ذرا روٹھ جانے پر اتنی خوشامد.....قمر تم بگاڑو گے عادت کسی کی

شمشاد

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
اور جو ہمیشہ کے لیے روٹھ جائیں؟ اور جنھیں منانے کے سو جتن کر کے اپنا مان بھی توڑ لیا جائے مگر وہ من کے نہ دیں۔۔۔ ایسوں کا کیا کریں؟
ایک جتن یہ بھی کر کے دیکھیئے۔
جب آپ روٹھتے ہیں تو مشکل سے منتے ہیں
اچھا سوار ہو جیے، ہم اونٹ بنتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
اور رہی بات روٹھنے کی، تو ایک زمانہ مجھے سے روٹھا رہتا ہے، کبھی بیوی تو کبھی بچے، کبھی والدہ تو کبھی بھائی، کبھی دوست تو کبھی اکھٹے کام کرنے والے ساتھی، اب ایک بندہ بھلا کس کس کو منائے۔ ہاں مگر میری بیٹی فاطمہ، روٹھ جائے تو منانا ہی پڑتا ہے۔ :)
بیٹیاں تو شہزادیاں ہوتیں ہیں۔۔۔
یٹیاں
( چند اشعار کہ پڑھتے ہی دل میں اتر جائیں )

" ان کو آنسو بھی جو مل جائیں تو مسکاتی ہیں
بٹیاں تو بڑی معصوم ہیں جذباتی ہیں۔
ان سے قائم ہے تقدس بھی ہمارے گھر کا
صبح کو اپنی نمازوں سے یہ مہکاتی ہیں۔
اپنی خدمت سے اُتر جاتی ہیں دل میں سب کے
ہر نئی نسل کو تہذیب یہ سکھلاتی ہیں۔
لوگ بیٹوں سے ہی رکھتے ہیں توقع لیکن
بٹیاں اپنی برے وقت میں کام آتی ہیں۔
اپنی سسرال کا ہر زخم چھپا لیتی ہیں
سامنے ماں کے جب آتی ہیں تو مسکاتی ہیں۔
بٹیاں ہوتی ہیں پُرنور چراغوں کی طرح
روشنی کرتی ہیں جس گھر میں چلی جاتی ہیں۔
بٹیوں کی ہے زمانے میں انوکھی خوشبو
یہ وہ کلیاں ہیں جو صحرا کو بھی مہکاتی ہیں۔
ایک بیٹی ہو تو کھل اُٹھتا ہے گھر کا آنگن
گھر وہی رہتا ہے پر رونقیں بڑھ جاتی ہیں۔
فاطمہ زہرا کی تعظیم کو اُٹھتے تھے رسولﷺ
محترم بٹیاں اس واسطے کہلاتی ہیں۔
اپنے بابا کے کلیجے سے لپٹ کر منظر
زندگی جینے کا احساس دلا جاتی ہیں۔

(منظر بھوپالی)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مجھ میں ایک بری عادت ہے کہ میں روٹھنے والے کو منانے میں انتہا کی حد تک سست ہوں مگر مجھے اپنی بیٹی ھالہ فاطمہ کی ناراضگی ایک لمحے کے لیے بھی برداشت نہیں ہوتی :)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیوں :LOL: ویسے میں اب بھی ایسا ہی سوچتی ہوں
.
وہ اس لیے کہ بقول تمہارے "سکون رہے" اور میں اس کی تائید کرتا ہوں ناں۔

اور بندے کو اپنی زبان کا پکا ہونا چاہیے۔ جو کہہ دے اسی پر قائم رہے۔
جیسے عموماً لڑکیاں اپنے آپ کو 25 کی کہتی ہیں اور آٹھ دس سال اسی زبان پر قائم رہتی ہیں۔
welldone.gif
 
Top