دھماکہ (نیا فجر نستعلیق فونٹ

دوست

محفلین
یہ تصویر ہے میرے اوپن آفس دو میں۔ اچھی پیشکش ہے اس کی لیکن اس میں نقطے ٹھیک نظر نہیں آرہے۔ بائیں طرف کو جھک جاتے ہیں لفظ کے بالکل ساتھ۔
اور یہ پی ڈی ایف فائل ہے جو اوپن آفس سے ہی 12 کے سائز میں بنائی ہے۔
ویب پر ابھی اسے آزمایا نہیں لیکن اوپن آفس کی حالت بتاتی ہے کہ اس کی رفتار بہت کم ہے تاہم چھوٹے سائز میں اس پر
کوئی خاص فرق نہیں پڑتا لگتا ہے اس پر کافی محنت کی گئی ہے ہِنٹنگ کے دوران۔۔۔
یہ لینکس پر آزمایا گیا ہے اور ٹھیک چل رہا ہے یعنی اس میں عام فانٹس کی طرح اتنی ایڈوانس ٹیکنولوجی استعمال نہیں ہوئی۔
مزید رائے تو محسن بھائی ہی دے سکیں گے اس بارے۔۔۔
 

باسم

محفلین
واہ جی واہ

واہ جی واہ اتنے دھماکے
بہت ہی اچھی بات ہے اب انشاء اللہ ویب کیلیے اچھے فونٹ کوئی مسئلہ نہیں رہیں گے
اور ویب پر اردو کو یہ کہہ کر نظر انداز کر دیتے ہیں کہ اچھی نظر نہیں آتی
اور دھماکوں کیلیے کان لگائے رکھیے
 

الف عین

لائبریرین
یہ وہی فانٹ ہے جس کا ذکر میں نے کسی پرانے تانے بانے میں کیا تھا۔ نہ جانے عبس ملک کیوں خومش ہو گئے تھے اس عرصے میں۔ اردو کمپیوٹنگ گروپ میں بھی اب انھوں نے خبریں دی ہیں۔
ابھی ڈاؤن لوڈ کیا ہے، رائے بعد میں۔ کئی دن بعد نیٹ پر آیا ہوں نا!!
 

مہوش علی

لائبریرین
پتا نہیں کہ ممبرز اس فونٹ کے متعلق اتنے خاموش کیوں ہیں۔

مجھے یاد ہے کہ جب پاک نستعلیق میدان میں آیا تھا تو آپ سب لوگ بہت پُرجوش تھے، مگر اس فونٹ کی ریلیز پر آپ کی یہ "چپ" کچھ سمجھ میں نہیں آ رہی۔

مختصرا عرض کروں تو یہ فونٹ اردو کی دنیا میں ایک انقلاب ہے۔ یہ ہماری 95 فی صد ضروریات احسن طریقے سے پوری کر رہا ہے۔ اور شاید ویب کی دنیا میں کوئی بھی فونٹ 95 فی صد سے زیادہ ترقی نہیں کر سکے گا۔ 100 فیص صرف ہاتھ کی لکھائی سے ہی ممکن ہے۔

سب باتیں ایک طرف، مجھے اس کی یہ ایک بات سب سے زیادہ پسند ہے کہ چھوٹے سائز پر کمال کا ڈسپلے دے رہا ہے۔ نقطوں کا مسئلہ 95 فیصد درست ہے، اور باقی 5 فی صد قابل قبول


کچھ مزید چیزیں جو اور کی جا سکتی ہیں، وہ ہیں:

۔ اعراب کی درستگی
۔ عربی، سندھی سپورٹ
۔ بولڈ ورژن
۔ تطویل کی سہولت (پاک نستعلیق کو اس پر یہ فوقیت ہے کہ مستقبل میں پاک نستعلیق میں تطویل کی سہولت میسر ہو گی)

بہرحال سب مل کر اللہ کا شکر کریں اور عباس ملک صاحب کو دعائیں دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس فانٹ کی تیسری شرط کچھ اس طرح سے ہے

[align=left:3a3a7d4152]
This product cannot be modified, sublicensed, or distributed except with a written permission from Mr. M. G. Abbas Malik.[/align:3a3a7d4152]


میرا نہیں خیال کہ اس پر کچھ کیا جاسکے۔ حسب معمول ڈیولپر صاحب کچھ دن بعد شغل تبدیل کرکے گم ہو جائیں گے اور پھر ہم سب انہیں تلاش کرتے پھررہے ہوں‌گے :(

باقی جہاں تک ڈسپلے کی بات ہے تو کچھ ذیل کی تصویر سے دیکھیں

Fajr.jpg


پہلا پیرا گراف پاک نستعلیق 10 سائز پر اوردوسرا پیرگراف فجر فانٹ پر ہے۔ اس کا سائز بھی 10 ہے۔ میرا نہیں خیال کہ مزید کچھ کہنے کی ضرورت ہو :)

میرے پاس ونڈوز ایک پی میڈیا سینٹر ایڈیشن ہے اور انٹرنیٹ ایکسپور 7 بھی موجود ہے اور آفس ایکس پی 2003
 

دوست

محفلین
اس کے نقطوں کی پلیسنگ ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے لفظ کا حلیہ بگڑ جاتاہے۔
میرے عبارتی مدون کو ایک بار لگ پتا گیا تھا جب اس میں لکھنا شروع کیا جبکہ پاک نستعلیق میں پتا بھی نہیں ہوتا جو مرضی لکھ لو۔
بہت سست رفتار ہے۔۔ویب پر استعمال کے لیے انتہائی ناموزوں۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے عباس کو ایک مرتبہ ای میل کرکے یہاں آنے کی دعوت تو دی تھی۔ اگر وہ یہاں آ جائیں تو ان سے اس سلسلے میں کچھ مفید گفتگو ہو سکتی ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
ایک تو جناب ایک اور نستعلیق فونٹ دیکھ کر بےحد خوشی ہوئی۔ اصل میں امتحانات کے سلسلے میں گھر آیا ہوا ہوں بس فون کے ذریعے سے اسلام آباد دفتر سے رابطہ ہے جبکہ باقی انٹرنیٹ پر فائلوں کا تبادلہ بھی چلتا رہتا ہے۔یہیں گھر پر فجر نستعلیق دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ بہت اچھی کوشش ہے ۔ گھر پر تمام پروگرامز اور اوزار وغیرہ نہیں ہیں لیکن پھر بھی جیب میں کوئی قینچی دھری ہی رہتی ہے۔ فونٹ کی ریورس انجینیرنگ پر جو معلومات حاصل ہوئیں وہ کچھ اس طرح ہیں
تناظری متبادلات :62لک اپس
نقطہ جات:16 لک اپس
جڑاؤ کےلیے: 10 لک اپس۔
جبکہ کرننگ کا کوئی لک اپ نہیں اس مسئلے پر اس طرح قابو پایا گیا ہے کہ حروف کے درمیان وقفہ ہی اس قدر دیا گیا ہے کہ کوئی لفظ پیچھے نہیں ٹکرانے پاتا لیکن اس کا ذیلی اثر یہ ہےکہ متن کھلا کھلا نظر آتا ہے۔جبکہ آپ کی دلچسپی کے لیے عرض ہے کہ پاک نستعلیق میں کل ملا کر 9 لک اپ ہیں اور اس میں اوپر بتائے گئے چار اقسام کے لک اپس سمیت تمام لک اپ شامل ہیں!
دوسرا کچھ فونٹ کا لائسنس دیکھ کر صدمہ سا ہوا کہ اسی چیز سے چڑکر تو مرکز فضیلت سے ڈاکٹر عطش درانی نے پاک نستعلیق کی کدال اٹھائی تھی۔ تیسر ا یہ کہ ریورس انجینیر کرنے کے دوران معلوم ہوا کہ فونٹ کو کسی Obfucstor کے ذریعے سے بری طرح مسخ کر کے جاری کیا گیا ہے تاکہ اندر کی منطق اور دیگر امور کی سن گن نہ مل سکے۔ بہرطور اتنا نستعلیق کے ساتھ تجربہ ہو چکا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ نفیس نستعلیق بھی اسی طرح مسخ یا انکرپٹ کر کے جاری کیا گیا تھا تاکہ کوئی اندر کی منطق نہ سمجھ سکے۔ اس میں یوں کیا جاتا ہے کہ اشکال کے نام بہت لغو سے کر دیے جاتے ہیں اور اس طرح جڑاؤ کی منطق کوئی سمجھ نہیں پاتا۔ ہم نے دانستہ پاک نستعلیق کے ساتھ ایسا نہیں کیا اور آئندہ اجراء بھی مسخ شدہ یا انکرپٹڈ نہیں ہوں گے جبکہ پاک نستعلیق کے صحت مند ہوتے ہی سورس کوڈ بھی جاری کر دیا جائے گا ۔(ویسے ایک ریلیز کا وعدہ 15 دسمبر تک کا تھا لیکن 22 تک جا پڑی ہے۔۔۔)
باقی رفتار کے متعلق بھی کوئی بینچ مارک ابھی نہیں آزمایا لیکن لک اپس کی تعداد اور دیگر آثار اسی طرف لے جاتے ہیں کہ فونٹ کچھ سست رفتار ہوگا۔ باقی تفصیلات تو دفتر میں اپنی میز کے سامنے جا کر ہی دیکھ سکوں گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
کاروان اردو د کا جانب منزل سفر تیز تر۔۔۔۔۔
ایک اور اہم سنگ میل
عباس ملک کی کاوش کی داد نہ دینا زیادتی ہوگی
فجر نستعلیق کو بھی نوری نستعلیق کی بنیاد پر استوار کیا گیا ہے
لیکن یہ محسن صاحب کے پاک نستعلیق کے مقابلہ میں
1۔۔۔۔۔ سست رفتار ہے
2۔۔۔۔الفاظ میں دائیں سے بائیں آگے کی جانب بڑھتے ہوئے نیچے کی جانب جو افقی ڈھلواں بناتا ہے وہ کچھ زیادہ ﹺ، غیر فطری اور غیر معمولی ہے جس کے نیجہ میں لمبے ترسیمے لکھنے سے لائن سپیس یعنی مابین السطوری فاصلہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جبک کہ پاک نستعلیق میں یہ افقی ڈھلوان نسبتا کم ہے
 

دوست

محفلین
ہمممممم۔
بہرحال ایک اور فونٹ تو آیا جیسا بھی ہے لیکن ہماری تو خواہش ہے کہ اس پر مزید کام بھی ہو چاہے اس کے خالق ہی اس کی بہتری پر کام کریں۔ اگر ان تک یہ تجاویز پہنچ جائیں تو بہترین رہے گا اس طرح یہ فونٹ رہی سہی خامیوں سے بھی پاک ہوجائے گا۔۔۔
محسن بھائی کا تجزیہ اچھا لگا۔۔۔
 

سیفی

محفلین
اس فانٹ پر ماہرانہ رائے تو محسن حجازی صاحب نے دی ہے لیکن میں یہ کہوں گا کہ نستعلیق فانٹ پر طبع آزمائی کرنے والے ہر شخص کی حوصلہ افزائی کرنی ضروری ہے۔ اگرچہ اس فانٹ میں‌خامیا‌ں بھی ہیں جو بعد میں دور کی جاسکتی ہیں تاہم یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کی راہ میں جو نستعلیق فانٹ کی عدم دستیابی کا پتھر تھا وہ اب ہٹ رہا ہے۔

بہرحال میں عباس ملک صاحب کو ان کی کاوش پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اور ایک درخواست بھی کروں گا کہ اردو کی ترویج کے لئے فانٹ کو اوپن سورس رکھیں تو اردو دان حلقہ پر یہ آپ کا احسان ہو گا۔
 

ظفر احمد

محفلین
اچھی کوشش ہے۔ حوصلہ افضائی انسان کی ارادوں کو بڑھا دیتی ہے۔ خامیوں کے بارے میں دوستوں نے بہت کچھ لکھ دیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اور بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
اب دیکھا ہے اسے تفصیل سے میں نے بھی، وولٹ میں نہیں محض فانٹ کرئیٹر میں اور ستعمال کر کے۔
پاک نستعلیق کے مقابلے میں بہتر نہیں لیکن کوشش تو بہر حال قابلِ تعریف ہے۔ اعراب بہت اوپر لگتے ہیں جو بھدے لگتے ہیں، ان کو تو یقیناً سدھارا جا سکتا ہے۔ اور مہوش، کم از کم مجھ کو تو 10 سائز میں بہت عمدہ تو نظر نہیں آیا یہ فانٹ۔
 

عمر سیف

محفلین
میں نے باقی فانٹس بھی انسٹال کیے ہیں اور مجھے یہ فجر والا فانٹ باقی سب سے زیادہ اچھا لگا۔
 

Ahmer

محفلین
واقعی عباس بھائی کے کام کی داد دینی پڑے گی۔امید ہے کہ مستقبل میں اس فونٹ کو مزید بہتر بنادیا جائیگا۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ ورڈ ایکس پی میں بھی کام کرتا ہے لیکن کچھ الفاظ توٹ جاتے ہیں۔ ورڈ پیڈ میں درست ہوتے ہیں یہ الفاظ، خاص کر گول کاف والے لمبے ترسیمے۔ نکلتا، نکلی، تکلی نکلتی وغیرہ ورڈ ایکس پی میں لکھ کر دیکھیں۔ تکلی تو ارڈ پیڈ میں بھی درست نہیں آتا۔ ورڈ 207 میں پاک نستعلیق کی طرح محض خلا تو نہیں دکھاتا لیکن الفاظ درست نہیں بنتے۔ پاک نستعلیق تو میرے دونوں ورڈ ورژنوں میں ناکام ہی ہے۔ صعف ورڈ 2003 میں درست کام کرتا ہے
 
Top