دیوسائی و ہنزہ

یاز

محفلین
بٹہ کنڈی سے نکلے تو سوچا تھا کہ ناشتہ مون ریسٹورنٹ میں کریں گے۔۔۔ لیکن مون ریسٹورنٹ نہیں آ کر دیتا بھئی۔ تب ہمیں صحیح معنوں میں ادراک ہوا کہ اس کا نام "مون ریسٹورنٹ! آخر مل ہی گیا" کیوں رکھا گیا ہے۔
تو پھر مجبوراً بوراوائی نامی جگہ پہ ناشتے کی بریک کی۔
DSC-0344.jpg
 
یاز

محفلین
گزشتہ روز کی بارش کے باعث بابوسر کے راستے میں کیچڑ اور سلائیڈ کی کچھ اضافی وقت لگا، لیکن بابوسر کے راستے سے بھی مناظر حسین تر تھے، خصوصاً دائیں جانب گیتی داس سائیڈ کے۔
DSC-0375.jpg
 
یاز

محفلین
بابوسر سے نکلے تو آگے گہرے بادل تھے، جس کی وجہ سے کچھ سپیڈ سے اترائی مکمل کی (جو کہ زیادہ ریکمنڈڈ نہیں ہے).
DSC-0420.jpg
 
یاز

محفلین
بالآخر چلاس کے قریب کے کے ایچ پی جا پہنچے۔ یہ جگہ چلاس زیرو پوائنٹ بھی کہلاتی ہے۔ یہاں بادلوں کو کم گھنا دیکھ کر مسرت وغیرہ ہوئی۔
DSC-0428.jpg
 
زیک

مسافر
بٹہ کنڈی سے نکلے تو سوچا تھا کہ ناشتہ مون ریسٹورنٹ میں کریں گے۔۔۔ لیکن مون ریسٹورنٹ نہیں آ کر دیتا بھئی۔ تب ہمیں صحیح معنوں میں ادراک ہوا کہ اس کا نام "مون ریسٹورنٹ! آخر مل ہی گیا" کیوں رکھا گیا ہے۔
2019 میں ہم صبح سویرے ناران سے نکلے تھے جب ناشتہ کھلا نہ تھا تو مون ریستوران ہی پر ناشتہ کیا تھا۔ شاید گھنٹے کا رستہ ہو گا اور بٹہ کنڈی سے تو اور بھی کم
 
یاز

محفلین
2019 میں ہم صبح سویرے ناران سے نکلے تھے جب ناشتہ کھلا نہ تھا تو مون ریستوران ہی پر ناشتہ کیا تھا۔ شاید گھنٹے کا رستہ ہو گا اور بٹہ کنڈی سے تو اور بھی کم
نان سٹاپ اور کچھ سپیڈ سے جائیں تو اتنا ہی۔
لیکن نان سٹاپ جائیں ہی کیوں۔۔۔( ایک عمومی رجحان)
 
Top