دے دے، پیسہ دے، پیسہ دے، پیسہ دے دے.....زریاب شیخ

zaryab sheikh

محفلین
پاکستان میں سب سے زیادہ خوش نصیب اور بہادرطبقہ بھکاری طبقہ ہے ، ان میں شرم برائے نام ہوتی ہے یعنی جتنی پاکستان کے سیاستدانوں میں ہوتی ہے ، بھکاری سب لوگوں کو ایک ہی ترازو میں تولتے ہیں ان کے نزدیک کوئی بڑا ہو یا چھوٹا ، پتلا ہو یا موٹا ، زرداری ہو یا شریف سب برابر ہیں ،موبائل کمپنیوں کی طرح ان لوگوں نے بھی اپنی دعاوں کے پیکیج بنا رکھے ہیں ، پانچ روپے دیں تو دل میں گالیاں اور زبان سے ہلکی پھلکی دعا دیتے ہیں اور جیسے جیسے رقم بڑھتی ہے دعاوں اور آواز کے سوز میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے اور اگر آپ غلطی سے لال نوٹ یا اس سے زیادہ دے دیں تو دعاوں کے ساتھ ساتھ آنسو بھی جاری ہو جاتے ہیں خود رقم دینے والا بھی آبدیدہ ہو جاتا ہے ، بھکاری کو کل کی کوئی فکر نہیں ہوتی ، بچوں کی پڑھائی ، بیوی سے لڑائی، گرل فرینڈ کی ٹینشن ، صبح ڈیوٹی پر جانے کی جلدی اور دیگر پریشانیوں سے ان کی زندگی پاک ہوتی ہے، سرکاری نوکری میں جتنی ترقی ہوتی ہے اتنا ہی تنخواہ میں اضافہ ہوتا ہے لیکن بھکاریوں میں جتنا زیادہ حقیر ہوگا اتنا زیادہ عزت والا سمجھا جائے گا کیوں کہ اس کی مارکیٹ ویلیو بہت زیادہ ہوتی ہے، بھکاری پیدل چلتے ہیں ، کئی کئی گھنٹے پھرنے کے باوجود نہیں تھکتے، یہ جتنا چلتے ہیں اتنی ہی کمائی میں اضافہ ہوتا ہے ، بھکاری طبقہ" محنت میں عظمت ہے" کی عظیم مثال ہے
 
Top