کس نے صحرا میں مرے واسطے رکھی ہے یہ چھاؤں دھوپ روکے ہے مرا چاہنے والا کیسا زیب غوری
شمشاد لائبریرین اپریل 19، 2021 #21 کس نے صحرا میں مرے واسطے رکھی ہے یہ چھاؤں دھوپ روکے ہے مرا چاہنے والا کیسا زیب غوری
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 21، 2021 #22 شاید اس کو بھی کوئی اور ٹھکانہ نہ ملا آن بیٹھی ہے تیرے سایہ ء دیوار میں دھوپ
جاسمن لائبریرین اگست 2، 2024 #23 پھر وہی لمبی دوپہریں ہیں پھر وہی دل کی حالت ہے باہر کتنا سناٹا ہے اندر کتنی وحشت ہے!!!!!!! اعتبار ساجد
پھر وہی لمبی دوپہریں ہیں پھر وہی دل کی حالت ہے باہر کتنا سناٹا ہے اندر کتنی وحشت ہے!!!!!!! اعتبار ساجد
جاسمن لائبریرین جون 17، 2025 #24 ہے وہی مزاجِ صحرا، وہی ریت جل رہی ہے نہ یہ جسم موم کا ہے، نہ یہ دھوپ ہی نئی ہے عبید الرحمٰن عبید
جاسمن لائبریرین جون 17، 2025 #25 جو پیڑ جل رہا ہے، کڑی دھوپ میں مسلسل یہی میرا استعارہ، یہی میری زندگی ہے عبید الرحمٰن عبید
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 17، 2025 #26 دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیے وہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے