دیکھو یہ کون آیا ۔۔۔۔

صائمہ شاہ

محفلین
بہت خوشی ہوئی آپ کے لوٹنے سے :) اور ایک امید سی بھی قائم ہو گئی ہے کہ باقی اراکین بھی لوٹ آئیں گے خصوصی طور پر شمشاد چاچو کو میں بہت مس کرتی ہوں۔۔۔

قیصرانی بھائی ۔ مسڈ یو الاٹ۔بہت خوش آمدید۔

ارے واہ منصور آ گئے!! باز خوش آمدید

آپ سب صرف منصور کو ہی مس کرتے رہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
تجمل حسین

محفلین
آپ سب صرف منصور کو ہی مس کرتے رہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
آپ کے متعلق کچھ علم ہی نہ تھا :)
اگر آپ بھی واپس آئی ہیں تو آپ کو بھی
150654.gif
 
سلمان حمید

محفلین
قیصرانی بھائی کے واپس آ جانے کی خبر ملی، خوشی کی انتہا نہیں رہی لیکن پھر خیال آیا کہ واپس آنے کی خبر ملنے پر خوش تو ہو رہا ہوں، چلے جانے پر غم کا اظہار کیوں نہ کیا؟ کیا میں اتنا بے حس ہو چکا ہوں کہ مجھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا؟ لیکن سوال یہ ہے کہ بے حسی کوئی ٹیکنیکل جذبہ تو ہے نہیں جو کسی کے چلے جانے پر انیبل (Enable) ہو جائے اور کسی کے واپس آجانے پر ڈس ایبل (Disable) اور ساتھ ساتھ خوشیوں کو بھی ڈاؤن لوڈ (Download) پر لگا جائے۔
تو پھرمجھے اس کشمکش سے نکالنے کا کوئی مناسب بندوبست کیا جائے اور ذاتی پیغام یا سرگوشی میں مطلع کیا جائے کہ چلے جانے کا سبب کیا تھا اور یہ واقعہ پیش آنے اور آج واپس آجانے کے درمیان کتنا وقفہ رہا۔ مناسب الفاظ کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ جہاں ضروری تو اشکال سے واضح کیا جائے گا تو میں اس کے جواب میں کوشش کروں گا کہ ماضی میں بیتے گئے اس واقعے پر غم کا اظہار کر سکوں تاکہ مجھ پرسے اس ٹیکنیکل بے حسی کا لیبل اتر سکے۔
شکریہ

نوٹ: اگر کسی کو میرے اس واقعے سے بے خبر رہنے کی وجہ میرا سست مزاج ہونا اور حالات حاضرہ سے لاعلم رہنا قرار دینا ہے تو براہ مہربانی اس پر وقت برباد مت کیجئے گا کیونکہ میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں۔
 
آخری تدوین:

اس سادگی پہ کون نہ مر جائے ائے خدا
ویسے جذباتی واقعات کو اشکال مین کیسے ڈھالتے ہیں سلمان :)
 
arifkarim

معطل
کہاں ہیں مسٹر عارف جو قیصرانی کو سابق محفلین لکھتے پھر رہے تھے :)
آپ شاید بھول رہے ہیں کہ قیصرانی کو واپس لانے میں انسے کی جانے والی ملاقات اور اسکی روداد صرف اسی مقصد کیلئے پوسٹ کی تھی کہ شاید اسے پڑھ کر اور اسکا جواب دینے منصور بھائی واپس آ جائیں۔ وہ روداد تو کسی کام کی نہ رہی بلکہ یہ کٹھن کام سازشی تھیوریز پر مبنی دھاگوں نے کر دیا :)
 
فاتح

لائبریرین
ماحول کی آلودگی سے نبٹنا ایک صبر آزما ہنر ہے اور ہنر ہمیشہ دل کا ساتھ نہیں دیتا ، دل جو لوگوں اور جگہوں سے جُڑ جاتے ہیں وہ کثافتوں سے نہیں جُڑ سکتے ۔ گو کہ اہل نظر کا رویہ ہمیشہ انہی پتھروں پہ چل کے گر آسکو تو آو کے مصداق رہا ہے مگر گھر کے راستے میں کہکشاں ہو یا پتھر گھر تو گھر ہی ہوتا ہے ۔ وہ اپنی خُو نہ بدلیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں کا ورد کرتے ہوئے محفل کے ہر دل عزیز قیصرانی کو محفل میں خوش آمدید ۔
وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں چھوڑیں
حق حق حق
دشمنوں کے سینوں پر مونگ دلنے کے لیے میدان میں آ گئے قیصرانی بھائی۔۔۔ خوش آمدید بلکہ کئی مرتبہ خوش آمدید
صائمہ، آپ بھی اگر قیصرانی کی طرح کوئی اعلان فرما کر جاتیں تو آپ کو بھی مس کیا جاتا۔ اگلی مرتبہ دھیان سے اعلان لگانا مت بھولیے گا
 
آخری تدوین:
Top