دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
بجا کہتے ہیں یعقوب بھائی۔
میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھے اور معیاری اشعار لکھے جائیں اور آسان لفظ دیا جائے تاکہ کھیل باآسانی آگے بڑھتا رہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
حشر میں پیشِ خدا فیصلہ اس کا ہو گا
زندگی میں مجھے اس گبر کو ترسانے دو
(میاں داد خان سیاح)

حشر
 

شمشاد

لائبریرین
آیا ہوں نور لے کے میںبزمِ سخن میں ذوق
آنکھوں پہ سب بٹھائیں گےاہلِ سخن مجھے
(ابراہیم ذوق)
آنکھ
 

شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمار
کیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا
(خمار بارہ بنکوی)

خدا
 

شمشاد

لائبریرین
دکھا دے جلوہ جو مسجد میں وہ بُتِ کافرتو چیخ اُٹھے مؤذن جُدا خطیب جُدا
(ابراہیم ذوق)

کافر
 
Top