یہ دوستی ہے کہاں کی، یہ کیسی ہمدردی کبھی کسی نے نہ پوچھا، مزاج کیسا ہے (سید نجم الحسن زیدی) ہمدردی
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #801 یہ دوستی ہے کہاں کی، یہ کیسی ہمدردی کبھی کسی نے نہ پوچھا، مزاج کیسا ہے (سید نجم الحسن زیدی) ہمدردی
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #802 میرے یار جیسا کوئی بےدردی نہیں ہے دنیا والوں کو بھی مجھ سے ہمدردی نہیں ہے دنیا
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #803 سراپا راز ہوں، میں کیا بتاؤں کون ہوں، کیا ہوں سمجھتا ہوں مگر دنیا کو سمجھانا نہیں آتا (مرزا یاس یگانہ چنگیزی عظیم آبادی) راز
سراپا راز ہوں، میں کیا بتاؤں کون ہوں، کیا ہوں سمجھتا ہوں مگر دنیا کو سمجھانا نہیں آتا (مرزا یاس یگانہ چنگیزی عظیم آبادی) راز
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #804 اپنی محبت کے افسانے کب تک راز بنائو گے رسوائی سے ڈرنے والو بات تمھی پھیلائو گے بات
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #805 اقبال بڑا اپديشک ہے من باتوں ميں موہ ليتا ہے گفتارکا يہ غازي تو بنا، کردار کا غازي بن نہ سکا (علامہ) من
اقبال بڑا اپديشک ہے من باتوں ميں موہ ليتا ہے گفتارکا يہ غازي تو بنا، کردار کا غازي بن نہ سکا (علامہ) من
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #806 من کی اداس دنیا کے سب تار کس گئے بارش ہوئی کہ در د کے نغمے برس گئے نغمہ / نغمے
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #807 مرے خدا مجھے وہ تابِ نے نوائی دے مَیں چپ رہوں بھی تو نغمہ مرا سنائی دے (عبید اللہ علیم) خدا
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #808 مرے خدا مجھے وہ تاب نے نوائی دے میں چپ رہوں بھی تو نغمہ مرا سنائی دے نغمہ
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #810 حد ہی ہوگئی یہ تو --------------------------------------------------- کچھ اور تو خدا سے نہیں چاہتے ہیں ہم تم سے جُدا نہ ہوں یہ دعا مانگتے ہیں ہم دعا
حد ہی ہوگئی یہ تو --------------------------------------------------- کچھ اور تو خدا سے نہیں چاہتے ہیں ہم تم سے جُدا نہ ہوں یہ دعا مانگتے ہیں ہم دعا
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #811 کانپتے ہونٹوں پہ تھی اللہ سے صرف اک دعا کاش یہ لمحے ٹھہر جائیں، ٹھہر جائیں، ذرا ! (پروین شاکر) ہونٹ
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #812 ٹوٹ جائے نہ بھرم ہونٹ ہلاؤں کیسے حال جیسا بھی ہے لوگوں کو سناؤں کیسے ٹوٹ
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #813 ذرا نہ موم ہوا پیار کی حرارت سے چٹخ کے ٹوٹ گیا ، دل کا سخت ایسا تھا (شکیب جلالی) حرارت
عثمان رضا محفلین دسمبر 17، 2009 #814 مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی ہے، برسوں میں نمازی بن نہ سکا شب
مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی ہے، برسوں میں نمازی بن نہ سکا شب
شمشاد لائبریرین دسمبر 17، 2009 #815 تو بھی ہمیں تفصیلِ شب و روز بتاتا اک تازہ خبر ہم بھی روزانہ تجھے دیتے (سلیم کوثر) خبر
عثمان رضا محفلین دسمبر 18، 2009 #816 آیا نہ راس نالۂ دل کا اثر مجھے اب تم ملے تو کچھ نہیں اپنی خبر مجھے داغ دہلوی اثر
شمشاد لائبریرین دسمبر 18، 2009 #817 یوں اس پہ میری عرض تمنا کا اثر تھا جیسے کوئی سورج کی تپش میں گل تر تھا (احسان دانش) تمنا
عثمان رضا محفلین دسمبر 18، 2009 #818 جاتا ہوں سوئے دوست تمنا لئے ہوئے رگ رگ ميں اک خلوص کي دنيا لئے ہوئے خلوص
شمشاد لائبریرین دسمبر 18، 2009 #819 ہمیں اس کا کوئی بھی حق نہیں کہ شریکِ بزمِ خلوص ہوں نہ ہمارے پاس نقاب ہے نہ کچھ آستیں میں چھپا ہوا (اقبال عظیم) نقاب
ہمیں اس کا کوئی بھی حق نہیں کہ شریکِ بزمِ خلوص ہوں نہ ہمارے پاس نقاب ہے نہ کچھ آستیں میں چھپا ہوا (اقبال عظیم) نقاب
عثمان رضا محفلین دسمبر 18، 2009 #820 یہ پردہ داری ہے یا تماشہ مجھی ہی میں رہ کر مجھ ہی سے پردہ تباہ کرنا اگر ہے مجھ کو نقاب اٹھا اور تباہ کردے تباہ
یہ پردہ داری ہے یا تماشہ مجھی ہی میں رہ کر مجھ ہی سے پردہ تباہ کرنا اگر ہے مجھ کو نقاب اٹھا اور تباہ کردے تباہ