امجد اسلام امجد ذرا سی بات

قرۃالعین اعوان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 19, 2012

  1. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,651
    موڈ:
    Lurking
    زندگی کے میلے میں،خواہشوں کے ریلے میں
    تم سے کیا کہیں جاناں،اس قدر جھمیلے میں
    وقت کی روانی ہے، بخت کی گرانی ہے
    سخت بے زمینی ہے،سخت لامکانی ہے
    ہجر کے سمندر میں
    تخت اور تختے کی ایک ہی کہانی ہے
    تم کو جا سنانی ہے
    بات گو ذرا سی ہے
    بات عمر بھر کی ہے
    عمر بھی کی باتیں کب دو گھڑی میں ہوتی ہیں!
    درد کے سمندر میں
    ان گنت جزیرے ہیں،بے شمار موتی ہیں
    آنکھ کے دریچے میں تم نے جو سجانا تھا
    بات اس دیئے کی ہے
    بات اس گلے کی ہے
    جو لہو کی خلوت میں چور بن کے آتا ہے
    لفظ کی فصیلوں پر ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے
    زندگی سے لمبی ہے،بات رت جگے کی ہے
    راستے میں کیسے ہو ؟
    بات تخلیئے کی ہے
    تخلیئے کی باتوں میں گفتگو اضافی ہے
    پیار کرنے والوں کو اک نگاہ کافی ہے
    ہوسکے تو سن جاؤ ایک دن اکیلے میں
    تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے میں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    لاجواب نظم امجد اسلام امجد کا منفرد انداز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,530
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ۔ یہ نظم کافی پہلے قریب 5 سال پہلے پڑہی تھی۔ آج پھر سے پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ بہت خوب ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہہہہہ عید کی بوریت سے گزرتے اک عجب کیفیت طاری کر گئی یہ نظم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بہت خوب۔ امجد صاحب کی یہ نظم میری پسندیدہ ترین نظموں میں سے ایک ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,651
    موڈ:
    Lurking
    آپ سب کا بے حد شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    گو کہ امجد اسلام امجد کی شاعری مجھے زیادہ متاثر تو نہیں کرتی لیکن اُن کا کچھ کلام تو لاجواب، بے مثل، اور زبردست ہے۔
    اور بے شک یہ نظم بھی انہی میں سے ایک ہے۔
    زبردست انتخاب
    شاید یو بی ایل کے کسی مشاعرے میں بھی انہوں نے یہ نظم پڑھی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    بہت عمدہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,651
    موڈ:
    Lurking
    شکریہ!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,651
    موڈ:
    Lurking
    شکریہ!:happy:
     
  11. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    294
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
  12. سحر کائنات

    سحر کائنات محفلین

    مراسلے:
    86
    لاجواب
    زندگی کے میلے میں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر