دھاگے کب مقفل کر دینے چاہییں

انتہا

محفلین
آپ کا کیا خیال ہے دھاگے کب مقفل کر دینے چاہییں؟
یعنی جب گفتگو اپنی ڈگر سے ہٹ رہی ہو، اور زبردستی کسی کی ٹانگ کھینچی جا رہی ہو...........
 

محمد وارث

لائبریرین
جی درست، جب گفتگو اپنی ڈگر سے ہٹ رہی ہوتی ہے یا ہٹ دھرمی ہو رہی ہوتی ہے یا جب یہاں کی فضا مسموم کی جا رہی ہوتی ہے، وغیرہ وغیرہ

اور یہ بھی درست کہ یہ محفل انتظامیہ کا سر درد ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے تو ہر دھاگہ ہی اپنی پٹری سے اتر جاتا ہے لیکن بات جب حد سے بڑھ جائے تو یا تو اس واپس پٹری پر لانا پڑتا ہے یا پھر اس کا آخری حل یہی ہے کہ مقفل کر دیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کا کیا خیال ہے دھاگے کب مقفل کر دینے چاہییں؟
یعنی جب گفتگو اپنی ڈگر سے ہٹ رہی ہو، اور زبردستی کسی کی ٹانگ کھینچی جا رہی ہو...........

ایسی صورتحال اکثر دیکھنے میں آتی ہے۔ ایسے میں بہتر یہ ہوتا ہے کہ متعلقہ دھاگے یا پیغام کو رپورٹ کر دیا جائے تا کہ یہ فورم کے منتظمین کے نوٹس میں آجائے، بجائے اس کے کہ خود بھی اس اکھاڑے میں چھلانگ لگا دی جائے۔
 
آزادی اظہار خیال پر پابندی لگانا کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہے جیسا کہ میرا دھاگہ بغیر کسی وجہ کے مقفل کردیا گیا کیوں یہ ایک قوم کی گم شدہ تحقیق ہے اس کو تو بند کرنا زیادتی ہے تو سیاست کا موضوع ہی ختم کردو یا کسی بھی علاقائی موضوع کو ہی بند کردیا جائے یہاں صرف اور صرف ٹائم پاس کرکے الم شلم بول کر رہا جائے یا زبان کو تالا لگالیا جائے یہ آپ لوگ کیا کررہے ہیں میں نے آپ کی بات مان لی معذرت بھی کرلی کہ نیا ملک
غلط دھاگہ تھا لیکن آزاد بلوچستان تو پاکستان توڑنے کی مذموم سازش کو روکنے کی ایک کوشش تھی لیکن آپ کے غلط فیصلے نے مجھے بہت دکھ پہنچایا کہتے ہیں کہ صحافت ایک سچائی ہے یہاں تو ابھی بات شروع ہی نہیں ہوئی تھی کہ آپ نے صحافت کی سچائی کا گلہ ہی دبادیا
 

الف عین

لائبریرین
اس کے علاوہ ’کھیل کھیل میں‘ زمرے میں پیغامات کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہونے پر بھی ان میں تالا لگا دیا جاتا ہے۔
 

عین عین

لائبریرین
جب کسی موضوع پر یہاں کی خواتین معصومیت سے اپنے دل کی ہر بات کہہ جائیں، اگلے کو الزامات دے ڈالیں۔ اسلام سے قریب قریب خارج اور مشنریوں کے لیے کام کرنے والا بتائیں تو وہ دھاگا بند کر دینا چاہیے۔ اس لیے نہیں کہ بات بگڑ جائے گی اور سامنے والے کی دل آزاری ہو گی یا ہتک تک بات چلی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ ہتک کرنے والیوں پر جوابی حملہ نہ ہو اور وہ بالکل محفوظ مامون اور معصوم اور باوقار رہیں اس لیے دھاگا بند کر دینا چاہیے۔
 
Top