دُنیائے کرکٹ کے ’بھائی لوگ‘ کون ہیں ؟

485395_2240844_updates.jpg

پاکستانی کرکٹ کےشاندار ماضی پر نظر رکھنے والے جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں محمد برادران کا کتنااہم کردار رہا ہےاور ملک کا پرچم اونچا کرنے کے ساتھ ساتھ حنیف محمد، مشتاق محمد اورصادق محمد نے خود بھی بہت نام کمایا۔ان کے بعد وسیم حسن راجہ اور رمیزراجہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔رمیزراجہ قومی ٹیم کے کپتان بھی رہے۔
485395_4220949_updates.jpg
دُنیائے کرکٹ کی باقی ٹیموں میں بھی بھائیوں کی جوڑیاں کھیل چکی ہیں جن میں زمبابوے کے فلاوربرادران بھی شامل ہیں۔اینڈی فلاوروکٹ کیپر بیٹسمین تھے اور وہ زمبابوے کے کپتان بھی رہے جبکہ ان کے بھائی گرانٹ فلاوراوپننگ بیٹسمین تھے۔
485395_1806972_updates.jpg
بھارت کے پانڈیابرادران کرکٹ کے ’’بھائی لوگ کلب‘‘ کے تازہ ممبر ہیں۔ ہردیک پانڈیا بھارت کی طرف سے کھیل چکے ہیں جبکہ ان کے بھائی کرونل پانڈیا کو ابھی ملک کی طرف سے کھیلنے کا موقع نہیں ملاتاہم آئی پی ایل میں دونوں بھائی ممبئی کی نمائندگی کرتے ہیں۔
485395_6317296_updates.jpg
عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان بھی بھارت ہی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ عرفان پٹھان آل رائونڈر ہیں جبکہ ان کے بڑے بھائی یوسف پٹھان ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین ہیں۔دونوں بھائی آئی پی ایل میں ایک دوسرے کی مخالف ٹیموں میں ہیں ۔
485395_7352795_updates.jpg
میکلم برادران کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔برینڈن میکلم اپنے ملک کی کپتانی کر چکے ہیں جبکہ ان کے بڑے بھائی ناتھن میکلم آل رائونڈر ہیں۔برینڈن بہت تیز کھیلتے ہیں اور ان دنوں آئی پی ایل میں بنگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
485395_4810471_updates.jpg
بریٹ لی اور شین لی کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔بریٹ لی بہت تیز رفتار بولر تھے اور ان کا مقابلہ پاکستان کے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ساتھ رہتا تھا۔ان کے بھائی شین لی آل رائونڈر تھے ۔

485395_7836189_updates.jpg

آسٹریلیا ہی سے تعلق رکھنے والے ہسی برادران نے بھی دُنیائے کرکٹ میں خوب دھوم مچائی۔مائیک ہسی بہت ہونہار بیٹسمین تھےاور انہوں نے ٹیسٹ میچوں کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کی ۔ان کے چھوٹے بھائی ڈیوڈ ہسی نے بھی دونوں فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
485395_123917_updates.jpg
اکمل برادران کا تعلق پاکستان سے ہے۔کامران اکمل وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل مڈل آرڈر بیٹسمین ہیں۔ دونوں انتہائی باصلاحیت ہیں تاہم ان دنوں قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام ہیں۔ پی ایس ایل میں کامران اکمل کی کارکردگی متاثر کن تھی اس کے باوجود وہ قومی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ اکمل برادران کے ساتھ ساتھ بھائیوں کی دو اور جوڑیاں سلیم الہی، منظور الہی اور عمران فرحت ، ہمایوں فرحت بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
485395_2605468_updates.jpg
مارک وا اور اسٹیو وا کا نام کون نہیں جانتا۔دونوں بھائیوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور کرکٹ کی تاریخ میں اپنی شاندار کارکردگی کے نقوش چھوڑ گئے۔مارک وا انتہائی عمدہ بیٹسمین تھے جبکہ ان کے جڑواں بھائی اسٹیووا آسٹریلیا کے کپتان بھی رہے۔
485395_1884261_updates.jpg
مارش برادران کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہے۔شان مارش اوپننگ بیٹسمین ہیں۔انہوں نے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیے تھے۔ان کے چھوٹے بھائی مچل مارش بھی دونوں فارمیٹس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
485395_1027234_updates.jpg
جنوبی افریقا کے مورکل برادران بھی خاصے مقبول ہیں۔مورن مارکل فاسٹ بولر ہیں جبکہ ان کے بڑے بھائی ایلبی مارکل آل رائونڈر ہیں ۔ دونوں بھائی اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ ان کے پرستار ہیں۔
485395_2156430_updates.jpg
چیپل برادران کانام بھی کبھی دُنیائے کرکٹ کے آسمانوں پر ستاروں کی طرح جگمگاتا تھا۔آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے چیپل برادران اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی تھے۔آئن چیپل عملی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد آج کل کمنٹری کرتے ہیں۔ان کے چھوٹے بھائی گریگ چیپل نے شاندار کرکٹ کھیلی ۔ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کچھ عرصہ بھارتی ٹیم کے کوچ بھی رہے۔
485395_2537423_updates.jpg
کرو برادران کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔مارٹن کرو اپنے ملک کے عظیم کرکٹر مانے جاتے ہیں۔ان کے بڑے بھائی جیف کرو بھی منجھے ہوئے کھلاڑی تھے۔ دونوں بھائیوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
روزنامہ جنگ
 
Top