دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
دوری میں کیا بھید چھپا ہے
اس کا کھوج لگا کے دیکھو

کسی اکیلی شام کی چپ میں
گیت پرانے گا کے دیکھو
(منیر نیازی)


بھید
 

عمر سیف

محفلین
ہمارا بھید اتنا ہے کہ شب بھر شمع کی لو پر
جو محوِرقص ہوتے ہیں، تمھارا عکس ہوتے ہیں ۔۔
اگلا حرف ”عکس”
 

شمشاد

لائبریرین
وہ عکسِ موج گل تھا، چمن چمن میں رہا
وہ رنگ رنگ میں اُترا، کرن کرن میں رہا
(پروین شاکر)

کرن
 

عمر سیف

محفلین
میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں
جیسے مہتاب کو بےانت سمندر چاہے
جیسے سورج کی کرن سیپ کے دل میں اترے
جیسے خوشبو کو ہوا رنگ سے ہٹ کر چاہے
اگلا حرف ” رنگ”
 

شمشاد

لائبریرین
میں رنگ و نغمہ و رقصِ حیات ہوں یعنی
ضمیرِ دہر ہوں، شاہوں کے ہاتھ کیا آؤں
(احمد ندیم قاسمی)


حیات
 

شمشاد

لائبریرین
قیس اور فرہاد نے تعظیم کا سجدہ کیا
بزمِ وحشت میں جو آیا تیرے دیوانے کا نام
(ریاض خیر آبادی)

دیوانہ
 

عمر سیف

محفلین
یہ عشق دیوانہ ہوتا ہے
تم روگ لگائے پھرتے ہو
یہ لوگ تو سب بیگانے ہیں
تم ساتھ نبھائے پھرتے ہو
اگلا حرف ” لوگ”
 

شمشاد

لائبریرین
ہم ہی سادہ تھے کیا اس پہ بھروسا کیا کیا
ہم ہی ناداں تھے کہ لوگوں کی نہ مانی لوگو
(احمد فراز)

بھروسا
 

سارہ خان

محفلین
مجھےہے بھروسا اپنی ملّت کے مقدّر پر مجھے
یاس کے عنصُر سے ہے آزاد میرا روزگار

علامہ اقبال

مقدر
 

عمر سیف

محفلین
منزلیں سب کا مقدر ہوں یہ ضروری تو نہیں
کھو بھی جاتے ہیں نئی راہوں پہ چلنے والے ۔۔
اگلا حرف ” راہ، راہوں”
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ باجی پہلے مصرعے میں آگے پیچھے "مجھے" لگا دیا، مجھے اس میں کچھ غلطی لگ رہی ہے۔
----------------------------------------------------------------------------

مقدر میں نہیں ہے کامرانِ آرزو ہونا
سزاوارِ اجابت ہو نہیں سکتی دُعا میری
(فیض)


دعا
 

عمر سیف

محفلین
اُس کے ہونٹوں کا تبسم رہے قائم یا رب
اُس کے جیون میں خوشیوں کا بسیرا کردے
یہ میرے دل کی دُعا ہے میرے مولا سُن لے
ساری دُنیا سے چھپا کر اُسے میرا کردے

اگلا حرف ”جیون”
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
دیپک راگ ہے چاہت اپنی، کاہے سنائیں تمہیں
ہم تو سلگتے ہی رہتے ہیں، کیوں سلگائیں تمہیں
(نا معلوم)

راگ
 

راجہ صاحب

محفلین
دیپک راگ ہے چاہت اپنی، کاہے سنائیں تمہیں
ہم تو سلگتے ہی رہتے ہیں کیوں سلگائیں تمہیں
ظہور نظر

سلگائیں
 
Top