دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
میں نے مدون کر دیا تھا۔​
--------------------------------------------​
خواب میں تجھ سے ملاقات رہا کرتی تھی​
خواب شرمندۂ تعبیر ہوا کرتے تھے
(جون ایلیا)
خواب
 

عمر سیف

محفلین
ٹوٹ جائیں نہ رگیں ضبط مسلسل سےکہیں
چھپ کےتنہائی میں کچھ اشک بہالے تو بھی
میں بھی دل میں تری تصویر چھپائے رکھوں
اپنے ہونٹوں سے مرا نام مٹالے تو بھی

اگلا حرف تصویر
 

شمشاد

لائبریرین
تصویر میں نے مانگی تو ہنس کر دیا جواب
عاشق ہوئے ہو تم تو کسی بے مثال کے
(علامہ اقبال کی غزل منسوخ سے)
ہنسی
 

عمر سیف

محفلین
بجلیوں کی ہنسی اڑانے کو
خود جلاتا ہوں آشیانہ کو
رو رہا ہے اگرچہ دل پھر بھی
مسکراتا ہوں مسکرانے کو

اگلا حرف بجلی
 

شمشاد

لائبریرین
بجلیاں جیسے چمکتے ہی کہیں کھو جائیں
اب کچھ اس طرح خیالِ خد و خیال آتا ہے
احمد ندیم قاسمی
خیال
 

شمشاد

لائبریرین
چشمِ موسیٰ یہی کہتی ہے کہ اے جلوہء طور
یاد اب تک ہے وہ اندازِ ملاقات مجھے
(مہاراجہ بہادر سر کِشن پرشاد)
ملاقات
 

عمر سیف

محفلین
وہ جب سے شہر خرابات کو روانہ ہُوا
براہِ راست مُلاقات کو زمانہ ہُوا
وہ شہر چھوڑ کے جانا تو کب سے چاہتا تھا
یہ نوکری کا بُلاوا تو اِک بہانہ ہوا

اگلا حرف بلاوا
 

عمر سیف

محفلین
شاعر : فیض احمد فیض

سب ساغر، شیشے، لعل و گوہر اس بازی میں بَد جاتے ہیں
اُٹھو سب خالی ہاتھوں کو اس رَن سے بلاوے آتے ہیں
اگلا حرف شیشہ۔ شیشے
 

شمشاد

لائبریرین
یُوں مِرے دل کے برابر تیرا غم آیا ہے
جیسے شیشے کے مقابل کوئی پتھر جاناں
(محسن نقوی)
غم
 

شمشاد

لائبریرین
دھوکا کریں، فریب کریں یا دغا کریں
ہم کاش دوسروں پہ نہ تہمت دھرا کریں
(انور شعور)
دھوکہ
 

راجہ صاحب

محفلین
شاعری بھی عجیب دھوکہ ہے
اس کو مصرعہ کہا جو سوچا ہے
پھر بھی الفاظ میں بناوٹ ہے
صِدق جذبات میں ملاوٹ ہے
موناعادل
 

عمر سیف

محفلین
یاد آؤں تو بس اتنی سے عنایت کرنا
اپنے بدلے ہوئے لحظے کی وضاحت کرنا
تم تو چاہت کا شہکار ہوا کرتے تھے
کس سے سیکھا ہے یہ محبت میں ملاوٹ کرنا

اگلا حرف عنایت
 

شمشاد

لائبریرین
اِک سخن اور کہ پھر رنگِ تکلم تیرا
حرفِ سادہ کو عنایت کرے اعجاز کا رنگ
(فیض احمد فیض)
رنگ
 

عمر سیف

محفلین
گُل ترا رنگ چرا لائے ہیں گلزاروں میں
جل رہا ہوں بھری برسات کی بوچھاروں میں

اگلا حرف چُرا
 
Top