1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

دی فری لانسر کا تعارف

دی فری لانسر نے 'ویب سائٹس پر تبصرے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 3, 2018

  1. دی فری لانسر

    دی فری لانسر محفلین

    مراسلے:
    4
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Cool
    ہمارے بارے میں
    فری لانسر- بے جا اندیشوں سے بالاتر ہوکر سوچنے کی دعوت

    ہم نے قلم کاغذ کو کبھی بریڈ بٹرنہیں بنایا۔
    (ولااسئلکم علیہ من اجر)

    اور ا ب جب کہ انگلیوں سے روشنی نکلنے لگی ہے اور چھوٹا سا موبائل فون لامحدود بیاضوں میں تبدیل ہوگیا ہے اس کاروبار کی حساسیت اور بڑھ گئی ہے۔ پہلے مہنگا تھا یہ اب بہت سستا ہوگیا ہے۔ جب قلم کاغذ کا دور تھا تو کسی ٹوپی میں آگ لگانے کے لیے ایک عدد ماچس (قلم) اور بہت سے ایندھن (کاغذ) کی ضرورت پڑتی تھی، اب ڈیجیٹل بیاض کا زمانہ آیا ہے تو بڑی سی پگڑی میں بھی اتنی آسانی سے آگ لگ جاتی ہے کہ سوکھے جنگل کی طرح کئی دن تک جلتی رہتی ہے۔

    یعنی سہولتیں اب زیادہ ہوگئی ہیں۔ وسائل ہی عام نہیں ہوئے ہیں عزتیں بھی بہت سستی ہوگئی ہیں۔ بنتے دیر لگتی ہے نہ بگڑتے۔ ساری دنیا شیئر بازار ہوگئی ہے، رشتے بھی اب اسی دنیا کے اصول پر جیتے مرتے ہیں۔

    فری لانسر جب کاغذ پر چھپتا تھا پڑھا جاتا تھا۔ مضامین کے انتخاب کا معیار ہی ایسا تھا۔

    اور اب جب کہ فری لانسر ویب پورٹل بن چکا ہے امید ہے کہ پہلے سے زیادہ پڑھا جائے گا کیونکہ اس کی رسائی رسالے سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔ مضامین کے انتخاب کا معیار بھی وہی ہوگا بلکہ آسان وسائل اشاعت کی وجہ سے یہ ذمہ داری اور بڑی ہوگئی ہے۔

    بدلتے زمانے کے مطابق فری لانسر کا یہ اسٹیج بدلا ہوا ہے مگر ہم وہی ہیں، ہماری ٹیم وہی ہے، ہمارا نقطہ نظر وہی ہے، ہم دین اسلام کے داعی ہیں، کتاب وسنت کے پرچارک ہیں، ہم سب سے ہم کلام ہوتے ہیں، معاصر زبان میں بات کرتے ہیں، ہم احتیاط کے نام پر جمود وتعطل کو رد کرتے ہیں، ہم بے جا اندیشوں کی بنیاد پر کسی کا رستہ نہیں روکتے ، ہم قابل قدر اقدامات کا اعتراف کرتے ہیں، گراں قدر خدمات کی تعریف کرتے ہیں، جب ضرورت ہو ہم تعدیل کے ساتھ ساتھ جرح (نقد) بھی کرتے ہیں۔اور یہ نقد فری لانسر کامابہ الامتیاز ہے۔ وہ اس طور کہ ہمارے سماج میں تعارف اعتراف سے ہوتا ہوا تعریف تک تو پہنچ جاتا ہے مگر اس سے آگے نہیں بڑھتا۔ اس کلچر کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ایک ہی موضوع پر کئی کتابوں کی تکرار، ایک ہی خصوصی شمارے میں ایک جیسے کئی مضامین دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایسے اسراف پر کوئی منہ نہیں کھولتا ، زبردستی کھلوایا جائے تو ’’اچھا ہے‘‘ کہہ کر وہ بھی اس جرم میں برابر کا شریک ہوجاتا ہے۔ ہم ایسی بدنظمی پر بات کرنے کو وقت کی بہت بڑی ضرورت سمجھتے ہیں۔

    اللہ رب العالمین سے دعا ہے وہ ہمیں درست بات کرنے کی توفیق دے۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    آپ کا طرز تحریر اور دی فری لانسر کا تعارف خوب ہے!
    اللہ تعالی آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں.

    مزید یہ کہ اردو محفل میں خوش آمدید. ہمارا خیال ہے کہ پہلی بار کسی شخص کی بجائے کوئی پورا کا پورا رسالہ محفلین بنا ہے. :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,209
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اردو محفل میں خوش آمدید
    غالباً پہلے بھی موجود ہیں۔
     
  4. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    کون؟
     
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,209
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ابھی یاد نہیں۔ مگر کچھ اسلامی جرائد موجود ہیں شاید
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    خوش آمدید جناب۔
     
  7. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,636
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    خوش آمدید فری لانسر بھائی:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. پہلاج

    پہلاج محفلین

    مراسلے:
    6
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Angelic
    سرسری سا دیکھا ہے۔ بظاہراچھی سائٹ لگ رہی ہے
     
  9. عینی مروت

    عینی مروت محفلین

    مراسلے:
    541
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    خوش آمدید جناب!
    اپنے مثبت مقاصد کے حصول میں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
     
  10. دی فری لانسر

    دی فری لانسر محفلین

    مراسلے:
    4
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Cool
    تمام احباب کا مشکور ہوں....
    امید کہ فری لانسر کا مطالعہ ضرور کریں گے اور وقتا فوقتا حسن و قبح سے بھی آگاہ کرتے رہیں گے...
     
  11. کاشف اختر

    کاشف اختر لائبریرین

    مراسلے:
    718
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Goofy
    خوش آمدید
    خوش آمدید

    اللہ پاک آپ کے فری لانسر کو سیکھنے کی توفیق مرحمت فرمائے آمین
     

اس صفحے کی تشہیر