دہری شہریت معاملہ؛ وزیراعظم کے معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا مستعفی

جاسم محمد

محفلین
دہری شہریت معاملہ؛ وزیراعظم کے معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا مستعفی
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے

2063553-taniamriza-1596020319-773-640x480.jpg

دہری شہریت پر تنقید کی گئی جس پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، معاون خصوصی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا نے دہری شہریت کے معاملے پر استعفی دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا کہ میری دہری شہریت کے باعث ریاست پر تنقید کی جارہی ہے جس سے ڈیجٹل پاکستان کا مقصد ماند پڑرہا ہے۔

تانیہ ایدروس نے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں بطور معاون خصوصی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفیٰ جمع کروادیا ہے تاہم ملک کی خدمت اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کو اپنی قابلیت کے مطابق جاری رکھوں گی۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دہری شہریت سے متعلق حکومت پر تنقید کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی عوام بہتر صحت کی دیکھ بھال کے مستحق ہیں۔

ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دعوت پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آیا تھا اور میں نے ایمانداری اور پوری محنت کے ساتھ کام کیا، مطمئن ہوں اس وقت قومی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں کورونا دم توڑ رہا ہے
 
جن کا اس ملک میں اسٹیک ہی نہ ہو وہ کیا جانیں یہ ملک کیا ہے۔ ان کا اسٹیک وزیراعظم کی ذات میں تھا۔ ان کو بیرونی دوروں پر اپنے خرچ پر ٹھہراتے، ان کے گھر اور کتوں کا خرچ اٹھاتے کہ وقت پڑنے پر سب کچھ سود سمیت وصول کریں گے۔ اب نوکری چلانا مشکل ہورہا ہے اس لیے اپنا غیر ملکی پاسپورٹ بریف کیس میں ڈالا اور واپسی کے لیے تیار۔ اب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کچھ دوسرے لوگ آئیں گے۔
 
عباس اعوان

محفلین
اب یہ عہدہ جات ن لیگ اور پی پی کے نمائندگان کو دے دینے چاہئیں، کیونکہ ان کا بیرون ملک سے کوئی تعلق نہیں۔
میاں صاب بھی گوالمنڈی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک نالائق کپتان ہر ناکامی اپنی ٹیم کے پلے ڈال کر بار بار ٹیم بدلتا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کی نگرانی میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا مگر کپتان اور اس کی ٹیم پھر بھی نااہل ہے۔ اور وہ شوباز شریف جو لندن سے بھاگتا بھاگتا قوم کو کرونا وائرس سے بچانے آیا تھا ابھی تک عدالتوں سے اسی وائرس کے نام پر ریلیف مانگتا پھر رہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
جن کا اس ملک میں اسٹیک ہی نہ ہو وہ کیا جانیں یہ ملک کیا ہے۔ ان کا اسٹیک وزیراعظم کی ذات میں تھا۔ ان کو بیرونی دوروں پر اپنے خرچ پر ٹھہراتے، ان کے گھر اور کتوں کا خرچ اٹھاتے کہ وقت پڑنے پر سب کچھ سود سمیت وصول کریں گے۔ اب نوکری چلانا مشکل ہورہا ہے اس لیے اپنا غیر ملکی پاسپورٹ بریف کیس میں ڈالا اور واپسی کے لیے تیار۔ اب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کچھ دوسرے لوگ آئیں گے۔
آئی ایم ایف سے کیوں؟ جمہوریت کے ان بیماروں کو واپس لانے کی کوشش کریں جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔
EOHRGktW4Ac0WD6
 
جاسم محمد

محفلین
صاحب اور صاحبہ کو پاکستان سے اتنی محبت تھی کہ استعفی دے دیے لیکن شہریت نہیں چھوڑی۔
۔۔۔
منقول
ان اصحاب جمہوریہ کو پاکستان سے اتنی محبت تھی کہ بار بار ملک کی عدالتوں سے فرار ہوئے مگر یہاں سیاست کر کے پانچ براعظموں میں مال بنانا نہیں چھوڑا
EOHRGktW4Ac0WD6
 
جاسم محمد

محفلین
مجھے یہ استعفے بھی تھیٹر ہی لگ رہے کہ جگہ خالی ہوگی تو باقی انویسٹرز کو ریکوری کا موقع ملے گا۔
گوگل کی ریجنل ہیڈ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن جیسے عالمی ادارے میں کام کرنے والے ماہر ڈاکٹر کو لوٹ مار کیلئے پاکستان جیسا غریب ملک ہی ملا تھا؟ یاد رہے کہ اکیلے گوگل کی سالانہ کمائی پورے پاکستانی بجٹ سے زیادہ ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اب یہ عہدہ جات ن لیگ اور پی پی کے نمائندگان کو دے دینے چاہئیں، کیونکہ ان کا بیرون ملک سے کوئی تعلق نہیں۔
میاں صاب بھی گوالمنڈی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
صاحب اور صاحبہ کو پاکستان سے اتنی محبت تھی کہ استعفی دے دیے لیکن شہریت نہیں چھوڑی۔
۔۔۔
منقول
تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا کبھی بھی الیکشن لڑنے پاکستان نہیں آئیں گے۔ مگر یہ مفرور چور ٹبر اگلے الیکشن سے قبل پاکستان میں موجود ہوگا۔ اور جب نیب بلائے گا تو پھر ملک چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا کبھی بھی الیکشن لڑنے پاکستان نہیں آئیں گے۔ مگر یہ مفرور چور ٹبر اگلے الیکشن سے قبل پاکستان میں موجود ہوگا۔ اور جب نیب بلائے گا تو پھر ملک چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔
یہی تو فرق ہے، چور ڈاکو باہر سے آتے ہیں، اپنا کام کرتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں کتنے ہی آئے اور کتنے ہی گئے۔ کتے کی وفاداری کے ساتھ ساتھ ہر وقت رال ٹپکانا بھی مشہور ہے۔ ذرا تھوڑی سی ہڈی ڈالو، دم ہلاتا ہوا بوٹ چاٹنا شروع کر دیتا ہے۔نصف صدی کی زندگی میں کتنے ہی ہم نے بھی دیکھ لیے، چور ڈاکو بھی اور کتے بھی۔
 
تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا کبھی بھی الیکشن لڑنے پاکستان نہیں آئیں گے۔ مگر یہ مفرور چور ٹبر اگلے الیکشن سے قبل پاکستان میں موجود ہوگا۔ اور جب نیب بلائے گا تو پھر ملک چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔
ڈاکٹر سعید اور عمر سیف بھی باہر سے آئے تھے، سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر۔ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے مینو فیکچررز نے جو سلوک کیا وہ مورخ لکھ چکا باوجود اس سب کے وہ کہیں نہیں گئے، یہیں ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ڈاکٹر سعید اور عمر سیف بھی باہر سے آئے تھے، سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر۔ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے مینو فیکچررز نے جو سلوک کیا وہ مورخ لکھ چکا باوجود اس سب کے وہ کہیں نہیں گئے، یہیں ہیں۔
ڈاکٹر عمر سیف تو آج بھی حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ان کی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جا رہی ہیں۔

باقی ڈاکٹر سعید کے ساتھ ریٹائرڈ جسٹس ثاقب نثار نے اچھا سلوک نہیں کیا۔ البتہ اب وہ بھی باعزت بری ہو چکے ہیں
PKLI chief Dr Saeed vindicated by SC decision
 
جاسم محمد

محفلین
یہی تو فرق ہے، چور ڈاکو باہر سے آتے ہیں، اپنا کام کرتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں کتنے ہی آئے اور کتنے ہی گئے۔
زیادہ تر چور ڈاکو مقامی طور پر مینوفیکچر ہوتے ہیں۔ ایک اسٹیل فاؤنڈری اور بمبینو سنیما سے سیاست میں آنے کے بعد ۵ بر اعظموں میں اثاثے اور جائیدادیں بنا لیتے ہیں۔ اور جب نیب ان آمدن سے زائد اثاثوں پر جواب طلبی کرے تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
نصف صدی کی زندگی میں کتنے ہی ہم نے بھی دیکھ لیے، چور ڈاکو بھی اور کتے بھی۔
نصف صدی سے ملک کو لوٹ کھسوٹ کر پوری دنیا میں اثاثے اور جائیدادیں بنانے والے جمہوریے اب حکومت سے کہہ رہے ہیں کہ نیب کا قانون ان کے حق میں تبدیل کر دو اگر ایف اے ٹی ایف قانون میں حمایت چاہئے:
 
زیک

مسافر
کتنی ہی باتیں ہیں جو سمجھ نہیں آ رہیں۔

دہری شہریت پر اتنی سختیاں کیوں؟ ایسے لوگوں سے کافی کام لیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ ائرپورٹ پر پاسپورٹ دے کر وزیراعظم لگانا اچھا آئیڈیا نہیں ہے۔

عمران خان کو دہری شہریت سے کیا تکلیف رہی ہے جبکہ باہر رہنے والوں میں اس کے بہت حامی موجود ہیں؟

دہری شہریت والوں کو کابینہ لیول پر لگانا کیوں ضروری تھا؟ کسی آرگنائزیشن کا ہیڈ بنانے میں کیا مضائقہ تھا؟ کیا وہاں بھی یہ بات آڑے آتی ہے؟

اگر ان “وزراء” میں پاکستان کی خدمت کا اتنا جذبہ ہے تو دوسری شہریت چھوڑنے میں کیا مانع ہے؟ خاص طور پر تانیہ ایدریس جن کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی شہریت حاصل نہیں کی بلکہ پیدائشی ہے۔

ان دونوں “وزراء” کے خلاف کچھ الزامات بھی تھے۔ ان کا کیا ہوا؟
 
Top