دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

الف عین

لائبریرین
فلک نے پھینک دیا برگِ گل کی چھاؤں سے دور
وہاں پڑے ہیں جہاں خارزار بھی تو نہیں
ناصر کاظمی

چھاؤں
 

محمد وارث

لائبریرین
ہے رواں نجم سحر ، جیسے عبادت خانے سے
سب سے پیچھے جائے کوئی عابد شب زندہ دار

جاگے کوئل کی اذاں سے طائران نغمہ سنج
ہے ترنم ریز قانون سحر کا تار تار

(اقبال)

اب کوئل
 

الف عین

لائبریرین
مرے ہم نفس، مرے ہم نوا، مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں دردِ عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دعا نہ دے
فیض

دعا
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top