دیوسائی و ہنزہ

یاز

محفلین
DSC-0753.jpg
 

لاریب مرزا

محفلین
بٹہ کنڈی سے نکلے تو سوچا تھا کہ ناشتہ مون ریسٹورنٹ میں کریں گے۔۔۔ لیکن مون ریسٹورنٹ نہیں آ کر دیتا بھئی۔ تب ہمیں صحیح معنوں میں ادراک ہوا کہ اس کا نام "مون ریسٹورنٹ! آخر مل ہی گیا" کیوں رکھا گیا ہے۔
تو پھر مجبوراً بوراوائی نامی جگہ پہ ناشتے کی بریک کی۔
DSC-0344.jpg
اس کا کیا مطلب ہوا بھلا؟ آسان الفاظ میں وضاحت کریں.
 

یاز

محفلین
ویسے تو شمالی علاقہ جات میں ہر جگہ ہی دیکھنے کے قابل ہے. لیکن بٹہ کنڈی کے بارے میں سنا ہے کہ یہ جگہ ایک الگ ہی خوبصورتی رکھتی ہے. کیا واقعی ایسا ہے؟
بٹہ کنڈی کافی خوبصورت جگہ ہے۔ لیکن اس کے آگے پیچھے بھی اتنی خوبصورت جگہیں ہیں کہ بٹہ کنڈی کو کچھ خصوصی درجہ دینا مشکل ہے۔
یہ کہا جا سکتا ہے کہ ناران کی نسبت بٹہ کنڈی میں قیام کرنا بہتر ہے کہ وہاں زیادہ رش بھی نہیں ہوتا، نیز ناران کی نسبت زیادہ خوبصورت بھی ہے۔
 

یاز

محفلین
اس کا کیا مطلب ہوا بھلا؟ آسان الفاظ میں وضاحت کریں.
مطلب یہ کہ گوگل میپ کے مطابق مون ریسٹورنٹ بیس بائیس کلومیٹر دور ہونے کی وجہ سے کافی نزدیک لگتا ہے، اور ہم جیسے بہت سے لوگ ناران یا بٹہ کنڈی سے خالی پیٹ نکلتے ہیں کہ ناشتہ مون ریسٹورنٹ پہ کریں گے۔ لیکن راستے میں (گلیشیر اور آبشاروں وغیرہ کے مناظر کی وجہ سے اتنی بار رکتے ہیں کہ مون ریسٹورنٹ تک پہنچنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ اس وقت تک برنچ کا سمے ہو چکا ہوتا ہے، اور بندہ کہتا ہے کہ شکر ہے "آخر مل ہی گیا". اسی کو انہوں نے نام میں بھی شامل کر لیا۔
اس سے بھی سنگین صورتحال گلگت سائیڈ سے واپسی پہ ہوتی ہے کہ مون ریسٹورنٹ صاحب آنے کا نام ہی نہیں لیتے۔
 
Top