مسلسل روؤف بھائی روؤف بھائی کیا لگا رکھی ہے۔۔۔
انہیں کسی کام کے کام سے لگا رہنے دیں!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور پتھر تو بہت مفید ہیں!!!
جو پتھر تراشنے کے بعد ہیرے بنیں وہ تو واقعی مفید ہیں ۔ لیکن جو پتھر کسی دیوانے کو مارے جائیں ان کا کوئی فائدہ نہیں۔ ایک اور بھی تو پتھر ہوتا ہے نا جس سے سمجھدار بندہ بھی سر پھوڑتا رہتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ موجودہ گفتگو کا اصل پوسٹ سے کوئی خاص تعلق نہیں بچا۔

اگر جان کی امان پاؤں تو عر ض کروں کہ آپ لوگ ایک نیا دھاگہ کھو ل لیجے۔ :)
 

سید عمران

محفلین
میرا خیال ہے کہ موجودہ گفتگو کا اصل پوسٹ سے کوئی خاص تعلق نہیں بچا۔
اگر جان کی امان پاؤں تو عر ض کروں کہ آپ لوگ ایک نیا دھاگہ کھو ل لیجے۔ :)
اصل پوسٹ کی مالکن نے ہی اپنے پلاٹ پر ڈھیر سارے فلیٹ بنانے کی اجازت دی ہے!!!
آہ۔۔۔
ایک پراثر ملاقات کے ذکر کی لڑی کا کیا حشر ہوگیا!!!
ایک پُر اثر ملاقات کئی پُر اثر ملاقاتوں میں بدلنے کو ہے۔
بلاشبہ کئی پرُاثر ملاقاتوں میں بدلنے کو ہے ؀
قدم سے یار کے روشن غریب خانہ ہوا
 

محمداحمد

لائبریرین
اصل پوسٹ کی مالکن نے ہی اپنے پلاٹ پر ڈھیر سارے فلیٹ بنانے کی اجازت دی ہے!!!

چونکہ ہم بھی یہاں جواب لکھ چکے ہیں ، سو بار بار ہماری حاضری ہوتی ہے اور پھر ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں تو کوئی اور ہی بات ہو رہی ہے۔ :)
 

سید عمران

محفلین
چونکہ ہم بھی یہاں جواب لکھ چکے ہیں ، سو بار بار ہماری حاضری ہوتی ہے اور پھر ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں تو کوئی اور ہی بات ہو رہی ہے۔ :)
آپ بھی کبھی کبھار کوئی اور ہی بات کردیا کریں ناں، صحت کے لیے مفید رہتی ہے!!!
 
Top