دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

جاسمن

لائبریرین
وہ تیرے نصیب کی بارشیں،کسی اور چھت پہ برس گئیں
دلِ بے خبر میری بات سُن ،اُسے بھول جا،اُسے بھول جا
(امجد اسلام امجد)
چھت
 

شمشاد

لائبریرین
کل ہی جن کو تری پلکوں پہ کہیں دیکھا تھا
رات اسی طرح کے تارے مری چھت پر نکلے(احمد مشتاق)

پلک / پلکیں
 

جاسمن

لائبریرین
تمہاری بھیگتی پلکوں سے میں نے بارہا پوچھا
کہ ترکِ ربط پر کیا مجھ سے وحشی یاد آتے ہیں
(خلیل اللہ فاروقی)
وحشی
 

شمشاد

لائبریرین
ہم اس قبیلہءوحشی کے دیوتا ہیں کہ جو
پجاریوں کی عقیدت پہ پھول جاتے ہیں
(احمد فراز)

دیوتا
 

زھرا

محفلین
اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب
اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم
احمد فراز
فراغت
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کروں بیمارئِ غم کی فراغت کا بیاں
جو کہ کھایا خونِ دل، بے منتِ کیموس تھا
(چچا)

غم
 

جاسمن

لائبریرین
غم ہائے روزگار نے گُم سُم کیا مجھے
میں بھی تری طرح کبھی حاضر جواب تھا
روزگار
 

شمشاد

لائبریرین
دنیا نے تری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے
(فیض احمد فیض)

بیگانہ
 

شمشاد

لائبریرین
تغافل، بد گمانی، بلکہ میری سخت جانی ہے
نگاہِ بے حجابِ ناز کو بیمِ گزند آیا
(چچا)

حجاب
 

شمشاد

لائبریرین
وہ سیِّد بچّہ ہو اور شیخ کے ساتھ
میاں عزّت ہماری جا رہی ہے

ہے برپا ہر گلی میں شورِ نغمہ
مری فریاد ماری جا رہی ہے(جون ایلیا)

بچہ
 

جاسمن

لائبریرین
وہ قافلہ کسی اندھے نگر سے آیا تھا
ہر ایک شخص کا تکیہ کلام آنکھیں تھیں
شخص
 

شمشاد

لائبریرین
تو بھی کسی کے باب میں عہد شکن ہو غالباً
ميں نے بھي ايک شخص کا قرض ادا نہيں کيا
(جون ایلیا)

قرض
 

جاسمن

لائبریرین
میرے چارہ گر کو نوید ہو،صفِ دشمناں کو خبر کرو
کہ جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا
(فیض)
چارہ گر
 

شمشاد

لائبریرین
چارہ گر یوں تو بہت ہیں مگر اے جانِ فرازؔ
جز ترے اور کوئی زخم نہ جانے میرے
(احمد فراز)

زخم
 
Top